Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ڈینگی بخار اور بابا جی کے تجربات


ڈینگی بخار اور بابا جی کے تجربات (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) (آخری حصہ) پھر انہوں نے اس کا سٹا یعنی بھٹہ شاخوں سمیت توڑا جوکہ خشک تھا‘ ہاتھ میں مروڑا اس کے بیج نکالے اور کہنے لگے پھانک جا۔ میں نے پھانک لیے تھوڑی ہی دیر کے بعد مجھے محسوس ہوا میرے جسم میں ایک نئی تازگی آئی ہے۔ میں نے بابے عبدالحمید سے کہا تلسی کے بیج کے کیا فائدے ہیں؟ کہنے لگے بتائے تو ہیں۔میں نے کہا کیا اس کے اندر جسم کی فرحت اور تازگی ہے۔ کہا بخار کا کام کیا ہوتا ہے جسم کو مروڑ دینا‘ زندہ کو مردہ کردینا‘ خون ختم کردینا‘ جس کو پتھالوجی کی زبان میں (پلیٹ لیس آربی سیز) کا کم یا ختم ہوجانا کہتے ہیں۔ کہنے لگے یہ جسم کو تازہ کردیتی ہے اور طاقت اور قوت دیتی ہے۔ کہنے لگے بیٹا تو آج میرے ساتھ سارا دن چلا ہے‘ ساری رات بھی چل توپھر بھی تھکے گا نہیں۔ میں نے عرض کیا کہ باباجی تلسی کے بیج تو بہت کم ملتے ہیں نیازبو اور پبری کے بیج تو عام طور پر ملتے ہیں۔ ستر سالہ تجربات اور تلسی کے بیج: فرمانے لگے مجھے سترسال ہوگئے ہیں۔ اس کے تجربات کرتے کرتے جو فوائد تلسی کے بیج میں ہیں وہی فوائد نیاز بو کے بیج میں ہیں۔ ہاں اگر تم اس کے فائدے بڑھانا چاہتے ہو تو ایک ترکیب بتاتا ہوں۔پھر اپنا ایک واقعہ سنایا کہنے لگے پاکستان بننے سے پہلے ہمارے گائوں امرتسر میں ایک ہندوحکیم رہتا تھا۔ اس کے پاس یرقان‘گرمی‘ ہاتھ پائوں کی جلن‘ دل کی کمزوری‘ سانس کا پھولنا‘ خون کی کمی کا بھی علاج تھا اور بخار کا بھی آخری علاج تھا۔ جو یرقان کی تکلیف یاگرمی وغیرہ کا مریض آتا ایک مٹکے میں ایک دوائی گھلی ہوتی تھی اور مٹی کا کوزہ ساتھ پڑا ہوتا تھا وہ ہندو حکیم کہتا ایک کوزہ بھر کر پی لے پھر پوچھتا دل اور پینے کو چاہتا ہے… مریض کہتا ہاں …تو کہتا اور پی لے۔ کہتا روز آکر ایک پی جایا کر۔ آخر اس مٹکے میں کیا تھا؟ چند کوزے پینے سے مریض ٹھیک ہوجاتا۔ جسے آج کے دور میں ہیپاٹائٹس‘ کولیسٹرول کا بڑھنا‘ خون کاگاڑھا ہونا‘ یرقان اور بلڈپریشر کا ہائی ہونا یا ٹینشن کہتے ہیں بس وہ مٹکا اور کوزہ انہی بیماریوں کاعلاج تھا۔ویسے بھی اس کے مریض پہلے بہت ہی کم تھے۔ بابا عبدالحمید کہنے لگا مجھے جستجو ہوئی کہ اس مٹکے میں آخر دوا کیا ہے؟ میں نے تلاش کیا کہ وہ ہندو حکیم کس پنساری سے یہ دوائیں لیتا ہے۔ اس پنساری کے پاس جانا شروع کردیا‘ اس کی خدمت کرنا شروع کردی۔ باتوں باتوں میں پوچھا کہ فلاں حکیم کون کون سی دوائیں زیادہ لے کرجاتا ہے۔ کہنے لگا ایک مٹکا بناتاہے اس میں صرف املی اورآلوبخارا بھگو دیتا ہے اور سارا دن مریضوں کو پلاتا ہے۔ مجھے ٹھا کرکے دل میں بات لگی کہ یہ نسخہ تو سمجھ آگیا‘ پھر میں نے پوچھا ایک چیز دودھ میں بھی دیتا ہے‘ پنساری کہنے لگامجھے تو پتہ نہیں ہاں! مجھ سے نیاز بو کے بیج لے جاتا ہے۔ میں سمجھ گیا کہ وہ کالے کالے بیج کیا ہوتے ہیں۔ وہ ہندو حکیم املی اور آلو بخارا ہم وزن رات کو بھگو دیتا صبح سارا دن یہ چیزیں اپنے مریضوںکو پلاتا اور ایک چمچ بڑاگلاس گائے کے نیم گرم دودھ میں نیاز بو کے بیج ڈال کر مریضوں کو پینے کیلئے دیتا کسی کو دن میں دو دفعہ کسی کو تین دفعہ صبح نہار منہ کھانے سے دوگھنٹے پہلے یا دو گھنٹے بعد۔ کسی کو ایک ہفتہ یا کسی کو دو ہفتے یا تین ہفتے۔ ٹائیفائیڈ کیلئے باباجی کا ذاتی تجربہ: بابے عبدالحمید نے لمبا ساسگریٹ کا کش لیا اور کہنے لگا میں نے بے شمار بخار کے پرانے مریض مسلمان‘ ہندو‘ سکھ ہندو حکیم کے پاس آتے دیکھے اور صحت مند ہوتے دیکھے۔ اس کے بعد میں نے خود ہی اسی پنساری سے ایک چھٹانک نیاز بو کے بیج لیے اور لوگوںکو جس کو گائے یا بکری کا دودھ میسر ہوتا‘ ورنہ جو دودھ بھی میسر ہو نیم گرم دودھ میں پلانا شروع کردیا۔ ایک چمچ بیج لیکر ہلکے میٹھے دودھ میں… میٹھا نہ بھی ڈالیں تو ضروری نہیں… گھول کر اسے آدھا آدھا گھونٹ پینا ہے۔ یکایک نہیں پینا اور ایک گلاس کو کم از کم پندرہ منٹ لگانے ہیں چمچ سے مسلسل گلاس میں وہ بیج گھولتے جانا ہے اور گھولتے گھولتے ہی پینا ہے۔ بس دنیا کا ہروہ مریض جس کو بخار نے عاجز کردیا ہو حتیٰ کہ ٹی بی جس کیلئے ڈاکٹر اٹھارہ مہینے کا علاج بتاتے ہیں پرانے ٹائیفائیڈ اور بگڑا ہوا ایسا ٹائیفائیڈ جو کسی دوا سے ٹھیک نہ ہوتا ہو اس دودھ اور بیج والے نسخے سے ناصرف تندرست ہوتے ہیں بلکہ طاقتور اور فریش ہوتے ہیں۔ قدرت کا انمول تحفہ: بابا جی کی بات سن کر مجھے پھر احساس ہوا کہ وہ ہتھیلی پر تھوڑے سے بیجوں نے مجھے تازگی کا احساس آخر کیوں دیا اور کیوں نہ ہوتا؟ وہ ایک قدرت کا انمول تحفہ ہے جسے ہم بھول چکے ہیں۔ پھر اس کے بعد میں اپنے کئی بے شمار مریضوں کو یہی نسخہ دیتا رہا اور اب تک دے رہا ہوں۔ مختصر فائدے پھر سن لیں! قارئین! آپ کو بھی دے رہا ہوں اب آخر میں اس کے مختصر فائدے پھر سن لیں۔بخار کسی بھی قسم کا ہو‘ سائنس کی دنیا میں اس کا کوئی بھی نام ہو‘ معدے کی گیس تیزابیت‘ قبض ‘ عورتوں کی نسوانی تکالیف‘ لیکوریا وغیرہ… اور جوانوں کی تکالیف مثانے کی گرمی وغیرہ یا اس سے متعلق امراض… ان سب کیلئے اس کو صدیوں سے مفید سے مفید تر پایا۔ میرے پاس ٹی بی‘ ٹائیفائیڈ اور ڈینگی کے ایسے ایسے خطرناک مریض آئے جن کی نبضیں ڈوب رہیں تھیں اور جاں بلب تھے ان کو میں نے یہ نیازبو کے بیج اور نیم گرم دودھ پینے کیلئے دیا اور اللہ کے فضل سے تندرست بھی ہوئے اور توانا بھی … ایسے فریش ہوئے کہ صحت و تندرستی نے خود ہی انہیں سلام کیا صحت تندرستگی فریشنس ڈھونڈے نہیں ملی لیکن گلاس میں ملی دودھ اور کالے چمکدار بیجوں کے ذریعے۔ کیا خیال ہے… بابا جی کا باکمال نسخہ… اس نسخے میں حلوے کا کمال‘ ساٹھ روپے کا کمال یا حکیم طارق کی سخاوت کا کمال…!!! فیصلہ آپ خود کریں…!!! (www.ubqari.org) ٭…٭…٭