محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کو کھانسی تھی‘ ہر قسم کی ادویات دیں مگر آرام نہ آیا‘ کسی نے گُڑ کا قہوہ پلانے کا مشورہ دیا۔ ہم نے پانی میں چائے والی پتی ابال کر ساتھ گُڑ ڈال کر قہوہ تیار کیا اور والد صاحب کو دن میں چند بار استعمال کروایا‘ چند دنوں میں ہی کھانسی بالکل ختم ہوگئی۔لڑائی ختم کرانے کا ٹوٹکہ: اگر دو آدمیوں کی لڑائی کاخطرہ ہو تو دونوں کاالگ الگ سورۂ اخلاص کا حصار چھ سائیڈوں سے کریں‘ سامنے‘ پیچھے‘ دائیں‘ بائیں‘ اوپرنیچے۔ سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھ کر چھ سائیڈوں کا تصور کرکے پھونک ماردیں۔ آزمودہ ہے۔سواری ملنے کا عمل: اگر کہیں جلد پہنچنا ہے اور سواری نہیں مل رہی تو اگر سورۂ یٰسین زبانی یاد ہے تو پڑھنا شروع کردیں‘ فوراً سواری مل جائیگی۔ کوئی مشکل اچانک آجائے یہی سورۂ پڑھیں کام بن جائیگا۔ (جہانگیراحمد‘ لورہ ضلع ایبٹ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں