محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری پانچ بیٹیاں ہیں ایک کی شادی ہوگئی ہے اور باقی چار گھر پر ہیں اللہ ان کے بہترین وسیلے بنائے اور وہ اپنے گھروں کی ہو جائیں میرے میں اتنی ہمت نہیں کہ جہیزدوں پہلے میں جون 2015 میں آئی تھی اور آپ کا بتایا ہوا وظیفہ بھی میں نے پڑھا اس سے حالات بہت اچھے ہوئے اور اللہ پاک نے بہت کرم کیا ہے اب میرے دیور کے پاس دو حصے ہیں اور ہمارے پاس تیسرا حصہ ہے اس کے لیے بھی دعا کریں وہ بغیر لڑائی کے آدھا حصہ ہمیں دیدے ‘میرے میاں صاحب بھی بیمار ہیںان کے لیے بھی دعا کریں اور میرے بچے پڑھائی میں دھیان نہیں دیتے ۔(کلثوم اختر، پوشیدہ)
جواب:آپ پہلے والا وظیفہ جاری رکھیں اس کیساتھ آپ تمام گھر والے ہر دو گھنٹے بعد گھر میں’’ افحسبتم اور اذان کا عمل‘‘ کریں اور اپنی بیٹیوںکے دونوں کانوں میں دم کریں۔ دفتر ماہنامہ عبقری افحسبتم اور اذان کے عمل کا میموری کارڈ منگوا کر اپنے گھر کے کسی کونے میں ہروقت ہلکی آواز میں اس کی ریکارڈنگ چلائیں۔انشاء اللہ آپکےشوہر کی صحت‘ بچیوں کے رشتے‘ اچھے نصیب مقدر اور کاروبار کے مسائل حل ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ جائیداد کا مسئلہ بھی اسی عمل سے بہت جلد حل جائے گا۔ افحسبتم اور اذان کا عمل : اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرلیں‘ یہ عمل باوضو اور پاک حالت میں کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں