محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے چار سال ہوگئے ہیں‘ مجھےاس میں سے بہت کام کی باتیںملتی ہیں‘ بہت لاجواب وظائف اور آزمودہ نسخہ جات سے زندگی میںآسانیاں بھرگئی ہیں۔ میں نے کئی ٹوٹکے اور نسخہ جات آزمائے بہت فائدہ پایا۔ میرے پاس بھی ایک انتہائی کامیاب او ر آزمودہ نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔ جس کسی کو ریشہ‘نزلہ‘ زکام ہو وہ چائے بناتے وقت ایک چٹکی خشخاش کی ڈال دے‘ یعنی دودھ‘ چینی‘ پتی‘ پانی ڈال کر چائے بنائیں اور ایک چٹکی خشخاش ڈال کر ابالیں۔ چھان کر پی لیں‘ نزلہ‘ زکام ختم ہوجائے گا۔ جب میرے بچے چھوٹے تھے میں تب سے کررہی ہوں‘ کامیاب عمل ہے۔ (ش‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں