بے اولادی جیسے لاعلاج مرض سے نجات کا انوکھا عمل‘ اس عمل سے ہزاروں ایسے مرد جن میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت یعنی ان کے مادہ تولیدی میں وہ کروموسومز نہیں تھے یا کم تھے سوفیصد ہوگئے یہ دراصل قرآن کے ایک روحانی ورد کا کمال ہے ورنہ تو اس کیلئے دوائیں ہزاروں اور بے شمار ہیں۔ ترکیب استعمال: دو عدد درمیانے سائز کے یا اگر بڑٓ ہو تو ایک عدد پیاز لیں جو بالکل سفید ہو یہ سفید پیاز سبزی منڈی میں پیاز بیچنے والوں نے علیحدہ کرکے رکھے ہوتے ہیں ان کی نشانی یہ ہے وہ پیاز اوپر اور اندر سے سفید ہوتے ہیں حتیٰ کہ پانی نکالنے پر اس کا رنگ دودھیا ہوگا۔ پیاز کے ٹکڑے بلینڈر میں ڈال کر یا کچل کر صاف کپڑے سے نچوڑ کر اس کا پانی نکال لیں جتنا پانی ہو اتنا دم کیا ہوا شہد ملا کر نہار منہ یا ہلکے پھلکے ناشتے کے بعد نیم گرم دودھ سے آدھا چمچ چھوٹا اولادی پاؤڈر کا بمع مرکب (یعنی شہد اور پیاز کا نکلا ہوا پانی) دن میں صرف ایک مرتبہ استعمال کریں۔ یہ مرکب اور دوائی ہر موسم اور ہر مزاج اور ہر عمر کے افراد کیلئے یکساں مفید ہے۔ اس دوا کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں نہ یہ سوچیں کہ شاید یہ بہت گرم ہوجائے گا کیونکہ دم کیا ہوا شہد ہی اس نسخے کا اصل جز ہے حتیٰ کہ شوگر کے مریض بھی اگر اپنی معمول کی دوائی کھارہے ہیں تو وہ بلاجھجک اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ علاج 21 دن زیادہ سے زیادہ 90دن کافی ہے۔ چند دن استعمال کے بعد آپ ٹیسٹ کرائیں آپ خود اس کے حیرت انگیز رزلٹ محسوس کریں گے۔ نوٹ: شہد ہمراہ لائیں ورنہ خالص شہد عبقری کے دفتر میں دستیاب ہے۔ اگر آپ کے پاس دم کیا ہوا شہد ختم ہوجائے تو آپ مزید شہد دم کراسکتے ہیں ورنہ اس دم والے شہد میں اور شہد ملا کر شہد بڑھاتے چلے جائیں۔ پرہیز: مصالحہ دار گرم تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ پانچ وقت نماز کی پابندی کریں۔ میاں بیوی بہت کثرت سے اٹھتے بیٹھتے وضو بے وضو‘ پاکی ناپاکی کی حالت میں یَاخَالِِقُ یَابَارِیُ یَا مُصَوِّرُ کا ورد جاری رکھیں۔ عمل کے دوران جتنی پاکیزگی‘ روحانیت‘ رزق حلال اور گناہوں سے بچنے کی احتیاط کی جائے گی اتنی اس کی تاثیز زیادہ واضح اور تیربہدف ہوگی۔ دوران علاج میاں بیوی خلوت سے پرہیز کریں۔ خالص شہد اور اولادی پاؤڈر ماہنامہ عبقری کے دفتر سے حاصل کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں