Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

من پسند ٹرانسفر کروانے کے لیے خاص عمل الحامی آیت پانی میں گھول کر پینے سے چکر ختم ہمارے بڑوں کے لازوال ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

پائوں کی چنڈی کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پائوں میں چنڈی کے لیے نلکا کا پانی لے کر پائوں کو کسی ٹب میں رکھ کر سات بار گن کر پانی ڈالنا ہے پانی کو کسی درخت کی جڑ میں ڈالنا ہے منگل اتوار یہ کام کرنا ہے بہت لوگوں کو اس سے فائدہ ہوا ہے۔
بواسیر کے لیے
یہ ٹوٹکہ عبقری میں چھپا تھا صبح کا پیشاب کسی برتن میں لے کر اسی سےاستنجا کرنا ہے ایک گھنٹہ تک پانی استعمال نہیں کرنا ‘ بعد میں دھو کر پاک ہوجائیں۔یہ میں نے بہت لوگوں کو بتایا لوگ دعا دیتے ہیں۔(سائرہ بانو، ہالینڈ)
میرے آزمودہ نسخہ جات و ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ کا ایک دو سال سے قاری ہوں۔ کچھ ٹوٹکے ہیں جو میں عبقری کی نذر کرنا چاہتا ہوں۔ خاص کر گھٹنوں کے درد کے لیے جس مرض میں میں خود بھی مبتلا تھا سردیوں میں بہت تکلیف ہو تی تھی اللہ کے فضل سے آپ کی دعائوں سے اب ٹھیک ہوں۔
گھنٹوں کے درد کے لیے نسخہ
(1) نوشادر+موم(شہد کی موم) ہم وزن لیکر چھوٹی گولیاںکالی مرچ کے برابر بناکردو گولیاں صبح‘ دوپہر اور دو گولیاں رات کو کھانے کے گھنٹے بعد استعمال کریں۔ کم از کم چالیس دن کا کورس ہے۔اگر چالیس دن میں آرام آجائے تو ٹھیک ورنہ اگلے چالیس دن استعمال کریں۔ اسی تین کورس مکمل کرنے والے کو کبھی گھٹنوں کا درد دوبارہ نہیں ہوتا۔
بھنڈی سے شوگر کنٹرول
اس ٹوٹکے کا طریقہ کار یہ ہے کہ 7 عدد بھنڈی لیکر اوپر والا اور نیچے والا دونوں سرے تھوڑے کاٹ لینے ہیں اورہر بھنڈی کے پانچ ٹکڑے کرکے عصر کے وقت مٹی کے کٹورے میں بکھر دیں اگلی صبح ٹکڑوں کو اچھی طرح نچوڑ کر اس کے پانی میں ہلکا سا نمک ملا کر پی لینا ہے نسخہ چھ ماہ کرنا ہے بلاناغہ ان شاء اللہ گھٹنوں کا تقریباً بالکل ٹھیک ہوگیا ۔
شوگر کنٹرول کے لیے
میری چھوٹی بہن نے شوگر کے لیے نیم کی 100کونپلیں اور 100 کالی مرچ والا فارمولا آزمایا۔100 نیم کے تازہ پتے اور 100کالی مرچیں لیکرپیس لیں‘ پھر چنے کے برابر گولیاں بنالیں‘ صبح ‘ دوپہر شام ایک گولی۔ اللہ کا شکر ہے شوگر کنٹرول ہے۔
الرجی کے لیے قرآنی عمل
میرے پائوں میں چھ سال پہلے جوتےسے الرجی ہوئی‘ جلد کے ڈاکٹروں سے بہت علاج کروایا پر وقتی افاقہ ہوتا پھر ایک پھوڑا نکل آیا جو کہ چلنے پھرنےمیں دشواری پیدا کررہا تھا۔ پھر میں نے اول و آخر درود شریف تین دفعہ 7 مرتبہ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَالْـحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہت بڑا فائدہ ہے ۔
الحامی الفاظ پانی میں گھول کر پینے سے چکر ختم
(5)ایک الحامی آیت کے لفظ ہیں ۔ میری والدہ مرحومہ جو کہ ان پڑھ تھی انہوں نے فرمایا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیمکھڑے لفظوں سے لکھنا اور آیت لفظ ہیں (قُلْ اَمَنْتُ) روحانی و جسمانی کمزوری سے چکر آتے ہوں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ اس آیت کا دن میں تین بار تعویذ بناکر پانی میں گھول کر پینا ہے۔(ڈاکٹرجمیل احمد، کراچی)
جادو جنات کے خاتمے کے لیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںرسالہ عبقری بہت ذوق شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میںموجودٹوٹکے بہت کام کے ہوتےہیں‘ میرے پاس کچھ تجربات و مشاہدات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں:۔اگر جادو، جنات ہوتو صبح و شام درود ابراہیمی پڑھ کر گیارہ دفعہ سورئہ عبس پڑھیں اوّل و آخر درود ابراہیمی گیارہ دفعہ بغیر کسی سے بات کیے صبح نماز کے بعد اور مغرب کی نماز کے بعد ان شاء اللہ جادو جنات ختم ہو جائیںگے۔
