Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امتحان میں کامیابی کیلئے چند اہم مشورے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

امتحانات کے دنوں میں سکولز اور کالجز کے طلبہ پر امتحانات کی فکر سوار رہتی ہے۔ ہر طالب علم یہی چاہتا ہے کہ کسی طرح اس کے امتحانات اچھے ہو جائیں اور وہ اچھے نمبروں سے کامیاب ہوکر اگلی کلاس میں پہنچ جائے۔ آپ کسی بھی کلاس میں پڑھتے ہوں آپ کی بھی یہی خواہش ہوگی۔
آئیے! آج کی نشست میں آپ کو امتحان میں کامیابی کے چند آسان مگر اہم گر بتا دیتے ہیں۔ اگر آپ ان پر سنجیدگی اور توجہ سے عمل کریں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ آپ ہر امتحان میں اچھے نمبر ضرور حاصل کرسکیں گے۔
٭ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ امتحانات میں اب جتنا بھی وقت رہ گیا ہو اس کو زیادہ سے زیادہ امتحان کی تیاری میں لگائیے۔ باقی تمام مصروفیات سے دامن چھڑا لیجئے۔ مثال کے طور پر دوستوں سے گپ شپ، شادی بیاہ یاکسی اور تقریب میں شرکت، پکنک یا سیرسپاٹا وغیرہ میں وقت گزارنے سے پرہیز کریں۔
٭کچھ وقت تفریح کے لیے بھی ضرور نکالیے یہ پڑھ کر آپ حیران ہوں گے کہ ابھی تو لکھا ہے کہ پڑھائی اور امتحان کی تیاری کے سوا کچھ نہ کریں اور اب کہہ رہے ہیں کہ تفریح کے لیے بھی کچھ وقت نکالیں۔ اس بات کو سمجھنا ضروری ہے۔ جب آدمی مسلسل پڑھتا رہتا ہے تو اس کا ذہن تھک جاتا ہے جس طرح انسان کا جسم مسلسل کام کرانے سے تھک جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جسم کی طرح ذہن کو بھی آرام دیا جائے ذہن کو آرام دینے اور ذہنی تھکن دور کرنے کا آسان اور مؤثر طریقہ یہ ہے کہ سخت ذہنی کام (مثلاً پڑھائی) کے بعد کوئی ہلکا پھلکا کام کیا جائے۔ مثلاً سائیکل لے کر باہر نکل جائیے اور آہستہ آہستہ سائیکل چلائیے۔ اپنے چھوٹے بھائی یا دوستوں کے ہمراہ قریبی پارک میں جاسکتے ہیں لیکن یاد رکھیں۔ اس تفریح میں بہت زیادہ وقت نہ لگائیے صرف پندرہ بیس منٹ یا آدھ گھنٹے کے لیے خود کو پڑھائی سے دور رکھیے۔
٭پڑھائی کے دوران دس پندرہ منٹ کے بعد دو چار گہرے سانس ضرور لے لیں۔ اس سے ذہن کو سکون ملتا ہے۔
٭ امتحان سے خوف زدہ نہ ہوں۔ بعض طلبہ امتحان کے خوف سے اس قدر پریشان ہو جاتے ہیں کہ پھر ان سے امتحان کی تیاری ہو ہی نہیں پاتی، آپ یہ غلطی بالکل نہ کیجئے۔ پریشان ہونا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اگر پریشانی محسوس کریں تو دو رکعت صلوٰۃ الحاجات پڑھ کر اللہ عزوجل سے مدد مانگیں اور نتیجہ اللہ تبارک و تعالیٰ پر چھوڑ دیجئے۔ آپ کا کام بس پوری توجہ سے محنت کرنا ہے۔
٭اپنا جائزہ لیجئے کہ آپ نے پورے سال میں کیا پڑھا اور کیا سمجھا ہے۔ اس سے آپ کو اندازہ ہوگا آپ کتنے پانی میں ہیں۔٭اپنے جائزے کے بعد وہ چیزیں جو آپ سمجھ نہ سکے ہوں یا آپ کو اپنے سلیبس میں نظر نہ آئی ہوں تو ان کے متعلق اپنے اساتذہ سے پوچھیں اور سمجھیں۔
٭ اکثر سکولوں وغیرہ میں امتحان سے کچھ دن پہلے امتحان کی تیاری کے لیے چھٹیاں ہو جاتی ہیں تو ان چھٹیوں کو کام میں لائیے۔ یہ نہ سمجھیں کہ یہ آرام کے لیے دی گئی ہیں بلکہ ان کا مقصد تو یہ ہوتا ہے کہ آپ سال بھر کی کمی ان چھٹیوں میں پوری کر سکیں۔ اس دوران امتحان کی خوب خوب تیاری کیجئے۔٭ امتحان کی تیاری کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے ہر گھنٹے کا ٹائم ٹیبل بنائیں اور پھر اس کے مطابق پڑھیں۔ اپنے گھر والوں اور دوستوں کو بھی اپنا یہ ٹائم ٹیبل دکھادیں، گھر کا کام مثلاً سودا سلف وغیرہ اپنی پڑھائی کے وقت سے پہلے لاکر دے دیں۔ دوستوں کو بھی بتادیں کہ آپ کا تفریح کا وقت کونسا ہے تاکہ وہ اسی وقت کے دوران آ پ سے ملیں۔اگر آپ نے ان باتوں پر عمل کیا تو یقیناً امتحان کے دوران آپ کو پریشانی نہیں ہوگی کیونکر آپ نے اپنے قیمتی وقت کا درست طور پر استعمال کرتے ہوئے، توجہ سے پڑھائی کی ہوگی۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 659 reviews.