اکثر حالات میں ہم اپنے جسم کے ساتھ بہت زیادتیاں کرتے ہیں اور بعد میں شکایتیں کرتے ہیں کہ اس جگہ درد ہو رہا ہے اس جگہ درد ہورہا ہے۔ یہاں دکھن ہے وہاں سوجن ہے، لیکن اس بات پر اکثر اوقات ہم غور نہیں کرتے کہ کیا ہم اپنے جسم کو صحیح طرح استعمال کررہے ہیں یا نہیں۔ اکثر و بیشتر صورتوں میں دیکھا گیا ہے کہ لوگ یہ علم ہو جانے کے باوجود بھی کہ جسم کو اس طرح استعمال نہیں کیا جائے بلکہ دوسرے طریقے سے استعمال کیا جائے، محض اپنی کاہلی کی وجہ سے غلط طریقوں کو چھوڑتے نہیں اور صحیح طریقوں پر عمل کرتے نہیں۔ اب جسم ان غلط حرکتوں پر چلائے بھی نہیں؟ جی ہاں، یہ درد، یہ تھکن اور یہ سستی طاری رہنے کی کیفیت دراصل آپ کے غلط رویئے کے خلاف جسم کا احتجاج ہے۔ ہم جب بیٹھتے ہیں (خواہ کرسی پر یا فرش پر) تو اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ ہماری ریڑھ کی ہڈی خم تو نہیں کھارہی ہے۔ اس معاملے میں اکثر لوگ بے پروائی اختیار کرتے ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی انسانی جسم کا سب سے اہم حصہ ہے۔ اسی کے توازن کی وجہ سے ہم اٹھتے بیٹھتے اور چلتے پھرتے ہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں اعصاب کاپوراگچھا ہوتا ہے جو ایک لمبی سفیدموٹی ڈوری کی شکل میں گردن سےشروع ہوکر کولہوں کے آخری حصے تک آتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کے مختلف مہروں کے درمیان سے اعصاب نکل نکل کر جسم کےمختلف اعضاء میں جاتے ہیں۔ اگر ہماری بے پروائی کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کا کوئی مہرہ اپنی جگہ سےہٹ جائے یا دوسرے مہرے پر دبائو ڈالنے لگے تو اعصاب کا فعل متاثر ہوتا ہے اورجن اعضاء تک یہ اعصاب جاتے ہیں ان اعصاب میں درد اور شدید ٹیس تک اٹھنے لگتی ہیں۔
ریڑھ کی ہڈی کا خم درست کیجئے
یوگا کی ایک ورزش ریڑھ کی ہڈی کا خم درست کرنے اور جسم کے دوسرے حصوں کے ساتھ اس کی مطابقت پیدا کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ ورزش سر کے بل کھڑے ہونے کی بہت آسان سی ورزش ہے۔ سر کے بل کھڑے ہونا بہت آسان ہے اور تھوڑی سی مشق سے آپ اس میںکامیاب ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ پشت کے بل لیٹ جائیں۔ ٹانگیں فرش سے اٹھاکر گھٹنوں کو موڑ کر سینے پر لائیں اور اس کے ساتھ ہی کولہوں کو فرش سے بلند کریں۔ اب ٹانگوں کو آہستہ آہستہ اوپر کی جانب اٹھائیں۔ اپنے جسم کو سہارا دینے کے لیے کہنیوں کو جسم کے دونوں جانب فرش پر لگا کر ہاتھوں میں مضبوطی سے کمر پر رکھ لیں۔ پیروں کے انگوٹھوں کا رخ بھی اوپر کی جانب ہونا چاہیے۔ جب آپ کی ٹانگیں مکمل طور پر سیدھی ہو جائیں گی تو آپ کی ٹھوڑی سینے پر ٹک جائے گی۔ اس ورزش کے دوران مزید آسانی کے لیے آپ کسی دیوار کے قریب بھی کھڑے ہوسکتے ہیں۔ سر کے بل کھڑے ہونے کی ورزش کے دوران یہ خیال رکھیے گا کہ کوئی بھی حرکت تیزی سے نہ کریں۔ جھٹکے دار حرکت سے بھی اجتناب کریں۔ ابتداء میں یہ ورزش ایک منٹ تک کریں۔ بعد میں آہستہ آہستہ بڑھائیں۔ اس ورزش کے کئی فوائد ہیں جن میں سے ایک تو یہ ہے کہ اس سے آپ کے چہرے اور دماغ میں دوران خون زیادہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹخنوں اور ٹانگوں کی سوجی ہوئی خون کی رگیں بھی کم ہونے لگتی ہیں۔یوگا کی دوسری آسان ورزش ریڑھ کی ہڈی کو خم دینا ہے۔ اس ورزش کی ابتداء میں آپ کچھ دقت محسوس کریں گے لیکن تھوڑی سی مشق کے بعد آپ اس ورزش کو آسانی سے کرسکیں گے اور اس کے بہت سے فوائد بھی آپ جلد محسوس کریں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں