محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! دنیا جہاں کے دھکے کھانے کے بعد آج کو اپنے مسائل کا حل جاننے کیلئے قلم اٹھایا ہے۔ گزارش ہے کہ میرا اپنا گھر نہیں ہے‘ کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں‘ تین بیٹیاں ہیں اور یہ جوان ہورہی ہیں‘ جگہ جگہ مکان تبدیل کرتے ہیں‘کرائے کے مکان میں بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہوتی‘ یہ بات مجھے کھائے جارہی ہے۔ میں اپنا گھر چاہتی ہوں‘ اس کے علاوہ میری ایک چھوٹی بہن کا رشتہ کہیں نہیں ہوتا۔ (ش، اوکاڑہ)
جواب:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔
جواب: جواب:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کو گیارہ دن، اکیس دن، اکتالیس یا اکانوے دن میں سوا لاکھ مکمل کریں۔ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، سوا لاکھ جتنے زیادہ کرسکتے مکمل کریں۔ دن زیادہ ہوجائیں تو گھبرائیں نہیں عمل جاری رکھیں۔ وضو بے وضو‘ پاک ناپاک ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی عمل میں توجہ زیادہ ہوگی اتنا زیادہ نفع ہوگا۔اتنی بیماریاں‘بندشیں‘ سفلی عمل‘ بیماریاں اور مشکلات زیادہ جلدی ختم ہوںگی۔درج بالا مسائل میں مبتلا تمام قارئین کو اس کے پڑھنے کی اجازت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں