بیماری اور گھر سے شیطانی چیزیں ختم:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کراچی میں رہتی ہوں‘ گوشہ درود و سلام جاکر اعمال کرتی ہوں‘ یقین کیجئے! جیسے ہی میں وہاں اعمال کرکے گھر لوٹی چند دنوں میں ہی گھر میں ایک نحوست چھائی وہ چھٹ گئی‘ واقعی محسوس ہوتا ہے کہ گھر میں سکون آتا جارہا ہے‘گھر میں بلاوجہ کے لڑائی جھگڑے‘ چڑچڑاپن ختم ہوگیا ہے‘ شیطانی چیزیںرات کو تنگ کرتی تھیںوہ بھاگ گئیں۔ میں جوڑوں کے درد اور شوگر کی مریضہ ہوں مگر اب میں دن بدن صحت مند ہورہی ہوں۔ (ام قیصر امتیاز‘ بفرزون کراچی)
پانچ سو گزکے پلاٹ پر قبضہ:میرا ایک 5 سوگزکا پلاٹ تھا۔چند ماہ قبل کچھ با اثر لوگوں نے اس پر قبضہ کر لیا،وہ قتل کی دھمکیاں دیتے اور کہتے کہ اگر تم نے پلاٹ نہ چھوڑاتواس کا انجام تمہاری بیوی اور بیٹیاں بھگتیں گی۔ گوشہ درود وسلام کراچی میں جاکر اعمال کیے‘ اللہ سے مانگا‘ الحمدللہ! صرف ایک ماہ کے اندر اندر اس قبضہ مافیا سے جان چھوٹ گئی اور انہوں نے خود ہی قبضہ چھوڑ دیا۔(لطیف‘ حیدرآباد)چوری شدہ سرمایہ مل گیا:13 جولائی 2019ء کو ہمارے گھر چوری ہوئی۔بیوی کا 17 تولے سونا اور 4 لاکھ روپے نقدری لے گئےاور گھر والوں پر بہت تشدد بھی کیا۔پولیس چوروں کا سراغ نہیںلگا پا رہی تھی۔ہم سب گھر والے باقاعدگی سے گوشہ درود وسلام میں ہونے والے اعمال میں شامل ہوتےرہے۔چند ہی دنوں میں چور پکڑے گئے اور چوری شدہ سرمایا بھی واپس مل گیا۔(آصف‘ کراچی)مراقبہ کی کیفیات کھل گئی: مجھ سے ذکر نہ ہوتا تھا‘ مراقبہ کرنے کی لاکھ کوشش کرتا مگر کیفیات نہ کھلتی‘ مگر جب سے گوشہ درود و سلام میں جاکر اعمال کیے‘ کوئی خوشبودار چیز تہجد کے وقت اٹھادیتی ہے‘ خوب ذکر اذکار کرتا ہوں‘ مراقبہ مجھ پر کھل گیا ہے‘ بڑی بڑی ہستیوں کے دیدار ہوتے ہیں۔ روحانیت کی عجب دنیا مجھ پر کھلی۔ الحمدللہ! (حمید اللہ‘ ٹنڈو الہ یار)فالج زدہ بہتر ہونا شروع: میرے والد محترم کو کچھ عرصہ پہلے فالج ہوا‘ بہت علاج کروائے مگر وقتی فائدہ‘ میں نے گوشہ درود و سلام میں کیے جانے والے اعمال اپنے والد کی نیت کرکے کیے‘ الحمدللہ ! چند ماہ میں ہی والد پہلے سے بہت بہتر ہوگئے ہیں۔ (عمیر‘ نواب شاہ)
نوٹ:’’ گوشہ درود و سلام‘‘ میں کیے جانے والے اعمال کی تفصیل صفحہ نمبر۔۔۔۔ پر ملاحظہ فرمائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں