قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔
دسمبر کےجوابات
1۔س صاحبہ! آپ نے سوال پوچھا تھا کہ گھر سے بدبو آتی ہے اور تمام گھرانہ پریشانی میں لپٹا ہے‘ یہ کیفیات ہمارے گھر میں بھی تھی‘ ہم نے عبقری رسالہ میں ایک وظیفہ ’’افحسبتم اور اذان‘‘ پڑھا۔ سارا دن وقفہ وقفہ سے گھر میں یہی عمل کرنا شروع کردیا‘ الحمدللہ! اکتالیس دن بلاناغہ یہی عمل کرنے کی وجہ سے ہمارے گھر سے بدبو آنا ختم ہوگئی ہے اور پریشانی بھی ختم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔(خواتین مخصوص ایام میں صرف اذان پڑھیں) عمل کا طریقہ یہ ہے: سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ کر دونوں کندھوں اور گھر کے چاروں کونوں میں دم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ سے افحسبتم اوراذان کے عمل کا میموری کارڈ لیکر گھر کے ہر کمرے میں ہروقت چلاتے رہیں تو بہت جلد اثر ہوتاہے۔(عائشہ فرید‘خانیوال)
2۔ آپ عبقری دواخانہ کی ’’ناک شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ اس کے علاوہ اپنے مرض کا سخت تصور کرتےہوئے روزانہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میںحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں۔ چند ہفتے چند مہینے اس وظیفے کو کثرت سے لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔ ان شاء اللہ ، آپ کامرض ختم ہوجائے گا۔ میں نے پڑھا ہے کہ اس وظیفہ کی برکت سے لوگوں کا کینسر تک ختم ہوگیا۔(کاشف اشفاق‘ لاہور)
3۔آپ ایک ٹوٹکہ آزمالیں! کلونجی اور تِل کا تیل ہموزن ملا کر ڈراپر میں ڈال کر‘ قابل برداشت حالت میں گرم کرکے روزانہ تین سے پانچ مرتبہ ایک ایک قطرہ کان میں ڈالیں۔ اگر اونچا بھی سنائی دیتا ہو تو پیاز کا رس قابل برداشت حالت میں گرم کرکے ایک سے دو بار کان میں ڈالیں۔ بہرہ پن بھی دورہوجائے گا کان میں سیٹیاں بجنا بھی ختم ہوجائیں گی۔ (میمونہ شاہد‘ اسلام آباد)
4۔رات کو سوتے وقت شلجم ابالیں‘ اس پانی سے انگلیوں کو ٹکور کریں اور شلجم نیم گرم باندھ کر سوجائیں۔ انگلیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔(حافظ ابراہیم ‘ جہلم)
جنوری کے سوالات
پیٹ باہر کو نکل رہا! بہت پریشان ہوں:محترم قارئین السلام علیکم!میرے آپ سے دو سوال ہیں‘ میری عمر25 سال ہے‘ میرے سر کے بال تیزی سے سفید ہورہے ہیں‘ ہر قسم کے تیل استعمال کیے لیکن فائدہ نہیں ہوا‘ بال گربھی رہے ہیں۔دوسرا مسئلہ: میرا پیٹ باہر کی طرف نکل رہا ہے جو بہت بدنما لگتا ہے‘ میرا زیادہ کام بیٹھنے کا ہے‘ اس لیے قبض بھی بہت رہتی ہے‘ روٹی کھانے کے بعد پیٹ باہر کی طرف نکل آتا ہے‘ براہ کرم اچھا سا گھریلو نسخہ تجویز فرمائیں۔ (شفیق الرحمٰن‘ پشاور کینٹ)
کالایرقان ‘کالاجادو: قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے گھر میں سب کو کالایرقان ہے جس کی وجہ سے سب پریشان رہتے ہیں اور ہمارے گھر والوں کے پیچھے بہت سے دشمن لگے ہوئے ہیں‘ تعویذ اور جادو کرتے ہیں‘ امی کا ایکسیڈنٹ ہوا جس سے ٹانگ ٹوٹ گئی‘ بہت علاج کروایا کچھ ٹھیک ہوگئی پھر اچانک چارپائی سے نیچے گرگئیں‘ دم کروانے جائیں تو کہتے ہیں سخت کالاجادو ہے‘ تعویذ ہیں‘ جنات کی وجہ سے گری ہیں‘ایک ہمسائی دھمکیاں دیتی ہے کہ کالا جادو کروا کر سب کچھ آپ کا برباد کردوں گی۔ میرے بڑے لمبےہاتھ ہیں۔ کوئی وظیفہ اور علاج بتائیں‘ہم زندگی سے مایوس ہوچکے ہیں۔ (مشتاق احمد‘ لودھراں)
قرض دے کر پھنس گیا: قارئین! زندگی سے تنگ آگیا ہوں‘ جس شخص کے ساتھ نیکی کروں وہی دھوکہ دیتا ہے‘ لوگوں کے مشکل وقت میں ان کی مالی مدد کرتا تھا مگر اب خود مالی مدد کا مستحق بن چکا ہوں‘ جن لوگوں کو پیسے دئیے تھے اب ان سے واپسی کا مطالبہ کرتا ہوں وہ آگے سے لڑائی کرتے ہیں‘ خود بھی کافی مقروض ہوچکا ہوں‘ تنخواہ بہت ہی کم ہے‘ پانچ بچوں کا باپ ہوں۔ گھر میں بندش اور جادو کا بھی اثر ہے۔ خدارا کچھ بتائیں میرا گھر تباہی سے بچ جائے۔ (مطلوب الرحمٰن‘فتح جنگ)
پتے کا درد: میری بیٹی جس کی عمر 9سال ہے‘ گزشتہ سات ماہ سے پتے کے درد میںمبتلا ہے‘درد مسلسل نہیں ہوتا‘ جب ہوتا ہےبہت شدید ہوتا ہے‘ کوئی شافی علاج بتائیں‘ مہربانی ہوگی۔ (اسلام الحق‘ رحیم یارخان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں