Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جگنو سے گردے کا حیرت انگیز علاج


جگنو سے گردے کا حیرت انگیز علاج (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) شیخ کمال الدین دمیری کی معروف کتاب: اللہ تعالیٰ نے کائنات کی کوئی چیز بے کار پیدا نہیں کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی حکمت ہے۔ چاہے وہ نباتات ہوں یا حیوانات‘ سب چیزیں کسی نہ کسی حکمت کے تحت بنی ہوئی ہیں۔ ایک کتاب جس کا نام حیات الحیوان ہے یہ کتاب علامہ کمال الدین دمیری نے تحریر کی ہے واقعی پڑھنے کی اور بہت معلومات افزاء چیز ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے صدیوں قبل جس دور میں مغرب تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا جانوروں پر تحقیق کی اور آج وہی تحقیق سائنس کر رہی ہے۔ جو صدیوں قبل اس شخص نے کی تھی۔ اس کتاب میں ایک جانور جسے میں آپ سب جانتے ہیں جگنو کا ذکر ہے۔ جگنو دیکھنے میں تو ایک معمولی جانور ہے اکثر گرمیوں کے موسم میں نمودار ہوتا ہے باغوں اور کھیتوں میں بکثرت اندھیرے میں نظر آتا ہے۔ بچے کھیلتے ہیں لیکن اس کا ایک فائدہ ایسا حیرت انگیز ہے جو شاید کسی کے تجربے میں کم آیا ہو۔ سینے کا نایاب راز: ہوا یوں کہ سیالکوٹ ایک زمیندار علاج کی غرض سے تشریف لائے ان کے آنے سے قبل ایک صاحب ان کو جاننے والے پہلے سے بیٹھے تھے ابھی اس زمیندار کی باری نہیں آئی تھی تو مجھے وہ پہلے سے بیٹھے ہوئے مریض نے اپنی باری پر بتایا کہ اس شخص کو میں جانتا ہوں یہ سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کا بڑا زمیندار ہے۔ یہ ایک دوائی بناتا ہے جو گردے کی پتھری ، گردے کے درد حتیٰ کہ گردے فیل ہو جائیں تو بھی مفید ہے۔ بے شمار لوگ دور دراز سے اس سے دوائی لینے آتے ہیں پیسے بالکل نہیں لیتا مفت دوائی دیکر مریضوں سے دعائوں کی درخواست کرتا ہے۔ کئی لوگوں نے کوشش کی کہ اس سے نسخہ وصول کیا جائے لیکن یہ کسی کو نسخہ نہیں دیتا ہاں اتنا ضرور علم ہے کہ اس کی دوائی میں جگنو ضرور پڑتا ہے۔ کیونکہ یہ بستی کے بچوں کو فی جگنو 25پیسے دیتا ہے اور بے شمار جگنو روزانہ پکڑوا کر محفوظ رکھتا ہے‘ وہ صاحب کہنے لگے یہ 1983 کی بات ہے میں اسی دن سے موصوف کو جانتا ہوں کہ وہ گردے کی دوائی بالکل فری دیتا ہے۔ آپ کوشش کرکے دیکھیں کیونکہ یہ آپ سے اور آپ کے قلم سے بہت متاثر ہے۔ شاید آپ کو نسخہ دے دے۔ جب وہ زمیندار میرے پاس نبض دکھانے کیلئے تشریف لائے تو باتوں ہی باتوں میں ان سے نسخہ کی بات کو پوچھا بے ساختہ کہنے لگے آپ کو کیا ضرورت ہے۔ آپ تو خود حکمت کے شہنشاہ ہیں۔ میں نے ان سے عرض کیا میں تو فقیر ہوں ہر شخص سے سیکھتا ہوں بلکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر آپ یا کوئی شخص کسی بھی قسم کی بیماری یا مشکل کیلئے کوئی ٹوٹکہ نسخہ یا کوئی ترکیب مجھے بتادے تو انشاء اللہ لاکھوں لوگوں کا فائدہ ہوگا کیونکہ وہ چیزیں اپنے پاس نہیں رکھتا لوگوں کی امانت لوگوں تک لوٹا دیتا ہوں۔ کہنے لگے دراصل یہ نسخہ مجھے ایک بینک آفیسر سے ملا تھا۔ ہوا ایسے کہ انہیں گردے کی سخت تکلیف تھی ایک فقیر ہر جمعرات کو مانگنے آتا ایک دن وہ سخت تکلیف میں مبتلا پریشان بیٹھا تھا فقیر حسب معمول آیا تو اس نے کہا کہ تیرا کیا فائدہ تو ہر ہفتے دعائیں دیکر جاتا ہے لیکن میں تندرست نہیں ہورہا باوجود قیمتی ادویات کھانے کے۔ فقیر نے پوچھا آخر آپ کو کیا تکلیف ہے کہنے لگا گردے کی بہت سخت تکلیف ہے۔ سرجن آپریشن بتاتے ہیں ۔لیکن مجھے تسلی نہیں ہورہی فقیر کہنے لگا۔ صاحب جی یہ کوئی مشکل بات نہیں آپ کا علاج چٹکیوں میں ہو جائے گا ایسا کریں اصلی ہینگ چنے کے برابر لے لیں ہتھیلی پر رکھ کر دو جگنو اس ہینگ میں ملا کرمسل لیں اور پانی سے نگل لیں اس طرح دن میں تین بار کریں۔ بینک آفیسر کہنے لگا میں نے یہ ٹوٹکہ ہفتہ ڈیڑھ ہی استعمال کیا ہوگا کہ میں بالکل تندرست ہوگیا میرے اندر سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پتھریوں کے نکلے اور میرا گردہ صاف ہوگیا۔ وہ زمیندار کہنے لگا یہ نسخہ دراصل مجھے وہیں سے ملا تھا کہ میں خود ایک دفعہ تکلیف میں بینک کسی ضروری کام سے گیا تو بینک آفیسر نے مجھے تکلیف میں مبتلا دیکھ کر پوچھا اور پھر یہ نسخہ مجھے بتایا اور جب میں نے استعمال شروع کیا میں بالکل تندرست ہوگیا پھر میں نے ایک اپنے چند دوستوں کو یہ ٹوٹکہ دیا وہ تندرست ہوگئے‘ لوگوں کی پریشانی دیکھ کر آخر میں نے یہ ٹوٹکہ لوگوں کو مفت دینا شروع کر دیا۔ 1983 سے اب تک ہزاروں لوگ یہ ٹوٹکہ استعمال کر چکے ہیں کسی نے بھی بیماری کا شکوہ پھر نہیں کیا۔ قارئین یہ ایک واقعہ جو آپ کی خدمت میں تحریر کیا ہے ایک ٹوٹکے کے حصول کا ذریعہ بنا پھر میں نے کئی لوگوں کو یہ اکسیر بتانا شروع کر دی جس نے بھی آزمائی بہت تعریف کی۔ پتھری کے لاعلاج مریض ایسے مریض جن کا پیشاب بند ہوگیا تھا ۔ پیشاب کی نالیوں میں ورم اتنا بڑھ گیا تھا کہ پتھری بھی اٹک گئی گردے کا ریاحی درد حتیٰ کہ ایسے مریض جن کے گردے فیل ہوگئے تھے ان کو بھی میں نے چند ہفتے استعمال کرایا نہایت مفید و موثر پایا۔ چونکہ ایک مفت اور تھوڑی سی محنت کرکے عام ملنے والی چیز ہے اس لئے آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں استعمال کریں اور دعائیں دیں۔ (www.ubqari.org) OOOOOO