قبض کشاء گولیاں
دائمی قبض‘ جوڑوں کا درد اور یورک ایسڈ کیلئے باکمال
وہ لوگ جن کی آنتوں میں ہر وقت فضلہ بھرا رہتا ہے ان کے جسم کا رنگ خراب ہوجاتا ہے‘ بھوک مرجاتی ہے۔ طبیعت ہر وقت سست رہتی ہے۔ وقت پر اجابت نہ ہونا‘ منہ سے مقعد تک خشکی‘ اپھارہ‘ پیٹ میں درد‘ مقعد میں جلن‘ بھوک اور نیند کی کمی‘ سردرد‘ منہ کا ذائقہ کڑوا‘ تنہاپسندی‘ گھبراہٹ تفکرات‘ جگر کے فعل میں خرابی‘ اجابت کے وقت زور لگانا‘ اجابت کا شدید خشک یا گولیوں کی شکل میں تکلیف سے آنا‘ تبخیر معدہ‘ درد کمر‘ قولنج‘ نسیان‘ جسمانی موٹاپا‘ کھٹی ڈکاریں‘ سینے پر بوجھ‘ زبان پر لیس دار سفید تہہ‘ بواسیر۔ ان تمام امراض کیلئے قبض کشا گولیاں خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کی گئی ہیں جو نہایت نرمی اور بغیر کسی نقصان پہنچائے قبض کو رفع کرتی ہیں۔ قبض کشا گولیوں کا استعمال جگر کے فعل کو درست کرکے آنتوں کی لعاب دار جھلیوں کو رطوبت فراہم کرتی ہے جس سے فضلے کا اخراج نہایت احسن طریقے اور بغیر کسی تکلیف‘ بغیر جلن سے انجام پاتا ہے اور قبض سے پیدا ہونے والے مضراثرات کو ختم کرتی ہے۔ طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے اور ان گولیوں کے استعمال سے نہ متلی ہوتی نہ مروڑ اٹھتا ہے اور نہ بے چینی ہوتی ہے۔ موٹاپے اور جوڑوں کے دردوں میں قبض کشا کا کمال: قبض کشا گولیوں کا ایک خاص کمال یہ ہے کہ جسم کی فاسد چربی کو پگھلا کر پیشاب کے راستے خارج کرتی ہے اور اس کا مستقل استعمال موٹاپا دور کرتا ہے۔ جوڑوں کے دردوں اور یورک ایسڈ میں اکسیر ہے۔ ترکیب استعمال: ایک سے دو گولی تک دن میں 2 یا 3 بار۔ پانی یا نیم گرم دودھ کے ہمراہ حسب طبیعت مقدار میں کمی یا بیشی کرسکتی ہیں‘ بچوں کیلئے آدھی گولی یا چوتھائی گولی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں