Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہجویری محل میں9راتیں !مشکلات توڑیقینی عمل!جو آیا پاکرگیا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

9 دن میں رشتہ طے: میری بیٹی کا رشتہ اس کے ماموں کے بیٹے کی طرف کیا‘ جس دن ‘ دن طے کرنے تھے اسی دن لڑکے نے انکار کردیا‘ کافی ہنگامہ ہوا‘ اس کے گھر والوں نے اسے سمجھا‘ خاندان کے بڑے گئے انہوں نے بات کی مگر لڑکا نہ مانا‘ ہم کافی پریشان تھے‘رشتہ ٹوٹ چکا تھا‘ میری اہلیہ اور بچی بھی رو رو کر ہلکا ن تھی‘ تسبیح خانہ سے معلوم ہوا کہ ’’ہجویری محل‘‘ شیخوپورہ روڈ میں9 رات کا چلہ کروایا جاتاتھا‘ وہاں 9 دن بتائے گئے اعمال کیے‘ دسویں دن جب واپس گھر پہنچا تو اہلیہ نےا یک بہترین رشتہ کے بارے بتایا‘ وہ خود رشتہ لیکر آئے‘ گھر ہمارا دیکھا ہوا تھا‘ ہم نے فوراً ہاں کردی آج ماشاء اللہ ہماری بچی اپنے گھر بیٹھی ہے اور بہت خوش ہے۔ (شہزاد‘ فیروزوالہ)
گھر میں سکھ چین آگیا: میری شادی کو آٹھ سال ہوگئے‘ مگر ایک دن بھی سکھ چین اور سکون سے نہ پایا۔ نجانے کیا ہوتا بیوی کو سامنے دیکھتے ہی مجھے غصہ آجاتا اور یہی کیفیت میری بیوی کی بھی تھی۔ ایک دوست ہجویری محل میں ہونے والے 9 رات کے چلہ کا ذکر کیا‘ اگلے دن میں بھی چلا گیا‘ 9 راتیں وہاں گزاریں‘ خوب اعمال کیے۔ وہ دن اور آج کا دن دونوں میاں بیوی میں مثالی محبت قائم ہوگئی ہے۔ گھر میں سکھ چین اور سکون آگیاہے۔ (عاشق حسین‘ شیخوپورہ)
قرض ادا ہوگیا: مجھ پر تقریباً پانچ لاکھ کا قرض تھا‘ ہجویری محل میں گیا‘ 9 راتیں گزاریں‘ بتائے گئے اعمال کیے‘ دو ماہ کے اندر اندر ایسا غیبی نظام چلا کہ آج مجھ پر ایک روپے کا قرض بھی نہیں اور رزق میں بھی برکت ہوگئی ہے۔(اویس‘ کراچی)
سچ میں جادو ٹوٹ گیا: عرصہ 19 سال سے جادو کا شکار تھا‘ گھر لٹ چکا تھا‘ کاروبار تباہ ہوچکا تھا‘ بوڑھے والد نے ہجویری محل کا بتایا کہ وہاں جاؤ‘ 9 راتوں کا عمل کیا‘ ابھی عمل کرتے چھٹا دن تھا‘ ابو کا فون آیا کہ رات بھر گھر سے رونے‘ چیخنے اور سسکنے کی آوازیں آتی رہیں‘ دوسری رات بڑی سکون سے گزری۔9 راتیں مکمل کرنے کے بعد گھرگیا۔ میرے دوست عملیات کا کام کرتے ہیں ان سے حساب لگوایا تو انہوں نے کہا کہ اب آپ کے گھر پر کسی قسم کا کوئی جادو نہیں ‘ جادو ٹوٹ گیا ہے۔ الحمدللہ! اور واقعی ہمارے حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔ (قاسم شکیل‘ لاہور)
روحانیت کے حیرت انگیز کرشمے: ہجویری محل میں 9 راتیں گزارنے کیلئے گیا۔ میں اکثر سفر کرتا رہتا ہوں اور مختلف جگہوں پر جاکر روحانی اعمال کرتا ہوں‘ مگر جو لطف‘ جو سکون‘ جو نورانیت‘ روحانیت میں نے ہجویری محل میں ان 9 راتوں کے دوران پائی وہ پہلےکہیں نہ دیکھی‘ نہ سونگھی‘ نہ محسوس کی اور نہ ہی پڑھی۔ اگر میں یہ لکھوں کہ ’’ہجویری محل‘‘ میں روحانی کے سمندر بہہ رہے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ وہ قبولیت کا انوکھا نظام ہے‘ جو سچے دل سے مانگو محسوس ہوتا ہے قبول ہورہا ۔ (عبدالحکیم‘ لاہور)
 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 413 reviews.