محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری ادویات کے فوائد بے شمار ہیں۔ ہم اپنے گھر میں بے دھڑک استعمال کرتے ہیں۔ آج میں چند ادویات کے فوائد لکھ رہا ہوں تاکہ قارئین بھی استفادہ حاصل کریں۔ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’ مرہم سکون‘‘ جلد کی ہر بیماری کا آخری علاج ہے اور اس کے علاوہ خون کی نالیاں جو جلد کے اندر خون کی بندش کی وجہ سے بند ہوگئی ہوں مرہم سکون کے مساج سے خون کی روانی شروع ہو جاتی ہے۔زخم کیسا ہی خراب کیوں نہ ہو؟ مرہم سکون لگاتے ہیں‘ چند دن میں زخم بالکل خشک ہوجاتا ہے۔ خارش پر لگائی خارش ختم ہوگئی۔الرجی کی وجہ سے جلد خراب ہوگئی ہو‘ چہرے پر دانے نکل آئے ہوں‘ بس یہی مرہم لگاتے ہیں فوراً شفاء ملتی ہے۔ موسم سرما چل رہا ہے عبقری دواخانہ کی ’’ ناک شفاء‘‘ کا استعمال گھر میں کرتے ہیں‘ ہر قسم کے نزلہ‘ زکام‘ الرجی سے حفاظت رہتی ہے۔ الحمدللہ! ناک شفاء کا استعمال بار بار کیاہر دفعہ سوفیصد رزلٹ پایا۔میری اہلیہ نے عبقری دواخانہ کی ’’خاتون شفاء‘‘ ان خواتین کو استعمال کروائی جن کو حیض وقت پرنہیں آتا یا بہت کم آتا تھا‘ میری اہلیہ خود بھی حیران رہ گئیں کہ صرف ایک ہی بوتل سے ان کو فائدہ حاصل ہوا۔عبقری دواخانہ کی ’’قبض کشاء‘‘ گولیاں تو ہر گھر کی ضرورت ہیں‘ جیسے ہی قبض محسوس ہو ایک گولی کھائیں‘ فوراً شفاء پائیں۔ جن کو مستقل قبض رہتی ہے وہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں تو ہر قسم کی قبض چند ہفتوں میں ہی ختم ہوجاتی ہے۔ (محمد اعظم اسماعیل،لاہور )
میرے معدہ کے مسائل‘ چند دنوں میں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی اور لمبی عمر عطا فرمائے آپ کا وجود دکھی انسانیت کے لیے ایک مرہم کی حیثیت رکھتا ہے۔ میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میرے ساتھ چند مسائل تھے کہ مجھے ہر وقت سستی رہتی تھی، کھانا ہاضم نہیں ہوتا تھا بھوک نہیں لگتی تھی‘ دل کی دھڑکن ہر وقت تیز رہتی ‘ہاتھ پائوں کانپتے تھے۔میں نے اپنے ان تمام مسائل سے بذریعہ خط آپ کو آگاہ کیا۔ جوابی خط موصول ہوا‘ مجھے بہت خوشی ہوئی۔ جلدی سے خط کھولاتو اس میںمیرے لیے آپ نے’’جوہر شفائے مدینہ اور ٹھنڈی مراد ‘‘استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا جو میں نے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کی۔ اب اللہ کا شکر ہے اب سستی‘ کاہلی ختم ہوچکی ہے‘ خوب بھوک لگتی ہے‘ خوب کھانا کھاتی ہوں اور کھانا فوراً ہضم بھی ہوجاتا ہے۔(قرۃ العین حمیرا، جہانیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں