Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی پھکی

روحانی پھکی اسم اعظم کے خصوصی دم اور برکت سے مزین سینکڑوں قیمتی جڑی بوٹیوں کا بہترین پائوڈر 70 سے زائد لاعلاج بیماریوں کا آزمودہ علاج ہے۔ اس روحانی و جسمانی پھکی کی حقیقت دراصل یوں ہے کہ جب سے کلینک شروع کیا ہے الحمدللہ اس دن سے نیک صالح لوگوں کے علاج کیلئے کوشش ہوتی ہے کہ مفت کیا جائے۔ ان میں طلباء، فقراء، علماء، نیک صالح درویش لوگوں کو قیمتی سے قیمتی ادویات مفت یا قدر کرنے کیلئے معقول پیسوں سے دی جاتی ہیں۔ ان نیک صالح لوگوں کیلئے 500 سے زائد قیمتی و نایاب جڑی بوٹیوں کا ایک ایسا نسخہ ترتیب دیا جو کہ اتنی جڑی بوٹیاں اکٹھی کرنے، ان کو ترتیب دینے اور کافی مشقتوں کے بعد سال بھر کی محنت سے تیار ہوتا ہے اور کئی سو کلو تیار ہوتا ہے اور الحمدللہ کئی سالوں سے مسلسل تیار ہو رہی ہے۔ اب دل میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پانچ سو جڑی بوٹیاں کیوں ڈالی گئیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ 1984ء سے روحانی دنیا سے وابستگی ہوئی اور اللہ والوں کی جوتیاں سیدھی کرنے کی کوشش کی ہے۔ شروع سے اپنا مزاج بھی اور اللہ والوں کی تربیت بھی یہ تھی کہ نیک، صالح، متقی لوگوں کی بندہ سے اللہ پاک خدمت لے۔ اس نیک نیتی اور اخلاص کی برکت کی بدولت ایسا نسخہ جو روحانی و جسمانی کمزوریوں کو دور کرے، بیماریوں کو شفاء میں بدل دے، بے سکونی کو سکون میں بدل دے مانگا تو حکم ہوا کہ ایسا نسخہ بنائو جس میں تمام نبوی جڑی بوٹیاں اور اپنے علاقے کی جڑی بوٹیاں، کیونکہ انسان نے سب سے پہلا قدم جب روئے زمین پر رکھا تو درختوں نے لہلہا کر نباتات نے جھوم کر اور برگ و گل نے مسکرا کر انسان کا پرجوش استقبال کیا۔ اللہ نے چپے چپے پر نباتات پیدا کر دیئے اور انسان کی غذا اور دوا کا اہتمام کر دیا اور انسان نے چین محسوس کیا۔ وہ آغوش فطرت میں آ چکا تھا، درخت اس کی غذا کا سامان بنے اور نباتات اور گل و برگ اس کے درد کا داماں بنے۔ انسان کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ حتی الامکان دائرہ فطرت، قدرتی علاج سے باہر نہ جائے اور نباتات سے اپنے علاج معالجے کا سامان کرے یعنی اللہ پاک نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی شفاء نہ بنائی ہو اور شفاء بھی اللہ پاک نے جڑی بوٹیوں میں رکھی ہے۔ آج زمانہ ترقی کر گیا ہے۔ اس لئے کسی کی نظر جڑی بوٹیوں پر نہیں جاتی۔ اس لئے ان نعمتوں کی قدر دانی کی صورت میں روحانی پھکی جیسا نایاب اور انمول نسخہ وجود میں آیا۔ روحانی پھکی سے لوگ اتنے مستفید ہوئے کہ اس روحانی پھکی کا چرچا بیرون ملک تک جاپہنچا اور کئی بیرون ملک کے صاحب علم اور نیک صالح علماء حضرات بھی علاج کیلئے تشریف لائے اور دوائی لے گئے۔ اس پھکی کے کمال کا اشارہ ہوا کہ یہ پھکی جسمانی فوائد کے ساتھ ساتھ روحانی فوائد سے بھی مزین ہے۔ اس کے فوائد ہر مرض حتی کہ وہ مرض جو کسی دوائی سے نہ جاتا ہو، مریض ہسپتالوں سے ڈاکٹروں سے قیمتی اعلیٰ نسخوں سے اندرون بیرون ملک پھر کر تھک ہار کر گھر آ بیٹھے ہوں اور موت کی انتظار کر رہے ہوں ایسے مایوس مریضوں کو یہ روحانی پھکی نئی زندگی کی راہ دے گی۔ شفاء کا موجب بنے گی۔ تب سے یہ روحانی پھکی اتنی مشہور ہوئی کہ ہر گھر کے ہر فرد کی ضرورت بنی۔ طالب علم، استاد، کاریگر، ڈاکٹر، آفیسر، مزدور، بوڑھے، بچے، خواتین امیر غریب سب کے سب اس سے مستفید ہوئے چونکہ یہ قیمتی روحانی پھکی شروع سے ہی ہدیۃً دی جاتی رہی ہے اس لیے ہر مایوس لاعلاج بیماریوں کیلئے اور ہر فرد کو فائدہ دینے کیلئے اس روحانی پھکی کو فی سبیل اللہ دینے کا اشارہ ہوا۔ اس لئے روحانی پھکی ہر خاص و عام کو ہدیۃً پیش کی جا رہی ہے تاکہ اس روحانی پھکی کا فائدہ ہر کس و ناکس کو پہنچے۔جب مرض مرگ بن جائے:آج کل گندے علم، سفلی علم، جادوٹونے کی ناروا حرکتیں گلی در گلی اور خانہ درخانہ بازاروں میں ہر کونے کونے پر بکھری ہوئی عام ہیں۔ عامل و کالے جادو والوں سے لوگوں کی زندگیاں اجڑ گئی ہیں۔ گھر قبرستان بن گئے ہیں۔ لوگ پریشان حال پھر رہے ہیں اور بیماری کے نام پر لوگ بستر مرگ پر پڑے ہیں۔ قیمتی سے قیمتی ادویات کھا کھا کر لوگ تھک ہار کر مایوس پڑے ہیں۔ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ انسان کا جسم کشیف اسباب ظاہرہ سے متاثر ہو کر حد اعتدال سے نکل جاتا ہے۔ اسی طرح اس کی روحانی لطافت بھی کچھ غیر محسوس اور غلط قوتوں کی زد میں آ کر مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ نیز یہ دنیا عالم اسباب ہے مگر ایسا ہوتا ہے کہ انسان اپنی صحت میں کامیابی کیلئے بے پناہ وسائل استعمال کرنے کے باوجود ناکام رہتا ہے۔ اس لئے حصول صحت اور جملہ مقاصد کی کامیابی کیلئے روحانی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان تمام بدترین پریشانیوں اور مشکلات کیلئے جس کو بھی روحانی پھکی استعمال کرائی گئی حیرت انگیز فائدہ ہوا۔ جادو وغیرہ ٹوٹ گیا کیونکہ اس پھکی کو روحانی طاقت حاصل ہے، اسم اعظم سے دم کی ہوئی پھکی موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے بس یقین کامل ہونا شرط ہے۔
جامع فوائد مختصر لفظوں میں:سیلان الرحم سے نجات:۔ ایک خاتون نے لکھا میں ایک بینک میں جاب کرتی ہوں، مجھے کافی عرصہ سے لیکوریا کی شکایت تھی جس کی وجہ سے کئی ٹیسٹ کرائے افاقہ نام کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ کچھ عرصہ سے تو آنکھوں کی بینائی میں کمی آ گئی ہے۔ قریب کی نظر کم اور دور کی نظر زیادہ کمزور ہو گئی تھی۔ بال اتنے گرتے تھے کہ ایسا لگتا تھا کہ گنجی ہو جائوں گی۔ ہونٹ سیاہ ہونے لگے، نسوانی حسن ختم ہو گیا تھا، کمر میں ہر وقت درد رہتا تھا، اکثر بخار آ جاتا، کمزوری کی وجہ سے سردی بہت زیادہ لگتی تھی۔ رسالہ کے ذریعے حکیم صاحب سے تعارف ہوا۔ حکیم صاحب نے روحانی پھکی دی، روحانی پھکی کھانے سے دل میں اتنا سکون ہوا کہ بتا نہیں سکتی۔ بیماری تندرستی میں بدل گئی آج میں بالکل تندرست ہوں۔ روحانی پھکی سب گھر والوں کو چنے کے دانے کے برابر کھلاتی ہوں سب گھر والے جادو، آسیب، نظر بد، بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔ (بتول، لاہور) ٭کالے یرقان (ہیپاٹائٹس) میں روحانی پھکی کا کمال:ایک نوجوان لڑکے نے اپنی حالت زار بیان کی کہ تین چار سال سے شدید قسم کے دوروں میں مبتلا ہوں، عمر تقریباً 23 سال کے قریب ہے لیکن حالت یہ ہو گئی ہے کہ کئی گنا بوڑھا دکھتا ہوں۔ پچھلے سال ٹیسٹ کروایا تھا، ہیپاٹائٹس سی میں بھی مبتلا ہوں۔ ان دونوں امراض کو لے کر کئی ڈاکٹرز کے پاس گیا ہوں ڈاکٹر حضرات درد کی گولیاں دے دیتے ہیں اور کئی حکیموں سے بھی مشورہ کر چکا ہوں۔ہیپاٹائٹس اتنی تکلیف نہیں دیتا جتنا دردوں نے برا حال کیا ہوا ہے۔ پچھلی جانب کمر سے لے کر گردن تک شدید کھنچائو اور درد رہتا ہے۔ پسلیاں ہاتھ لگانے سے دکھتی ہیں۔ چھاتی کا بھی یہی حال ہے۔ کسی کو ٹھیک سے گلے نہیں مل سکتا۔ صحت بالکل کمزور ہو گئی ہے۔ یوں کہیں کہ ہڈیوں کا ڈھانچا بن گیا ہوں۔ جوانی میں یہ حالت دیکھی نہیں جاتی بہت پریشانی ہے۔ آپ کی کتاب کلونجی کے کرشمات پڑھ رہا ہوں تو اللہ نے دل میں بات ڈالی کہ آپ سے ملوں۔ اسی نوجوان کو جب روحانی پھکی مسلسل کچھ عرصہ کھانے کیلئے دی تو حیرت کی انتہا نہ رہی کہ وہ نوجوان کس طرح صحت مند ہو گیا۔ ساتھ میں اس کو اکسیر البدن بھی استعمال کرائی اور یہ بھی عرض کیا کہ بھئی اعمال میں بھی توجہ کرو، نماز کی پابندی کرو اور اللہ کا ہر وقت شکر کیا کرو تاکہ اللہ ہم سے راضی ہو جائے اور روحانی پھکی میں اللہ پاک اور شفاء ڈال دے۔
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی:ایک عمر رسیدہ خاتون جس کی عمر 60 سال تھی تشریف لائی، کہنے لگی عرصہ 25 سال سے علاج کروا رہی ہوں، مرض بڑھتا جا رہا ہے، سمجھ نہیں آتی کہ کسی نے جادو کیا ہوا ہے یا کیا مسئلہ ہے۔ مہنگے سے مہنگے علاج کروا لئے ہیں‘ آنکھوں کی روشنی بہت خراب ہے، اعصابی کھچائو بہت رہتا ہے،گردن کی رگیں اینٹھتی ہیں، پائوں پر ورم بہت رہتا ہے، پیٹ بڑھا ہوا ہے۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق جگر پر بھی ورم ہے۔ دل بھی بڑھا ہوا ہے۔ چلنے میں سانس پھولتا ہے۔ یورک ایسڈ، کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے۔ پیشاب میں پروٹین بھی آ جاتا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں گردے خراب ہو رہے ہیں، وزن 102 کلوہو گیا ہے۔ بچے نافرمان ہیں اس لئے بھائیوں کے ساتھ رہتی ہوں۔ شوہر بھی تنگ آ گیا ہے، زندگی سے تنگ ہو گئی ہوں۔ روحانی پھکی کا چرچا سنا اس لئے آئی ہوں خدارا میرا علاج کریں کیونکہ انگریزی گولیاں روزانہ لیتی ہوں جس کی وجہ سے چل پھر رہی ہوں کیونکہ ان گولیوں کا اثر 24 گھنٹے بعد ختم ہو جاتا ہے۔ اس خاتون کو تسلی دی اور روحانی پھکی دی اور کہا کہ بہن ان انگریزی گولیوں کے ساتھ یہ روحانی پھکی بھی ترکیب کے مطابق کھانا شروع کر دو۔ کچھ دنوں کے استعمال سے ہی تمام دوائوں سے اس کی جان چھوٹ گئی۔ اب تو وہ خاتون صرف روحانی پھکی ہی استعمال کر رہی ہیں اور اللہ نے شفا دی ہوئی ہے بس بات صرف یقین کی ہے۔