Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹانگوں میں شدید دردجو کسی دوا سے نہ گیا! مالش سے ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ 2020

امراض قلب میں عبقری کی شفائیہ ادویات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تقریباً ایک سال سے عبقری کی قاری ہوں‘ بہت اچھا رسالہ ہے اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ادویات بہت فائدہ مند ہیں۔ میری والدہ کو دل کا مسئلہ تھا‘ ان کی آپ سے احمد پور شرقیہ میں اچانک ملاقات ہوئی تو آپ نے ان کے لیے عبقری دواخانہ کی ہاضم خاص، اکسیر البدن اور ٹھنڈی مراد تجویز کی تھی‘ ان ادویات کے مسلسل استعمال سے میری والدہ کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے‘ ادویات کا استعمال ابھی بھی جاری ہے۔ (نادیہ ناصر،ڈیرہ غازی خان)
کراماتی تیل سے درد سے کراہتی بیٹی تندرست
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ کا گزشتہ دو سال سے قاری ہوں‘ اس رسالہ سے ہمیں بہت فائدہ ہورہا ہے۔ اس کا اجر اللہ کریم آپ کو ضرور دے گا۔
اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ادویات بھی لاجواب ہیں۔ہم نے آج تک جس بھی دوائی کو آزمایا ہے اسے لاجواب پایا ہے۔ میری بیٹی کی ٹانگوں میں اکثر درد رہتا تھا اٹھتے بیٹھتے بس ہائے ہائے کرتی تھی‘ اس کے علاوہ رات کو سوتے وقت تو بلک بلک کر رونا شروع کردیتی تھی‘ پین کلر دینے سے سو جاتی اگر کسی رات پین کلر نہ دی جاتی تو ساری رات تڑپ تڑپ کرگزارتی‘ کافی ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا پر وقتی طور پر آرام آجاتا تھا لیکن چند دن کے بعد ہی دوبارہ ٹانگوں میں درد شروع ہوجاتا۔میں نے عبقری رسالہ میں ’’کراماتی تیل‘‘ کے متعلق پڑھا۔اسی دن بذریعہ ڈاک عبقری دواخانہ لاہور فون کرکے منگوایا۔اپنی اہلیہ کو دیا جو روزانہ صبح وشام بیٹی کی ٹانگوں پر اس تیل سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق ہی مالش کرتی۔ چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کرتے رہے ‘ فرق تو پہلے دن ہی پڑنا شروع ہوگیا تھا الحمدللہ! آج میری بیٹی بالکل تندرست ہے‘ سارا دن بھاگ دوڑ کرنے کے باوجود ٹانگوں میں نہ دن کو درد ہوتا اور نہ رات کو‘ سیڑھیاں بھی چڑھتی ہے‘ وزن بھی اٹھاتی ہے مگر اب کبھی بھی ٹانگوں میں درد کی شکایت نہیں کی۔ اس کے علاوہ ہم نے نزلہ ‘ زکام ‘ کھانسی اور ریشہ کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’بنفشی قہوہ‘‘ منگوا کر استعمال کیا ‘ یہ قہوہ واقعی ہی لاجواب چیز ہے‘ بلغم ‘ زکام اور نزلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے اور اس کے ساتھ اگر ’’شفاء حیرت سیرپ‘‘ استعمال کیا جائے تو پرانی سے پرانی کھانسی کا آزمودہ علاج ہے۔ ’’سچامنجن‘‘ ہم تمام گھر والے استعمال کرتے ہیں‘ دانتوں کے مسائل جہاں تھے وہیں رک گئے اور درد‘ ریشہ‘ دانتوں کا ہلنا ختم ہوگیا۔ حتیٰ کہ جو دانت کیڑا کی وجہ سے کالے تھے وہ بھی سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں۔(عمرالدین سولنگی، دادو سندھ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 632 reviews.