Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صحت کیلئے انمول تحفہ(چرسی کا ٹوٹکہ)


صحت کیلئے انمول تحفہ(چرسی کا ٹوٹکہ) حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ،پی ۔ ایچ ۔ ڈی (امریکہ ) جس دور میںادویات علاج معالجہ ہسپتال ڈاکٹر حکیم آسانی سے میسر نہیں تھے۔ قیمتی ادویات جدید لیبارٹریاں جگہ جگہ نہیں تھیں بلکہ بالکل نہیں تھی تو اس دور میں ایسی چیزیں استعمال کرائی جاتی تھیں جو آج کے دور میں انوکھی اور حیرت انگیز معلوم ہوتی ہیں۔ اب تو صورت حال یہ ہے کہ اگر کسی کو شفایابی کے لئے کوئی ٹوٹکہ یا کوئی ایسی ترکیب جو بارہا کی آزمودہ ہو بتادی جائے پہلے تو سننے کیلئے تیار نہیں اور اگر سن بھی لیا تو مشکل سے یقین آتا ہے اور اگر یقین بھی کر لیا تو استعمال کرنے میں سستی کاہلی چنددن استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینا۔ عام رواج میں ہے۔ ہندی طب اور یونانی طب کی پرانی کتابوں میں جوآج سے صدیوں قبل لکھی اور پڑھی جاتی رہی۔ ایسی ایسی ترکیبیں لکھی ہیںبعض اوقات تو پڑھ کر یقین نہیں آتا اور اگر یقین سے کر لیا جائے واقعی یقین آجاتا ہے۔ تقسیم ہند سے قبل کا واقعہ ہے جو مجھے ایک بوڑھے زرگر نے سنایا وہ زرگر کہنے لگا کہ پشاور کی قصہ خوانی بازار میں ہندوئوں کے دور کی بنی ہوئی ایک تین منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر تجوری جس میں بزرگ سونا رکھتے ہیں نہایت بھاری بھرکم اس تجوری کونیچے اتارنا تھا کیا کیا جائے کیسے کیا جائے سمجھ نہیں آرہی تھی۔ آخر مشورہ کے بعد ایک صاحب کہنے لگے میں ایک شخص کو جانتا ہوں جسے چرسی کہتے ہیں اس کا جسم چرسیوں کی طرح ہے جبکہ وہ چرس نہیں پیتا۔ کچھ دیر کے بعد وہ اس چرسی کو لے آئے اس دور میں اس نے سینکڑوں روپے اجرت طے کی مجبوراً ہمیں ماننا پڑا اجرت پہلے لے کر جیب میں ڈالی اور پھر اس تجوری کو اس اکیلے شخص نے اٹھا کر اپنے کندھے پہ رکھا اور یوں لاکر نیچے زمین پر رکھ دی۔ چرسی کی طاقت کا راز: ہم بہت حیران ہوئے کہ آخر یہ طاقت اس شخص میں کہاں سے آئی بظاہر ایک کمزور لیکن نہایت طاقتور شخص کی اس طاقت کا راز آخر کیا ہے۔ جب ان سے اس طاقت کا سوال کیا گیا تو ایک ہی سانس میں جواب دیا کہنے لگے صاحب جی میں نے سانس کی مشقیں کی ہوئی ہیں اور ایک ہندو طبیب کا نام لیکر کہ وہ میرے استاد ہیں۔ انہوںنے کہا مجھے ایک بیمار شخص چاہے وہ کسی بھی بیماری میں مبتلا ہو کسی بھی معالج سے عاجز آگیا ہو دوائیں کھا کھا کر تھک گیا ہو۔ پرہیز سے اس کو چڑ ہو ایسے تمام مریضوں کیلئے ایک خوشخبری کہ وہ پریشان نہ ہوں ایک ترکیب ہم بتاتے ہیں کرنا آپ کا کام ہے حیرت انگیز نتائج آپ کے قدموں میں۔ نامعلوم کتنے لوگ اس سے شفایاب ہوئے میرے پاس تعداد نہیں اور انہوںنے اور کتنے لوگوں کو مزید بتایا اس کا اندازہ نہیں لیکن یہ بات مسلمہ ہے۔ جس نے بھی کیا یکسوئی توجہ اور مستقل مزاجی سے کیا یقینی فائدہ ہوا۔ میرے پاس اس کے کتنے نتائج ہیں کیا بتائوں۔ ایسے لوگ جن کو پہلے بہت مشکل سے یقین دہانی کرائی گئی پھر جب انہوں نے کیا تو بہت متاثر ہوئے اور شفایابی کی طرف قدم بڑھنے لگا واضح رہے کہ اگر صحت مند آدمی بھی یہ مشق کرے تو اپنی صحت مزید قابل رشک بنا سکتا ہے۔ ھوالشافی: بیمار آدمی صبح سے لیکر شام تک جو سانس بھی کھینچے اس تصور کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے میں شفاء اپنے جسم کے اندر جذب کر رہا ہوں اور جب سانس نکالے تو تصور کرے کہ میں بیماری اندر سے نکال رہا ہوں۔ مزید سورج نکلنے سے قبل شمال کی طرف منہ کرکے کسی کھلی جگہ باغ پارک میدان اگر یہ میسر نہ ہو ں تو اپنے گھر کی چھت یا کھلے صحن میں سانس کھینچیں لیکن دائیںنتھنے سے کھینچیں اور وہی تصور کریں کہ میں شفا جذب کر رہا ہوں اور بائیں نتھنے سے نکالے کہ میں بیماری نکال رہا ہوں۔ ایسا طاق تعداد میں کریں اور روز بروز اپنے وقت کو تھوڑا تھوڑا بڑھاتا جائے۔ www.ubqari.org ٭٭٭٭٭