Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہائی بلڈپریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ


ہائی بلڈپریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) رپورٹوںکا بنڈل اور بے شمار گولیاں: ایک صاحب ہا تھ میں بیگ لیے میرے پاس علا ج کے لیے تشریف لائے اور کہنے لگے مجھے معدے کا السر اور آنتوں کا زخم ہے۔بیگ میں رپور ٹوں کا ایک پورا بنڈل اور گولیوں کا شمار نہیں تھا۔وہ بتانے لگے کہ میرا گزارا صرف ان گولیو ں اور ادویات پر ہوتا ہے۔ادویات کھاکھا کر میں نفسیاتی مر یض بن گیا ہو ں بلکہ اصل مر ض وقتی طورپر کنٹرول ہوتا ہے ،ختم نہیں ہوتا۔ ان گولیوں کو اور ادویات کی وجہ سے بے شمار بیماریا ں شروع ہو گئی ہیں۔بندہ نے انہیں فشاری گو لیاں دی اور مستقل مزاجی سے استعمال کر نے کا مشور ہ دیا۔ کچھ عرصے کے بعد مر یض ملا کہ اب چند گولیا ں با قی رہ گئی ہیں۔ با قی تما م بھرا ہوا تھیلا چھو ڑ دیا ہے۔ انہیں مزید فشاری استعمال کر نے کا مشورہ دیا۔ آخرکار مریض سے وہ تما م گولیاں چھوٹ گئی اور مر یض اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے بالکل تندرست ہو گیا۔ چہری کی شادابی‘ نکھار اور حسن کا راز: چہرے کے دانے آجکل کے دور میں عورتوں خاص طورپر جوان لڑکیو ں اور لڑکوں کا مسئلہ ہیں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سیل لگی ہو ئی ہے کہ وہ نئے نام سے نئے فارمولے آزما رہے ہیںاور ہم مجبور لو گ لینے پر مجبور ہیں۔واقعی چہرے کا حسن ،نکھا راور شادابی ہر مرد اور عورت کی اشد ضرورت ہے۔ لیکن یا د رکھے چہرے کے دانوں کا تعلق دراصل تیزابیت خون ،جو ش خون اور معدے ،جگر کے امراض سے ہے۔ اگر اصل مرض کی اصلاح ہو جائے تو مر ض کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ایسی تمام امراض میں فشاری کا استعمال نہا یت مفید ثابت ہوا ہے۔جب بھی کسی ایسے مریض کو فشاری کا استعمال کرایاتو نہا یت فائدہ ہوا اور بہترین رزلٹ میسرآئے۔ حتیٰ کہ ایسے دانے جو ایک دفعہ ختم ہو نے کے بعد بار بار نکلتے تھے۔ جب ایسے مریضو ں کو مستقل مزاجی سے چند ماہ یہ نسخہ استعمال کرایا تو پہلے ہی ہفتے سے لاجواب نتائج موصول ہوئے۔ مریض مطمئن ہوا کہ واقعی اسے اس کی طلب سے بڑھ کر فائد ہ ہو رہا ہے۔ میں نے اپنی معالجانہ زندگی میں چہرے پر دانوں کے مر یضوں کے لیے فشاری بہت تجویز کی ہے، لاجواب فارمولا ہے۔ خواتین کے نامراد مرض کا علاج: خواتین کا نامراد مر ض لیکوریا ہے۔ نیک، صاحب عصمت اور باحیا ء خواتین ہر کسی کو، حتیٰ کہ معالج کو اس مر ض کے بارے میں بتانے سے گریز اور حیا کر تی ہیں۔ ایسی خواتین کو جبکہ وہ خواتین بھی چالیس سال تک کی تھیں۔ تقریبا تما م خواتین کو میرے تجربات میںکسی نے بھی خطا نہیں کھائی۔ ایسی تمام بہنوں کو فشاری کا استعمال نہا یت مفید ثابت ہوا اور لیکوریا کا مسئلہ مستقل مزاجی سے کچھ عرصہ دوائی کھا نے سے بالکل ختم ہو گیا۔ میں ایسی تمام بہنوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ فشاری کا استعما ل نہا یت بھروسے ،اعتما داور مستقل مزاجی سے کریں۔ غفلت نہ کریں کیونکہ لیکوریا جسم کو کھو کھلا کر دیتا ہے اور جسم کی طاقت اور قوت کونچوڑدیتا ہے۔ الر جی کے مریضوں پر بھی اس دوائی کے بہترین رزلٹ ہیں۔ ایسی الر جی جس میں چھینکیں ،جسم پر دھپڑ،سرخ نشان اور خارش شروع ہو جائے۔ وقتی طور پرتواس مرض کا علاج انجکشن گو لیا ں وغیرہ ہیں۔ لیکن مستقل مزاجی سے کسی بھی مریض نے کو ئی نسخہ بہت کم استعمال کیا ہو گا۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ اگر الر جی کامرض ہے تو تسلی سے فشاری کا استعمال شروع کر دیں۔ ایک دفعہ ایک خاتون علاج کے لیے لائی گئی۔مر یضہ پا گل تھی،دوڑتی تھی ،مارتی اور چیزیں توڑ دیتی تھی۔میں پریشان کہ اس مریضہ کو آخر کیا دوائی دو ں۔ آخر کار سوچ سو چ کر اسکو فشاری گو لیاں دیں اور ہدایت کی کہ مریضہ پر زیادہ سختی نہ کریں۔ کچھ ہی دنوں کے بعد اس کا خاوند آیا کہ بہت فرق ہے۔ میںبہت خو ش ہوا۔ اس کے بعد جتنے مریض خاص طور پر پا گل مریضو ں کی وہ قسم جو مرنے مارنے پر تلی رہتی ہے اس کے لیے یہ نسخہ یعنی فشاری بہت مفید ہے۔ قارئین! فشاری گولیوں کا نسخہ، اس کی مکمل ترکیب استعمال ،ہر چیز میں نے کھول کھول کر آپ کی خدمت میں پیش کر دی ہے۔ پھر فشاری گولیوں کے مکمل فوائد جو میرے تجربات اور دیگر تجربہ کار لو گوں کے تجربہ میں آئے تما م بیا ن کردیے ہیں۔ میں انشا ء ا للہ تعالیٰ یہ بات تجربہ سے عر ض کر رہا ہو ں کہ فشاری کا استعمال مستقل مزاجی سے کرناچاہیےلیکن یا د رکھیے گا۔ جو فوری اثر والی گولیاں آپ استعمال کر رہے اس کے بھیا نک رزلٹ اور سائیڈ ایفیکٹ آپ کو بہت دور لے جائیں گے۔ لہٰذا ایسی ادویات استعمال کر یں جن کے ما بعد اثرات نہ ہوں۔ یقیناً ایسی شافی ادویا ت صرف دیسی ہیںاور فشاری ان دوائیوں میں سے ایک دوا ہے۔(جاری ہے) (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