Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورۂ قریش پڑھی اور آج تک حیران ہوں یہ کیسے ہوا؟

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ نے 2014ء میں حج بیت اللہ کی سعادت عطا فرمائی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ 27ستمبر کو لاہور سے روانگی ہوئی چونکہ ہم پرائیویٹ طور پر گئے تھے اور ہمارا تقریباً 100لوگوں پر مشتمل گروپ تھا والدہ ضعیف اور کمزور تھیں اس لیے ان کیلئے ویل چیئر لے لی‘ رش میں گروپ کو پہچاننے کیلئے جب بھی کہیں جاتے تو چار جھنڈے بردار ساتھ چلتے جس کی وجہ سے ہم دور سے ہی اپنا گروپ پہچان لیتے اور کوئی حاجی گم نہ ہوتا۔ ایک صبح لاکھوں لوگ منیٰ کی طرف رواں دواں تھے ہمارا گروپ بھی چار جھنڈوں کے سائے تلے روانہ ہوا میری والدہ ویل چیئر پر تھی صبح ہی گرمی نے زور پکڑلیا ناشتہ بھی نہ کرسکے تاکہ جلدی شیطان کو کنکریاں مار کر فارغ ہوسکیں۔
چاروں طرف سفید لباس میں ملبوس حجاج کرام ہی تھے بہت روح پرور منظر تھا۔ چلتے چلتے ہمارا گروپ آگے نکل گیا اور میں والدہ کے ساتھ ویل چیئر ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ گیا مجھے کہیں بھی گروپ نظر نہ آیا تو ویل چیئر پر چڑھ کر دیکھا تو بہت دور جھنڈے نظر آئے ہمارا گروپ بہت آگے نکل گیا تھا میرا گرو پ کے ساتھ ملنا تقریباً ناممکن سخت پیاس لگ رہی تھی مجھے اچانک یاد آیا کہ اگر کہیںرش میں پھنس جائیں تو سورئہ قریش پڑھ لیتے ہیں‘ مجھے سورئہ قریش بھی نہ آئے صرف پہلی تین آیات چند بار پڑھیں ۔ اللہ ہی جانتا ہے کہ کیا ہوا اور کیسے ہوا؟ دو جھنڈا بردار گروپ کے آگے چلتے تھے اور دو پیچھے‘ درمیان میں سبھی گروپ والے‘ جیسے ہی میں نے چند مرتبہ سورۂ قریش پڑھی اپنے دائیں دیکھا تو میرے ساتھ گروپ کے آگے آگے چلنے والا جھنڈا بردار تھا‘ میں حیران رہ گیا اور میں آج تک حیران ہوں کہ یہ سب کیسے ہوا۔ (محمد شاہ نواز انصاری، ملتان)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 088 reviews.