ایک مرتبہ ام المومنین حضرت عائشہؓ نے آٹا گوندھ کر رکھا۔ رسول اکرمﷺ باہر سے تشریف لائے اور آتے ہی نماز میں مشغول ہوگئے۔ حضرت عائشہ نے روٹیاں ڈالنے سے قبل سوچا کہ حضورﷺ نماز سے فارغ ہو جائیں یہ سوچ کر لیٹ گئیں۔ اسی اثناء میں انہیں نیند آگئی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ دروازہ کھلا دیکھ کر ایک بکری گھر میں آگئی اور گوندھا ہوا آٹا کھا گئی۔ حضرت عائشہؓ کی آنکھ کھل گئی اور فوراً بکری کو مارنے کے لیے دوڑیں۔ حضو ر پاکﷺ نے دیکھ کر مسکراتے ہوئے فرمایا ’’اے عائشہ! ہمسائے کو تکلیف مت دو‘‘۔سسرال کسی جیل خانے کا نام نہیں اور نہ ہی شادی کے بعد لڑکی کی قدر و قیمت کم یا ختم ہو جاتی ہے۔ اسلام میں بیوی کنیز نہیں بلکہ اپنے شوہر کے گھر کی مالکہ ہے۔ یہ بات حضور پاکﷺ نے اس طرح بیان فرمائی ہے ’’عورت اپنے شوہر کے گھر پر حاکم ہے‘‘۔ بیوی کو یہ حق حاصل ہے کہ بلکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ اپنے آشیانے کی بہتری کے لیے، اپنے شوہر اور بچوں کی بہتر دیکھ بھال اور اس آشیانے کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپوراستعمال کرے۔ اگر اس کی سوچ و فکر اور ایک ایک عمل پر ماتحت کی طرح روک ٹوک کی جائے گی تو کیونکر ممکن ہے کہ بیوی اپنی خود اعتمادی برقرار رکھ سکے۔ خود اعتمادی نہ ہوگی تو وہ بچوں کی کیا تربیت کر پائے گی؟حضور نبی کریمﷺ کافرمان ہے ’’مومن کے لیے تقویٰ کےبعد کوئی نعمت، نیک سیرت بیوی سے بڑھ کر نہیں‘‘ایک روز حضرت ابوبکر صدیقؓ اپنی صاحبزادی حضرت عائشہؓ سے ملنے آئے تو دیکھا کہ حضرت عائشہؓ رسول اکرمﷺ سے بہت تیز آواز میں برہمی کے انداز میں باتیں کررہی ہیں۔ یہ دیکھ کر حضرت ابوبکر صدیقؓ غصے کے سے انداز میں بولے ’’تو رسول اللہﷺ کے سامنے چلا کر بولتی ہے‘‘ اور مارنے کے لیے دوڑے مگر رسول اللہﷺ آڑے آگئے اور انہیں بچالیا۔ جب حضرت ابوبکرؓ چلے گئے تو رسول اللہﷺ نے ہنستے ہوئے حضرت عائشہؓ سے فرمایا ’’دیکھا کس طرح تم کو بچالیا‘‘۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں