Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سجدہ فقیری کا طریقہ سیکھ لیں! جھولیاں بھرجائیں گی

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

اس عمل سے کئی گھروں کے حالات بدلتے دیکھے، لوگوں کے کاروبار چلتے دیکھے، کئی بدکاری کرتے ہوئے راہ راست پر آگئے یعنی من کی وہ مرادیں بھی پوری ہوئیں کہ جن کا ہونا مشکل اور ناممکن نظر آتا تھا‘ کئی بیویوں کے شوہر راہ راست پر آگئے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!دعاگو ہوں کہ اللہ پاک آپ کو صحت زندگی اور خوشحالی عطا فرمائے ۔ آپ کی حوصلہ افزائی ہمیشہ سے میرے لیے ایک نئی کرن اور نئی امید کا پیغام لے کر آتی ہے اس سے پہلے ایک تحریر پر آپ نے حوصلہ افزائی فرمائی آپ کی تحریر میرے لیے سند کا درجہ رکھتی ہے۔ اس تحریرپر نہ صرف روزانہ کی بنیاد پرعمل کرتا ہوں بلکہ یہ عمل میرے لیے کتنی اہمیت کا حامل ہے کہ میں تحریر کرنے سے قاصرہوں۔ آپ کی نظر عنایت بھی مجھے عمل کی بدولت نظر آتی ہے۔ بہرحال تحریر کردیا ہے شاید کوئی اور یہ عمل کرکے راہ نجات حاصل کرلے اور میری تحریر میرے لیے ذریعہ نجات بن جائے۔
آج میں آپ کو ایک عمل سے متعارف کروانا چاہتا ہوں جو واقعی گراں تو ہے لیکن ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات، ایک ایسا تحفہ قارئین کی نظر کررہا ہوں جو نہ صرف مجرب ہے بلکہ مجھ فقیر کا آزمودہ بھی ہے۔ میرا تجربہ ہے کہ آپ کے تمام مسائل ایسے ٹھیک ہوتے جائینگے جیسے کبھی تھے ہی نہیں خواہ وہ آپ کے جسمانی مسائل ہوں یا روحانی۔ اس عمل سے کئی گھروں کے حالات بدلتے دیکھے، لوگوں کے کاروبار چلتے دیکھے، کئی بدکاری کرتے ہوئے راہ راست پر آگئے یعنی من کی وہ مرادیں بھی پوری ہوئیں کہ جن کا ہونا مشکل اور ناممکن نظر آتا تھا، کئی بیویوں کے شوہر راہ راست پر آگئے، کئی بدزبان اور کئی بیماریوں میں مبتلا خواتین اور حضرات نہ صرف سدھرے بلکہ آج وہ نیکی کا درس بھی دیتے نظر آتے ہیں۔
کئی جسمانی بیماریوں کے لیے میں نے اپنے مریضوں کو بتایا اور اس کا بیماری سے نجات کا بھی موجب پایا، کئی ایسے امراض ٹھیک ہوئے جن کا ایک سپیفیک ٹائم میں ٹھیک ہونا ممکن نہ تھا مثال کے طور پر بھگندر، ناسور، کینسر، بواسیر، دل کا عارضہ، رسولیاں، ڈر اؤنے خواب، ٹینشن، پریشانی غمگین رہنا، تنگی قلب، اولاد کا نہ ہونا، مفلسی یا مایوسی، لقوہ، جھوٹ بولنا، پینا پلانا، دائمی درد سر، صحت یابی کا عمل رک جانا اور وہ بیماریاں جن کو مکمل شفایابی کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے اور بیماری کی شدت کا اندازہ اسی کو ہوسکتا ہے جو کبھی اس تکلیف سے گزرا ہو لیکن اس عمل کے بعد خود مریض آکر یہ بتاتے ہیں کہ شفایابی کا عمل کتنا تیز تر ہوگیا ہے ۔
منگتوں اور فقیروں کا سجدہ
سجدہ فقیری:وہ سجدہ جو فقیر کرتے ہیں جو منگتوں کا کام ہے‘ مانگنا کس سے اللہ سے، تو رو رو کے اور گرگڑا کر رونا، اللہ جل جلالہ سے مانگنے والا رات ایک بجے کے بعد نہیں سوتا، وہ اپنی کمر زمین پر نہیں لگاتا، ستاروں کو دیکھتا رہتا ہے فجر سے بہت پہلے ستارے ایک ایسے مقام پر پہنچ جاتے ہیں جب موسم انتہائی معتدل ہو جاتا ہے، گرمیوں میں اس وقت گرمی کا احساس ختم ہو جاتا ہے اور سردیوں میں سردی کا احساس ختم ہو جاتا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ساری کائنات سمٹ گئی ہے یہی وہ وقت ہوتا ہے مجھ جیسا فقیر اللہ جل جلالہ کو صدا لگاناہے سوہنیاں ربا سوہنا وقت اے کرم نوازیاں کر جو دل میں آپ کے دعا ہے وہ مانگیں ہر فقیر کے مانگنے کے اپنے الفاظ ہیں اس وقت جو مانگا جاتا ہے اس کو دے دیا جاتا ہے یہی وقت قبولیت کا ہے اس وقت کا مانگا ہوا کبھی واپس نہیں لوٹایا جاتا ویسے بھی سجدے میں جو مانگا جاتا ہے قبول کرلیا جاتا ہے آپ بھی اس وقت ایک سجدہ کرکے اللہ جل جلالہٗ سے اپنی حاجت کو پورا کروا سکتے ہیں جس نے بھی اس طرح سے مانگا اس کو دیا گیا۔لوگوں نے اس طرح سے پاکستان میں مانگا اور ان کو نتیجہ ہزاروں میل دور رہنے والوں کے لیے مل گیا‘ کئی مریضوں کے آپریشن ہونے تھے یہ سجدہ مرض سے نجات کا ذریعہ بن گیا کسی طرح کی بھی حاجت روئی نہ ہوئی ہو، اس ایک سجدے میں پوری ہو جائے گی اللہ اکبر کہہ کر سجدہ میں چلے جائیں اور پڑھیں: سُبْـحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى( 7 مرتبہ)
(۲)اِنَّهٗ سَـمِیْعٌ قَرِیْبٌ(سورئہ سبا ،آیت۵۰)(گیارہ مرتبہ) (۳) لَبَّيْكَ اَللَّهُمَّ لَبَّيْكَ (گیارہ بار ) اور پھر سجدے میں اپنے مقصد کے دعا مانگیں۔
سجدہ فقیری کا وقت اور وجہ قبولیت
مسجد میں جتنے بجے نماز فجر کھڑی ہوتی ہے اس سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل جب راتیں چھوٹی ہوں اور دو گھنٹہ قبل جب راتیں لمبی ہوں یہ وہ وقت ہے جب میرا سوہنا رب پہلے آسمان سے اپنی مخلوق سے ہم کلام ہوتا ہے۔ حدیث کا بیان اس طرح ہے کہ’’ کوئی مانگنے والا ہے کہ میں اس کو دوں، ہے کوئی بیمار کہ اس کو شفا ء دوں، ہے کوئی رزق کا مارا کہ اس کو رزق دوں، ہے کوئی معافی مانگنے والا کہ اس کو معاف کردوں، ہے کوئی پریشان حال کہ اس کی پریشانی دور کردوں، ہے کوئی حاجت مانگنے والا کہ اس کی حاجت پوری کردوں اور یہ اللہ جل جلالہ کی ندا کا سلسلہ فجر کی نماز سے پہلے ختم ہو جاتا ہے یقیناً جو کوئی اللہ جل جلالہ کی اس ندا میں آجائے گا اس کی حاجت پوری ہو جائے گی فقیر اس طرح مانگنے سے غفلت نہیں کرتا بس آپ سے درخواست ہے کہ مانگیںتو فقیر بن کے مانگیں‘ سجدے میں مانگنے کا دوسرا راز یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ سجدے میں بندے کے سب سے زیادہ قریب ہوتے ہیں تیسرا یہ کہ سجدے میں جو پڑھا گیا وہ انتہائی اعلیٰ اور قرابت کا ذریعہ ہے۔سُبْـحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى کہہ کے تعریف کی اِنَّهٗ سَـمِیْعٌ قَرِیْبٌکہہ کے قرب حاصل کیا اورلَبَّيْكَ اَللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کہہ کر حاضری لگوائی اور سجدے میں دعا کی اور منظوری ہوگی۔اللہ اکبر کہہ کے بیٹھ جائیں دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں الحمدشریف بمع بسم اللہ کے پڑھ کر وہی دعا مانگیں جو سجدہ میں مانگی تھیں۔ یاد رکھیں کہ الحمد شریف کبھی بھی بغیر بسم اللہ الرحمن الرحیم کے نہ پڑھیں ویسے بھی جو شخص 41بار روزانہ الحمد شریف پڑھتا ہے اللہ پاک اس کی ہر ضرورت کو پورا کرتے ہیں اسکی حاجت روائی ہو جاتی ہے اس کا رازیہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے بیان کیا ہے کہ جب بندہ کہتا ہے اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ تو اللہ جل جلالہ فرماتا ہے اے بندے جو تو نے مانگا میں نے دے دیا یہاں نتیجہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ وہ جو کچھ دے گا بہتر ہی ہوگا۔پڑھنے والوں سے التماس ہے کہ جب دعائیں کسی بھی طور پر قبول نہ ہورہی ہوتو اللہ جل جلالہ کو یہی سجدہ کر کے منالیں اور اپنی مرادیں پائیں انشاء اللہ دعائیں قبول ہونگی، ایک دل کا ایسا راز تھا جو آج عبقری کے قارئین کے حوالے کرکے بہت روحانی سکون مل رہا ہے یہ سجدہ کرنے اور اس عمل کے لیے کوئی اجازت کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کلام الٰہی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 405 reviews.