روحانی پھکی سے عجیب بیماری سے چھٹکاراـ:ایک خاتون تشریف لائی اور کہنے لگی کہ بڑی منتیں ماننے سے اللہ نے اولاد جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ بچہ بھی نارمل ہوا ہے لیکن کمزور بہت ہے، ایک سال کا ہو گیا ہے لیکن لگتا ہے جیسے چھ ماہ کا ہو۔ ڈاکٹر صاحب کو چیک کروایا تو پتہ چلا ہے کہ جو گردن سے رطوبت خارج ہوتی ہے وہ بہت ہی کم خارج ہو رہی ہے اور جن نالیوں سے یہ رطوبت خارج ہوتی ہے ان نالیوں کا تعلق پورے جسم سے ہوتا ہے اور اس مرض کیلئے ساری زندگی دوائی کھانی پڑے گی۔ بچے کیلئے ہم میاں بیوی سمیت پورا خاندان پریشان ہیں۔ ایک لخت جگر ہے، انہیں روحانی پھکی کی افادیت اور روحانی قوتوں کے کمالات بتا کر استعمال کرنے کی ترغیب دی اور ساتھ ہی دم والا پانی استعمال کرنے کیلئے دیا۔ اس کے استعمال سے بچہ بالکل تندرست ہو گیا۔ ساری زندگی دوائیں کھانے سے بچ گیا۔ ہم میاں بیوی آپ کے ادارہ کیلئے بہت دعائیں کرتے ہیں اور دعا ہے کہ روحانی پھکی کا فیض تمام عالم میں پھیلے۔ضروری بات:۔ اس دنیا میں جس کو بھی کچھ ملا ہے قدر کرنے سے ملا ہے۔ اس لئے تمام بھائیوں سے التماس ہے، روحانی پھکی کی قدر کر کے لیں۔ یعنی جو بھائی بھی لے توجہ دھیان اور اعتماد سے کھائے کیونکہ اس پر اسم اعظم کا خصوصی دم کیا ہوا ہے۔ قدر کرنے والا ہی پائے گا۔ بے قدری کرنے والا الٹا نقصان اٹھائے گا۔ بے خوابی سے تنگ تھا:میری عمر 45 سال ہے۔ دفتری مصروفیات بے حد تھیں جن کی وجہ سے فکر و تشویش میں مبتلا رہتا تھا۔ نیند بڑی مشکل سے آتی تھی۔ روحانی پھکی کا کمال کہ اس کے استعمال سے بے خوابی کا مرض ختم ہو گیا۔ چین و سکون کی نیند سوتا ہوں۔ (عالمگیر خان، کوئٹہ)پیٹ کے کیڑے اور خون کی کمی:میرے بیٹے کی عمر 11 سال ہے، اس کے پیٹ میں کیڑے تھے۔ خون کی کمی کا شکار بھی تھا، خوش خوراک بھی نہیں تھا۔ روحانی پھکی اس کو لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق دی تو میرے بیٹے کے پیٹ کے کیڑے بھی ختم ہو گئے اور صحت مند بھی ہو گیا۔ (دلشاد خان، جھنگ)٭مرگی سے نجات:ایک صاحب کو مرگی کے دورے پڑتے تھے۔ انگریزی، ہومیوپیتھک اور دیگر بہت علاج کروائے، کچھ عرصہ ٹھیک ہوئے پھر پڑنا شروع ہو گئے۔ روحانی پھکی کسی کے توسط سے ملی۔ جب سے کھانا شروع کیا دورے پڑنا بند ہو گئے۔ (محمد سرفراز، بہاولپور)ترکیب استعمال: چنے کے برابر روحانی پھکی دن میں 3 سے 5 بار پانی کے ساتھ لیں۔ معدہ کے مریض، قبض، اپھارہ، بدہضمی، موٹاپا، قراقر معدہ، بواسیر، آنتوں کی سوزش، تبخیر، پیٹ کا درد، بھوک نہ لگنا، موٹاپا، جسم میں فاسد چربی کا ہونا، معدہ ہر وقت بھاری رہنا، ان تمام امراض میں روحانی پھکی چنے کے برابر ہمراہ عرق سونف دن میں 3 سے 5 بار لیں۔جوڑوں کے درد، اعصابی کھچائو، نقرس، کمردرد، پیروں کا درد، فالج، رعشہ، لقوہ، سردی زیادہ لگنا، شاٹیکا (عرق النساء) قوت باہ کیلئے، پسلیوں کا درد، گھٹنوں میں درد اور تمام اعصابی امراض کیلئے 1 پیکٹ روحانی پھکی شہد میں ملا کر ½ چمچ دن میں 3 سے 5 بار ہمراہ پانی یا نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