Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طب کا انوکھا راز(ایک انوکھا راز صرف مایوس مریض پڑھیں)


طب کا انوکھا راز(ایک انوکھا راز صرف مایوس مریض پڑھیں) (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) میرے دیرینہ مخلص اور محسن بزرگ کے مزاج میں کُرید تحقیق اور ریسرچ بہت زیادہ ہے وہ جب بھی ملتے ہیں تو کوئی انوکھی بات یا نادر انمول فارمولا‘ نسخہ یا کوئی حیرت انگیز ٹوٹا ضرور بتاتے ہیں۔ اس دفعہ ایک چونکا دینے والا عام سا نسخہ بتایا جو لاعلاج اور مایوس مریضوں کیلئے آخری کرن ہے سب سے پہلے آپ ان کے قلم سے اس حیرت انگیز ٹوٹکے کو ملاحظہ فرمائیں۔ ہمارے ایک دوست اختر صاحب پی ٹی سی ایل میں آفیسر ہیں۔ کافی عرصہ سے صاحب فراش ہیں دو دفعہ ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہوچکا ہے۔ اسی دوران گھٹنوں میں درد کا عارضہ لاحق ہوگیا۔ کسی سے سُن رکھا ہوگا کہ لاہور میں گھٹنوں کے اندر کوئی فٹنگ لگاتے ہیں جس سے مریض صحت مند لوگوں کی طرح چلنے پھرنے لگتا ہے۔ مجھے دریافت احوال کیلئے تاکید کی۔ چنانچہ یہ صورت حال سامنے آئی کہ ڈاکٹر جی اے شاہ صاحب آنکھوں کا آپریشن کرتے ہیں۔ خرچہ پانچ لاکھ روپے ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہوٹل کے مالک نے بھی یہ آپریشن کرایا ہے۔ میں نے اُن کے پاس حاضر ہوکر صورت حال کی وضاحت کی درخواست کی۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں میں نے یہ آپریشن کرایا ہے۔ پھر چل کر بھی دکھایا۔ کافی مطمئن دکھائی دیتے تھے۔ آپ آپریشن نہ کروائیں۔۔۔!: مگر انہوں نے ساتھ ہی یہ ارشاد فرمایا کہ میں جب یہ آپریشن کراچکا تو میرے ایک دوست مولانا سیف الدین سیف صاحب کا فون آیا کہ یہ آپریشن نہ کرائیں وہ بھی اسی مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے یہ نسخہ استعمال کیا اور اللہ کے فضل سے عام آدمی کی طرح چلنے پھرنے لگا ہوں۔ کوئی تکلیف بھی نہیں۔ اس سے قبل آسرے کے بغیر نہیں چل سکتا تھا۔ کئی دیگر احباب کو بھی نسخہ استعمال کرایا الحمدللہ ان کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ انہوں نے نیچے درج کردہ نسخہ مجھے لکھوایا۔ نسخہ: گوند کتیرہ ایک چھٹانک‘ گوند ببول (کیکر) ایک پاؤ‘ گھی دیسی ایک چاول والا چمچ۔ ترکیب: گوند کو لکڑی کے چھلکوں اور مٹی وغیرہ سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ گوند کی گولیوں پر باہر سے ہلکا ہلکا گھی لگائیں تاکہ گرم کرتے وقت یہ برتن سے نہ چپکیں (اس لیے ضروری نہیں کہ سارا چمچہ ہی استعمال ہو کم بھی استعمال ہوسکتا ہے یعنی ضرورت کے درجہ میں) پھر بہت ہی ہلکی آنچ پر گوند گرم کرکے براؤن کرلیں اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ خوراک صبح شام ایک چمچہ (چاول والا) گرم دودھ یا گرم پانی میں خوب اچھی طرح حل کرکے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد لیں دن میں دو بار۔ میں نے بعدازاں مولانا صاحب سے خود بھی بات کرکے مزید وضاحت حاصل کی۔ بندہ نے حضرت مولانا سیف الدین سیف کو فون کیا نہایت شفقت فرمائی اور بندہ سے اس نسخہ سے متعلق تفصیلی گفتگو فرمائی۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ میری عمر اس وقت 65 سال ہے۔ میں گھٹنوں کمر اور جوڑوں کے درد اور امراض کی وجہ سے تقریباً معذور ہوگیا تھا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا‘ رکوع‘ سجدہ نہیں کرسکتا تھا۔ کراچی کی خاتون نے یہ نسخہ مجھے بتایا کہ وہ خود اس مرض میں مبتلا تھی اور بالکل معذور تھی اس خاتون کی صورت حال یہ تھی کہ وہ بالکل حرکت نہیں کرسکتی تھی نہایت بے حرکت اور بے جان ہوگئی تھی بے شمار علاج معالجے کرائے لیکن کارگر نہ ہوئے اور جسم آہستہ آہستہ معذور ہوتا گیا۔ پھر تو اٹھنا بیٹھنا بھی ختم ہوگیا۔ کوئی دوسرا اٹھاتا بیٹھاتا اور حاجت کیلئے بھی معاون خاتون کی ضرورت ہوتی تھی۔ اس خاتون کو کسی سے یہ الہامی نسخہ ملا دو ہفتے کے استعمال سے اس کی طبیعت میں لاجواب فرق پڑا تو اسے یقین پیدا ہوگیا کہ میں واقعی تندرست ہوسکتی ہوں اب اسے مستقل استعمال کرنا شروع کردیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل تندرست اور طبیعت بحال ہوگئی۔ آج بالکل تندرست ہوں: مولانا نےاس خاتون کا نسخہ خود استعمال کیا اور آج بالکل تندرست ہیں مولانا نے فرمایا کہ مہروں کی کوئی تکلیف ہو جوڑوں میں درد‘ پٹھوں میں کھچاؤ‘ تناؤ اور بے چینی ہو تو اس کا آخر علاج ہے۔ مزید بتایا کہ ہڈی کے ہر درد اوردکھ کا شافی علاج ہے۔ یہ نسخہ 15 سے 20 دن میں اپنا اثر دکھاتا ہے اور دو ماہ مستقل استعمال کریں تو بے ضرر اور کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ انہوں نے اب تک یہ نسخہ نامعلوم کتنے لوگوں کو بتایا جس نے بھی استعمال کیا معذوری سے نکل کر صحت اور تندرستی کی طرف مائل ہوگیا اور نہایت مشکور ہو ہاں یہ کبھی نہ سوچیں شاید یہ نسخہ ٹھنڈا ہے مزید جوڑوں کی تکلیف دے گا۔ ایسا ہرگز نہیں یہ معتدل مزاج ہے اور ہر مزاج طبیعت کو نہایت نفع دے گا۔ اس نسخہ کے مزید فوائد اگر آپ پڑھیں تو آپ کی عقل حیران رہ جائے گی۔ خواتین کی پرانی کمر‘ ٹانگوں اور رانوں کی اٹھن یا وہ مرد و خواتین جو رات کو ٹانگیں باندھ کر سوتے ہیں اور بدن پر یا ٹانگوں پر تیل کی مالش کرتے ہیں۔ عورتوں کی پرانی سے پرانی لیکوریا حتیٰ کہ بے اولاد تک کیلئے اکسیر لاجواب فوائد ہیں بلکہ عورتوں کیلئے ان کی خاص بیماریوں میں نہایت مفید ہے۔ مزید فرمایا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے یہ مردوں کیلئے بھی نہایت لاجواب ہے مردوں کی کمزوری قطروں کی بیماری‘ کثرت احتلام اور جریان کیلئے بار بار کا آزمودہ ہے۔ ایڈیٹر کا ذاتی تجربہ: نوٹ:۔ میرا ذاتی تجربہ ہے۔ اگر اس میں مرجان یا حلزون جسے سنکھ بھی کہتےہیں کا آگ دیا ہوا اور کھرل کیا ہوا بالکل تھوڑا سفوف بھی شامل کرلیا جائے تو نسخہ میں چار چاند لگ جاتے ہیں اور اس کی تاثیر حیرت انگیز طور پر بڑھ جاتی ہے۔ میں ذاتی طور پر اپنے مریضوں کو جو نسخہ دینا ہو وہ یہی دیتا ہوں اس سے کچھ قیمت بڑھ جاتی ہے لیکن نفع لاجواب ہوتا ہے ویسے پہلے والا نسخہ خود لاجواب ہے اور اپنی مثال آپ ہے۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭٭٭