Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چھوٹی سی گڑیا کے حیران کن اشعار

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

حضرت ذوالنون مصریؒ فرماتے ہیں کہ میں مکہ مکرم حج کے ارادے سے گیامجھے سخت پیاس لگی تو میں قبیلہ مخزوم میں چلا گیا میں نے ایک چھوٹی سی گڑیا (جو بہت حسین جمیل تھی) دیکھی وہ گنگنا کے اشعار پڑھ رہی تھی میں یہ دیکھ کر حیران ہوا حالانکہ وہ بالکل بچی تھی۔ میں نے کہا اے لڑکی! تجھے حیا نہیں آتی؟ اس نے کہا چپ رہ اے ذوالنون! میں نے رات شراب محبت خوشی کےساتھ نوش کی اور صبح کے وقت مولا کی محبت میں مخمور اٹھی ہوں، میں نے کہا اے لڑکی! میں تجھے عقل مند پاتا ہوں،مجھے کچھ نصیحت کر ۔ کہا اے ذوالنون! خاموشی کو لازم پکڑو ‘دنیا میں تھوڑی سی روزی پر راضی رہو۔ تو تم جنت میں اس قیوم کی زیارت کروگے جو کبھی نہیں مرتا۔ میں نے کہا! تیرے پاس کچھ پانی ہے؟ لڑکی نے کہا میں تجھے پانی بتاتی ہوں۔ میں نے سمجھا کہ وہ مجھے چشمے یا کنویں کا بتائیگی۔ میں نےکہا بتائو۔ لڑکی نے کہا لوگ قیامت کے دن چار فریق ہوکر پانی پئیں گے۔ ایک گروہ کو ملائکہ پلائینگے بَیْضَآءَ لَذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ ﴿الصفت۴۶﴾ۚ ترجمہ:وہ شراب سفید ہوگی اور پینے والوں کو لذت بخشے گی اور ایک گروہ کو رضوان‘ داروغہ جنت پلائیں گے۔ وَ مِزَاجُہٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ ﴿ۙالمطففین۲۷﴾ ترجمہ: اس شراب میں تسنیم کا پانی ملایا جائیگا اور ایک گروہ کو اللہ تعالیٰ خود پلائیں گے اور وہ لوگ بندگان خاص ہوں گے۔وَ سَقٰىہُمْ رَبُّہُمْ شَرَابًا طَہُوْرًا ﴿الدھر۲۱﴾ترجمہ:یعنی اللہ تعالیٰ ان کو شراب طہور پلائیں گے۔
وظیفہ برائے اولاد
میرے پاس ایک انوکھا عمل بھی ہے‘ بے اولاد حضرات کیلئے تیربہدف ہے۔جس شخص کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو وہ درج ذیل آیت 133 مرتبہ اول و آخر 13مرتبہ درود شریف کے ساتھ پانی پر دم کرکے فجر کی نمازکے بعد دونوں میاں بیوی پئیں۔ ان شاء اللہ اولاد نصیب ہوگی۔وہ آیت یہ ہے:۔
لِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ یَـخْلُقُ مَا یَشَآءُ یَـهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَـهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَ۔( الشوریٰ۴۹)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 491 reviews.