گیارہ کیل سے بیماری ختم:جب سے ہوش سنبھالا سر درد کے مرض میں مبتلا ہوں‘ عبقری حویلی کا بہت نام سنا تھا‘ وہاں گیا‘ بتائے اعمال کیے‘ مجھے وہاں گیارہ کیل دئیے گئے اور ایک کھجور کے تنے کا بتایا گیا کہ یہ دم شدہ کیل ہیں اور ان پر خاص عمل کیا گیا ہے‘ آپ یہ کیل اپنی پریشانیوں‘ جادو ‘ جنات‘ بندشوں کا تصور کرتے ہوئے اس کھجور کے تنے میں ہتھوڑی سےٹھونکیے‘ جیسے جیسے کیل ٹھونکتے جائیں گے آپ کی بندشیں‘ جادو جنات‘ کاروباری زوال‘ نظربد‘گھریلو الجھنیں‘ میاں بیوی کی نفرت سب ختم ہوتی جائے گی اور واقعی ایسا ہوا میں نے کیل ٹھونکے میرا سردرد ادھر ہی ختم ہوگیا۔ (کامران‘ ملتان)
شام کو کرایہ مل جائیگا:شوہر ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازم ہیں ۔گزشتہ دو ماہ سے کمپنی ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہی تھی۔ہماراکرائے کا گھر ہے۔دو ماہ سے کرایہ نہیں دیا۔مالک مکان گھر خالی کرنے کا کہہ رہا تھا۔ میں نے بیٹے کے ساتھ جاکر’’عبقری حویلی‘‘ میں دئیے گئے‘ اعمال کیے‘ ’’حاجات قبول بورڈ‘‘ پر حاجت لکھی ‘ خوب رو کراللہ سے دعا کی اور وظائف کیے۔گھر پہنچنے پر شوہر کا فون آیا کہ دو ماہ کی تنخواہ مل گئی ہے مالک مکان سے کہہ دو شام کو کرایہ مل جائے گا۔(م، بہاولپور)
اولاد راہ راست پر آگئی: میرے بچے برائیوں میں مبتلا ہوگئے تھے‘ گمراہی اور گناہوں بھری زندگی بھرپور طریقے سے گزار رہے تھےاور میں ان کودیکھ دیکھ کرکڑہتی رہتی‘ اپنے شوہر کےساتھ صبح سویرے عبقری حویلی پہنچی‘ وہاں بتائے اعمال سارا دن کیے‘خاص طور پر گیارہ کیل والا عمل کیا‘ میں حیران رہ گئی‘ ادھر کیل کھجور کے تنے میں لگائے ادھر جسم پر ایک بوجھ تھا وہ ختم ہوگیا‘ گھر میں سکون آگیا‘ گزشتہ روز میں حیران ہوئی کہ میرے بیٹے نے اٹھ کر نماز پڑھی۔ اب میری بات بھی مانتے ہیں اور ادب سے بھی پیش آنا شروع ہوگئے ہیں۔ (بیگم شہروز‘رحیم یارخان)
پسند کی شادی: ہمارے ایک دور کے رشتہ دار تھے‘ میں ان کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتا تھا‘ گھر والوں نے رشتہ کی بات کی مگر بات نہ بن رہی تھی‘ میں چونکہ احمدپور شرقیہ کا رہائشی ہوںاس لیے اس نیت سے روزانہ عبقری حویلی جانا شروع ہوگیا اور بتائے گئے اعمال کرنا شروع کردئیے‘میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا کہ گزشتہ دنوں خود ان کی والدہ نے میر ی والدہ سے رشتہ کی بات کی‘ الحمدللہ! اب میری بہت جلد منگنی اسی جگہ ہوجائے گی جہاں میں چاہتا تھا۔ (آصف ‘ احمدپور شرقیہ)
جنات نے پیچھا چھوڑ دیا: میری اہلیہ پر ایک جن سوار تھا‘ بہت علاج کروائے مگر بے سود۔ جب بھی کسی عامل کو بلاتے وہ جن الٹا اسے نقصان پہنچا دیتا۔ مجھے ایک عزیز نے ’’عبقری حویلی‘‘ کا بتایا۔ میں اہلیہ کو لیکر وہاںگیا‘ بتائے گئے اعمال کیے‘ ’’حاجات قبول بورڈ‘‘پر حاجت لکھی‘گیارہ کیل کا عمل کیا‘اسی رات ہمارے گھر سے رونے اور چیخنے کی آوازیں آئیں‘ پھر خاموشی چھاگئی‘ وہ دن اور آج کا دن دوبارہ کبھی اہلیہ پر جنات کاحملہ نہیں ہوا۔ (سرفراز حیات‘ ڈیرہ غازیخان) (عبقری حویلی میں کرنے والے اعمال کی تفصیل صفحہ نمبر 63 پر ملاحظہ فرمائیں!)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں