Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ڈپریشن دور کرنے کا انوکھا سائنسی ٹوٹکا


ڈپریشن دور کرنے کا انوکھا سائنسی ٹوٹکا حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ،پی ۔ ایچ ۔ ڈی (امریکہ ) کیا آج سے پچاس سال پہلے خودکشی اتنی عام تھی؟: سائنسی دورنے جہاں انسا ن کو عیش تعیش اور تن آسانی دی ہے۔ وہاں کچھ مسائل بھی پیدا کیے ہیں۔ جب آسانیوں اور مسائل کا موازنہ کیا جائے تو پھر محسو س یہ ہو تا ہے کہ جدید سائنس نے جتنی آسانیاں دی ہیں۔ اور طرح طرح کی سہولیات میسر کی ہیں وہ سب مشکلات کے سامنے بہت حقیر نظر آتی ہیں۔ کیو نکہ مادی دنیا نے جو مشکلات ہمیں دی ہیںان سب کی لسٹ کبھی بھی مکمل نہیں ہو سکی کیونکہ رو ز بروز ان مسائل میں اضافہ ہو تا جارہاہے۔کیا اب سے پچاس سال قبل خو دکشی اتنی عام تھی جتنی اب ہے؟کیا ٹینشن ڈیپریشن کا عروج جتنا اب ہے پہلے بھی ایسا تھا ؟تو اس کا جواب نفی میں ملے گا ایک ماہر نفسیات نے کیا خوب کہا کہ بیماری کچھ نہیں بلکہ سبقت لے جانے کی دوڑ نے یہ تما م مسائل پیدا کیے ہوئے ہیں۔ اپنی زندگی کو اعتدال پر لائیں تمام مسائل خود بخودحل ہو جائیں گے۔ آئیے !ہم طب قدیم کی روشنی میں نفسیاتی الجھنوں اور ڈیپریشن کا شافی علاج تلاش کریں اور جب بھی ہم اس کا حل تلاش کر تے ہیں تو ہمیں یقینی اور مکمل اعتماد اور علا ج میسر ہے۔ ٹینشن ڈیپریشن کا آخری علاج: ایک بر گیڈ ئیر جنرل نہ بن سکا ایک بار اپنی زمینوںپہ ملا نہایت پریشان ٹینشن ڈیپریشن نے گھیر ا ہوا تھا دوران گفتگو معلوم ہو اکہ موصوف ڈیپریشن کی بے شمار گولیاں کھار ہے ہیں۔ جس سے وقتی طور پر افاقہ میسر ہے لیکن دائمی نہیں ہر طرح کے علاج اور تد ابیر نے انہیں تھکا دیا تھا۔ میں نے انہیں ایک ٹو ٹکہ بتا یا اور ساتھ یہ و ضاحت مناسب سمجھی کہ آپ اس ٹو ٹکے کو یقینا معمولی سمجھیں گے لیکن اتنی بات ضرور کہہ دوںکہ اس دوا پرمزید ریسرچ ترقی کر رہی اور مستقل استعمال کے بعد اس کے فوائد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شفا یانی کا گراف بڑھ رہا ہے۔ میں نے ان سے وعدہ کیا کہ گھر جاتے ہی آپ کو شکاگو یو نیو ر سٹی امریکہ کا وہ ریسرچ پیپر فوٹو کا پی ارسال کر دو نگا۔ جو انہوں نے سالہا سال کے استعمال کے بعدنتا ئج دئیے ہیں جبکہ طب قدیم صدیوں سے اسے استعمال کرارہی ہے۔ گھر جاتے ہی ا س کی فو ٹو کاپی میں نے بریگیڈئیر صاحب کو ارسال کر دی تقریباََ مہینہ ڈیڑھ ہی نہ گزرا ہوگا ان کا ٹیلی فون سنا بہت خوش اور متا ثر تھے کہنے لگے بچپن میںمیری نانی اماں مجھے جڑی بوٹیوں کا دیسی علاج استعمال کراتی تھی اب بچپن سے لیکر پچپن تک میں نے پہلی دفعہ یہ دیسی علاج استعمال کیا مجھے بہت فائدہ ہو ا اور حیرت انگیز رزلٹ ملے۔ لاعلاج پریشانی کا لاجواب آسان نسخہ: ایک تاجر روز مرہ کے کار و باری اتار چڑھائو سے نہایت پریشان میرے پاس کسی و ظیفے کی طلب میں تشریف لائے انہیں سو رہ فاتحہ 70بارمع تسمیہ نماز فجر کے بعد اسی طرح نماز عشا ء کے بعد پڑھنے کو عرض کیا اور مزید انہیں یہی سائنسی تر کیب بتائی اور اس بات پر زور دیا کہ اسے ضرور مستقل مزاجی سے کچھ عر صہ استعمال کر لیا جائے زیادہ وقت ہی نہ گزرا تھا تو وہ صاحب نہا یت مطمئن تشریف لائے اور کہنے لگے۔ مجھے تجارت کے سلسلہ میں کراچی جانا ہوا میںکورنگی کے انڈسٹریل ایریا میں ایک تاجر کا مہمان تھا میں پہلے بھی کئی بار گیا لیکن جب اب گیا تو اس کی حالت کو بدلا ہوا پایا پو چھا تو کہنے لگے کاروباری عروج و زوال نے اورمال کے مزید معائنہ نے بہت پریشان کر رکھا ہے اب تو دل چاہتا ہے۔ کہ اپنی مل بند کر دی جائے اسی پریشانی نے ادھ مویا کر دیا ہے کئی ڈاکٹروں کو چیک کر ایا اچھی خاصی دوائیں استعمال کیں صبح کی سیر کر رہا ہوںلیکن ان سب کے باوجود بھی کو ئی فائدہ نہیں ہو رہا میں نے انہیں یہ تر کیب استعمال کر نے کو بتائی اور بہت تھوڑے عرصے میں وہ بھی بالکل تندرست ہو گئے۔ قارئین! آئیے اب وہ سائنسی ٹو ٹکے آپ کی نظر کر تا ہو ں جو ایک بار نہیں ہزاروں دفعہ کا آزمودہ ہے۔اسپغول ثابت، چھلکا نہیں لیکر پتھر کنکر سے صاف کر کے محفوظ رکھیں ایک چمچ صبح نہار منہ پانی یا دودھ کے ہمراہ اور اس طرح ایک چمچ نماز عصر کے بعد کچھ عر صہ استعمال کرائیں اس کے کمالات آپ پر کھلیں گے۔ www.ubqari.org ٭٭٭٭٭