من پسند ٹرانسفر کروانے کے لیے خاص عمل
اگر کسی نے ٹرانسفر کروانی ہو نوکری کی ایک جگہ سے دوسری جگہ صبح و شام نماز کے بعد اوّل و آخر درود ابراہیمی 7دفعہ پڑھ کر سورئہ یٰسین کی آیت نمبر81 سے لے کر 82 تک پڑھیں’’ اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنْ یَّـخْلُقَ مِثْلَهُمْ بَلٰىۗ وَ هُوَ الْـخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ(۸۱) اِنَّمَآ اَمْرُهٗٓ اِذَآ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ‘‘پڑھیں۔ جس جگہ پر کروانی ہو وہاں کے جتنے لفظ ہوں ان کے مطابق پڑھیں مثلاً لاہور میں کوئی جگہ ہے لاہور اور اس جگہ کے لفظوں کے مطابق پڑھنی ہے جیسے چکوال ہے تو اس میں محلہ شمالی میں ہم نے کروانی ہے تو چکوال اور شمالی یہ 10 لفظ بن جاتے ہیں تو 10 دفعہ پڑھنی ہوگئی۔
حیض کے خون کی زیادتی روکنے کیلئے
جس عورت کو حیض زیادہ آتا ہو وہ مکئی کی چھلی کا تکا جلا کر اس کو پیس کر شہد میں ملا کر رات کو کھائیں اسے خون آنا رک جاتا ہے اس کا ایک اور ٹوٹکہ یہ ہے کہ مونگ کی سبز چھلکوں والی دال کو کوئلے پر بھون کر پیس لیں صبح و شام پانی کے ساتھ لیں۔
نکسیر کے لیے
جس کو نکسیر آتی ہو وہ کھوپرا (ناریل) کا ٹکڑا رات کو پانی میں ڈال کر رکھ دیں صبح اٹھتے ہی اسے کھالیں دو تین ماہ کے بعد نکسیر آنا بند ہو جائے گی۔(یہ ٹوٹکہ پہلے عبقری رسالہ میں چھپ چکا ہے‘ مزید مشاہدہ آیا تو افادہ عام کیلئے شائع کیا جارہا ہے۔)(جمیلہ اختر‘ راولپنڈی)
10 آزمودہ ٹوٹکے آپ کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم آپ کے بتائے ہوئے اعمال پابندی کے ساتھ کرتے ہیں اور آپ کا درس بھی سنتے ہیں۔ میں آپ کی خدمت میں کچھ ٹوٹکے پیش کرنا چاہتی ہوں۔
(1)اگر کوئی جسم کا حصہ جل جائے تو اس پر فوراً انڈے کی سفیدی لگا کر اس کو خشک ہونے دیں اس کو لگانے سے زخم داغ نہیں چھوڑتا اور نہ ہی پھنسی بنتی ہے۔
(2)جو بچے چل نہ سکتے ہوں جن کی Back Bone کمزور ہو جن کو ڈاکٹر نے جواب دے دیا ہو ان کے لیے ایک کپ سرسوں کے تیل میں ایک مٹھی لونگ کو جلالیں اور اس کو ہڈی پر مالش کریں تو بچہ چند ہی ماہ میں چلنے لگے گا۔
(3)گندم، چاول، چینی میں اگر لونگ ڈالیں تو کیڑا نہیں لگتا۔
(4)اگر کسی کا یورک ایسڈ بڑھا ہوتو وہ روزانہ نہار منہ ایک آلو کا جوس پی لے۔
(5)دل کے والو پندرہ دن میں کھل جائیں گے اگر مریض 50گرم پیاز کا پانی لے او رایک چمچ بیری کا شہد اس میں ملا کر دن میں دو تین بار پی لے۔
(6)ایک چمچ چاول کا آٹا، ایک چمچ دہی، ایک چمچ لیموں کا رس ان سب کو مکس کرکے روزانہ تقریباً ایک ہفتہ چہرے پر لگانے سے چہرہ نکھر جاتا ہے۔
(7)اگر سالن میں مرچ زیادہ ہو جائے تو اس میں سے تیل نکال کر دوبارہ گرم کرنے سے مرچ کم ہو جاتی ہے۔
(8)انسولین کم کرنے کے لیے: ایک چمچ پیاز، ایک چمچ مسور کی دال کو پانی میں ڈال کر ساری رات کے لیے رکھ دیں صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں یہ عمل تیس دن کریں۔
(9)سردیوں میں رنگت کالی ہو جاتی ہے اس کے لیے ایک چمچ انڈے کی سفیدی اس میں ایک قطرہ بادام کا تیل ڈال دیں اس کو تین دن چہرے پر لگائیں۔(10)ہاتھوں اور پائوں کی خوبصورتی کے لیے: ایک لیموں کے رس میں ایک چٹکی نمک ایک چٹکی بیکنگ پائوڈر ڈال کر اس سے تین دن مساج کریں پھر کمال دیکھیں۔(صفورا سلطانہ‘ لالہ موسیٰ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 523 reviews.