Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہیٹ ویو میں گھروں کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟

ماہنامہ عبقری - جون 2020

بے رحم موسم کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟
ہیٹ ویو کا سامنا اب تو عام سی بات ہے پوری دنیا میں گلوبل وارمنگ کا مسئلہ جیسے جیسے سنگین ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے پوری دنیا میں موسم کی تبدیلی کا رونما ہونا اسی بات کی ایک کڑی ہے۔ پاکستان کا شمار گلوبل وارمنگ سے متاثرہ 13ممالک میں سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ہیٹ ویو کی اہم وجہ درختوں کی کمی اور رہے سہے درختوں کی بے دریغ کٹائی بھی ہے۔ شہروں کے وسیع ہونے اور بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر سے سب سے زیادہ نقصان درختوں کا ہورہا ہے۔ پورے شہر کا جائزہ لیا جائے تو ہریالی تو دور اب پارکس کا بھی وجود نظر نہیں آتا۔ ایسے میں بے رحم موسم کا سامنا کیا جائے تو کیسے؟ ایک درخت بھی لگایا جائے تو اسے مضبوط ہونے میں ڈیڑھ سے دو برس لگتے ہیں لیکن گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک حل ایسا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ہیٹ ویو سے اپنے گھروں کو تپتی ہوئی گرمی سے بچایا جاسکتا ہے۔
گھروں میں پودے لگائیے
عام تاثر ہے کہ گھروں میں پودے لگانے سے گھر ہرا بھرا تو دکھائی دے سکتا ہے لیکن اس سے گرمی میں بچائو کیسے ممکن ہے؟ بالکل ہے۔ اس کا فرق جاننا بہت ضروری ہے۔ کبھی آپ شدید گرمی میں کسی درخت کے نیچے کھڑے ہو جائیں تو آپ کو درجہ حرارت آس پاس کے درجہ حرارت سے چار سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ کم محسوس ہوگا۔ اس لیے گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ باہر سے آنے والی گرم ہوائیں ان پودوں کے باعث بہتر ہوسکیں۔
کُشادہ گھر چھوٹا فلیٹ، مسئلہ نہیں!
اگر تو گھر میں لان ہے تو مسئلہ نہیں آپ باآسانی درخت لگا سکتے ہیں لیکن گھر چھوٹا ہے تو آپ گھر کے باہر کیاری میں بھی درخت اور پودے لگاسکتے ہیں۔ اگر گھر میں چھت کی سہولت ہے تو اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے۔ آپ اپنی مرضی سے بہت سے پودے لگاسکتے ہیں۔ چاہے وہ پھول ہوں یا پھر دوسرے پودے جو نظر کو بھی بھائیں اور ماحول کو بھی ٹھنڈا رکھیں۔ جو لوگ فلیٹس میں رہتے ہیں ان کے پاس بالکونی کی سہولت ہے وہ اس میں بھی پودے لگاسکتے ہیں چند گملے یا پھر Hanging Pots میں بھی پودے لگا سکتے ہیں۔ کھڑکیوں میں بھی بوتلوں یا چھوٹے گملوں میں ہرے بھرے پودے نہ صرف آپکے گھر کو خوبصورت بنائیں گے بلکہ ماحول کو بھی ترو تازہ رکھیں گے۔
کیا کیا لگائیں؟
گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پودے لگائیں لیکن اس میں کیا کیا لگائیں؟ یہ ایک اہم سوال ہے۔ تو سب سے پہلے اپنی سہولت کو کیوں نہ سامنے رکھا جائے۔ گھر میں ضرورت کی استعمال کی سبزیاں سب سے پہلے لگائیں۔ کریلے، لیموں، ہری مرچیں، دھنیا، پودینہ، ہری پیاز، بھنڈی، توری، بینگن یہ تمام سبزیاں باآسانی آپ گھر میں اُگاسکتے ہیں۔ اس سے ایک تو آپ کو گھر میں ضرورت کی سبزی مل جایا کرے گی اور آپ کا گھر بھی ہرا بھرا دکھائی دے گا۔ خوشبو کے لیے آپ گھر میں چمپا، موتیا، گلاب، رات کی رانی، ہارسنگھار، چنبیلی، بیلا بھی لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ منی پلانٹ سے آپ کے گھر کی دیواریں اور گرل بھی خوشنما دکھائی دیں گی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 092 reviews.