Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہائی بلڈپریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ


ہائی بلڈپریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) نوجوانوںکی مسائل کا آخری حل ایک نوجو ان عمر تقریباً23 سا ل میرے پاس آیا کہ اسے روزانہ رات کو حالت نیند میں ناپاکی ہو جاتی ہے۔ اور بعض اوقات رات کو کئی کئی بار ایسا ہوتا ہے۔ میں نے اسے یہی گولیاں دیں اور تاکید کی کہ مصالحہ دار تلی ہو ئی اور گرم چیزوں سے مکمل پر ہیز کریں۔ کچھ دنو ں کے استعمال سے مریض صحت یاب ہو گیا بلکہ نو جوانو ں کے ایسے امراض جوکہ جوانی میں نمود پذیر ہوتے ہیں جن کا تذکرہ میں تفصیل سے نہیں کر سکتا اس دوائی سے جتنا جلدی درست ہوتے دیکھے، بے شمار نسخے استعمال کرانے کے باوجود بھی کبھی اتنا جلدی کسی نسخے کا اثر نہیں دیکھا۔ مثانہ کی گرمی جریان وغیرہ اور دیگر امراض میں نہایت اکسیر پا یا ہے۔ایسے الرجی کے مریض جو ہر وقت دوائی جیب میں رکھتے تھے انہوں نے اس دوائی کی بہت تعریف کی ہے اور چند دنوں کے استعما ل سے ہمیشہ کے لیے الرجی سے نجا ت پائی ہے۔ جب بھی میں نے اس نسخہ کو ہائی بلڈ پریشر کے مریضو ں کو استعمال کر ایا ہے تو ہا ئی بلڈ پر یشر کے مر یضو ں نے مجھے بہترین رزلٹ دئیے۔ نئے مریضوںکو چٹکی میں فائدہ: ایک خاتون جسم اچھا خاصا موٹاپے کی طرف مائل اور جسم پر چربی چڑھی ہو ئی حتیٰ کہ گھر میں بھی بمشکل چل پھر سکتی تھی۔ بلڈپر یشر کی شکایت ساتھ یہ بھی شکایت کہ غصہ بہت زیادہ اور جلد ی آتا ہے میں نے انہیں یہی دوائی استعمال کرائی اور کچھ غذائی پرہیز عر ض کیے۔ آپ یقین جانئے اب وہ خاتون گھرکی سیڑھیاں حتیٰ کہ تیسری منزل تک پہنچ جاتی ہے۔ میرے تجربات میں یہ نسخہ ایسے مریضو ںمیں بہت مفید ثابت ہوا ہے جو پرانے ہا ئی بلڈ پریشر میں مبتلا ہو ئے عر صہ دراز سے ادویات استعمال کر رہے ہیں۔ نئے مریضو ں کو چٹکی میں فائدہ دیتا ہے (ان شا ء ا للہ تعالیٰ )۔ شوگر بلڈپریشر کا خاتمہ: میرے ایک رشتہ دار کی بیوی کی کو زچگی کے سلسلے میں رحیم یار خان کے بڑے ہسپتال لے جانا پڑا۔ میں بھی ان کے ساتھ گیا۔ ہم با ہر بیٹھے تھے۔ مریضو ں کے تیمادار بھی باہر پلاٹ میں گھا س پر بیٹھے تھے۔ اسی دوران علاج معالجے کا تذکرہ چلا۔ سامنے گلاب کے پودے لگے ہو ئے تھے۔ایک صاحب تیماداروںمیں سے تھے، کہنے لگے جو گلاب کے پھولوں کو سونگھے اس کا بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔وہ دراصل ایک ڈسپنسر تھے اور دیہا ت میں پریکٹس کر تے تھے۔بتا نے لگے میں گلا ب کے پھول اور چھوٹی چندن ہمو زن کو ٹ کر مریضو ں کو دیتا ہوں۔ ہائی بلڈپریشر کے مر یض تندرست ہو جاتے ہیں۔ میں نے کہا کہ اگر آپ اس نسخہ میں چند اجزاء اور شامل کر لیں تو یقینا بہت فائدہ ہو گا۔ پھر میں نے اپنا تعارف کرایا اور اپنے وسیع سالہا سال کے تجربات اس نسخہ کے متعلق بیان کیے۔انہوں نے سگریٹ کی ڈبی کے کاغذ پر وہ اجزاء لکھ لیے۔ اسی دوران وہاں ایک صاحب بیٹھے تھے جو بہت عر صہ سعودی عرب دمام میں رہے ہیں اور 17سال کا عر صہ وہا ں گزرا۔ وہ چو نکے اور کہنے لگے کہ سعودی عر ب میں صرف ایک حکیم کو حکمت کا لائسنس ہے اوروہ مکہ مکرمہ میں حکیم معرا ج الحسن صاحب ہیں۔ سعودی لوگ اور بڑے بڑے شیخ ان پر بہت بھروسہ کر تے ہیں اور ان سے دوائی لیتے ہیں۔ میرے کفیل کو شو گر، بلڈ پریشر اور کئی امراض تھے۔تو میرے کفیل کو حکیم صاحب نے ایک نسخہ لکھ کر دیا تھا اس میں بھی ایسے ہی اجزاء تھے کیونکہ میں ہی جاکر یعنی پنساری سے لاتا تھا پھر اس نے اس نسخہ کے چند اجزاء کی نشانیاں بتائیں۔ پھر خود ہی بتا نے لگا کہ میرا کفیل یہ نسخہ بناتا تھا اس نے صرف 3بار ہی بنایا تھا کہ وہ تندرست ہو گیا اور میں نے خود اسے دیکھا ورنہ حکمت اور طب سے میرا کو ئی تعلق نہیں۔ یہ نسخہ لاجواب اور اکسیر ہے: قارئین :میں نے اپنے وسیع تجر بات کی بنیاد پر ایک جامع نسخہ تر تیب دیا تھا جس کے فوائد آپ پڑھ سکتے ہیں اورمزید مطالعہ کریں گے۔ چو نکہ مریضوں کی اکثریت بلکہ تمام مریض ایلو پتھی ادویات کھا کھا کر انکے عادی بن چکے ہیں اور وہ ہا ئی پوٹنسی یعنی آخری طاقت کی ادویات ہوتی ہیں۔ تو اس کا بدل طب میں جواھرات اور موتی، عنبر اورکستوری ہے اگر یہ اجزاء شامل نہ کیے جائیں تو نسخہ تیار ہو جاتا ہے اور فائدہ بھی دیتا ہے لیکن جو کمال ان اجزاء کو شامل کر کے بنتے ہیںاور نسخہ کو فوائد اور کر شمات میں باکمال بنا تے ہیں، وہ بیان سے با ہر ہیں۔ جو نسخہ میں نے مرتب کیا اور پھر عر صہ دراز سے خود اور دیگر ڈاکٹر حکیم بھروسے سے اسی نسخے کو استعمال کرا رہے ہیں وہ آپ کی خدمت میں پیش کر ناہے لیکن عر ض ہے کہ اس نسخہ کے اجزا ء تبدیل نہ کریں اور نہ ہی اس میں کو ئی اپنی طر ف سے یا کسی بھی بتانے والے کی طر ف سے کوئی ادویات شامل کریں۔ بلکہ مستقل مزاجی سے اس نسخہ کو استعمال کریں۔ قارئین ! اب میں جس نسخہ کو بیان کر رہا ہوں اس میں ادویات تازہ اور اصلی ہو ں۔ خا ص طورپر صندل سفید کی لکڑی کا برا دہ اصلی ہو۔ کیونکہ میری زندگی ان دونسخہ جات پر گزری ہے اور ادویات بناتے بناتے تجربات ہو ئے ہیں۔اس لیے اگر اجزاء غیر خالص ہو ں تو نسخہ کے وہ فوائد نہیں ہوتے، جومطلوب ہیں۔ بہرحال یہ نسخہ لا جواب اور اکسیر ہے۔ جس جس نے بھی استعمال کیا اسی نے اسے مفید پا یا۔ ترتیب‘و ترکیب استعمال اور پرہیز: ھوالشافی: گل سر خ ایرانی اصلی، اسرول یا چھوٹی چندن، گوندکیکر۔ کشنیزخشک۔ صندل سفید اصلی۔ تخم کاہومقشر، دانہ الائچی خو رد، ہر ایک 50گرام نہا یت باریک کوٹ پیس کر ارجن کی چھا ل کے پانی میں گولیا ں بقدر چنے کے برابر بنائیں۔ مقدار خوراک 2گولی دن میں 4بار۔ اگر مر ض کم ہو تو 2گو لی دن میں تین بار ورنہ 2گولی صبح و شام بھی پانی کے ہمراہ کھانے سے ایک گھنٹہ قبل یا دو گھنٹے بعد استعمال کریں۔ اسی دوران اگر مجبوری ہو تو ڈاکٹری ادویات استعمال کریںورنہ ضرورت نہیں پڑے گی۔ مصالحہ دار تلی ہو ئی گرم چیزوں سے پرہیز۔ مذکورہ نسخہ میں ارجن کا ذکر آیا ہے یہ ایک درخت ہے اور نہایت مشہور ہے۔ اکثر باغات، سڑکو ں کے کنارے بکثرت مل جاتا ہے۔ کسی مالی سے پو چھنے پر اسکا پتہ مل جائے گا۔ میرے تجربے کے مطابق اگر ہم اس نسخہ میں جو اہر ات نہ ڈالیں تو پھر نسخہ نہا یت سستا بن سکتا ہے اور ایک ڈبی کی لاگت بمعہ مزدوری وغیرہ تقریباسو روپے کی بن جائے گی۔ ویسے بھی میں اپنے ہا ں جب بھی بنا تا ہوں تو اسمیں جواھرات، مو تی، عنبر ،کستوری وغیرہ نہیں ڈالتا۔ اگر کوئی تقاضا کر تا ہے تو ڈال دیتا ہوں ورنہ یہ نسخہ اسی طرح نہا یت مفید مو ثر اور فائدہ مند ہے۔ میں بھی بلڈپریشر کا مریض بن سکتا ہوں: ہائی بلڈ پریشر کی دوا فشاری کی تحریر چل ہی رہی تھی او راسکی افا دیت میرے تجربات کے لحاظ سے اور قارئین کے تجربات کے لحاظ سے ظاہرہو رہی تھی۔ اس دوران ایک واقعہ ہوا وہ اس طر ح کہ ایک مریض لا لہ موسیٰ سے دوائی لے کر گیا موصوف کی شکایت یہ تھی کہ وہ درد سرمیں مبتلا تھا اور دردسرکی گولیاں کھا کھا کر گزار ہ کر رہا تھا۔ وقتی طور پر درد سر درست ہو جاتا تھا لیکن پھر اسی طرح زندگی کے شب وروز گزر رہے تھے۔ آخر کسی نے مشورہ دیا کہ آپ بلڈ پر یشر چیک کرائیںحالانکہ اس کا ذہن بھی اس طر ف نہیں تھا کہ میں بھی بلڈپریشرکا مریض بن سکتا ہوں۔ بہرحال میں نے بلڈ پریشر چیک کرایا تو واقعی بلڈ پر یشر زیادہ نکلا۔ پھر ڈاکٹر نے دوائیاں کھانے کی تر غیب دی اور کچھ پرہیز بتائے۔ مریض کا کہنا یہ تھاکہ میں نے آج تک پرہیز نہیں کیا۔ہر چیز کو اللہ تعالیٰ کی نعمت سمجھ کر کھا جاتا تھا اور خوب کھا تا تھا۔ اس طر ح سلسلہ چلتا رہا اور میں پر ہیز اور ادویات سے زندگی کے شب وروز گزارتا رہا۔ ایک دن میرے سر میں شدید درد تھا اور میری ہا ئے ہائے نکل رہی تھی اور اب ڈاکٹری گولیوں نے بھی اثر کر نا چھوڑ دیا تھا۔ اسی دوران ایک صاحب نے مجھے یہ گولیا ں استعمال کر نے کے لیے دیں جنہیں میں نے 2گولی صبح، دوپہر، شام اور رات یعنی دن میں 4بار یہ گولیاں استعمال کیں۔ مجھے وقتی طور پر افاقہ ہوا لیکن کچھ دن کے بعد پھر وہی تکلیف شروع ہو گئی۔ پریشانی سے آنکھیں نہیں کھلتی تھیں۔ بہرحال یہی گولیاں فشاری کھائیں تو فائدہ ہو گیا۔ ایک دن کے بعد پھر نہیں کھائیں۔ کچھ دن افاقہ ہو گیا لیکن کچھ دنو ں کے بعد پھر یہ تکلیف شرو ع ہو گئی جس شخص نے مجھے یہ گولیاں دیں تھی اس سے میں نے شکوہ کیا کہ آخر ان گو لیوں سے مکمل فائدہ کیوں نہیں ہو جاتا تو موصوف نے میری تمام حالت پو چھنے کے بعد بتایا کہ دراصل میں دوائی استعمال تو کرتا ہو ں لیکن صرف ایک دن اور پھر ایک دن کے بعد چھوڑ دیتا ہو ں انہوں نے دوائی کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کر نے کو کہا۔بہر حال میں نے دوائی مستقل مزاجی سے شروع کر دی ایک ماہ دوائی استعمال کرنے کے بعد میرا درد سر مکمل ختم ہو گیا اور اب میں یہ دوائی کبھی کبھی لیتا ہو ں۔ میں مریض کی با تیں سن رہا تھا اور محسوس کر رہا تھا کہ کتنا فر ق ہے تشخیص اور تجویز کا۔ کئی مریض علاج معالجے کے سلسلے میںآتے ہیں لیکن شفاء یا بی نہیں ہوتی تو جب ان کا مر ض تشخیص کیا جاتا ہے تو محسوس ہو تا ہے کہ اب تک مکمل علاج اس لیے نہیں ہو سکا کہ تشخیص مر ض ہی نہیں ہوئی تھی۔(جاری ہے)