Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بدہضمی،گیس، تبخیر(کورس)

موجودہ زندگی کی غذائی بے اعتدالی پھر غیر متحرک زندگی اور چلتی پر تیل کاکام کہ مرچ مصالحے چٹ پٹی چیزوں کا بکثر ت استعمال یہ تمام اعمال مل کر معدے اور آنتوں کے نظام کو ناکارہ اور غیرفعال کردیتے ہیں۔ انسان جو غذا بھی استعمال کرتا ہے وہ چونکہ دیر سے ہضم ہوتی ہے یا پھر اس کے ہضم ہونے کیلئے حرکت یعنی چلت پھرت چاہیے اور وہ ہوتی نہیں پھر وہی غذا معدے اور آنتوں میں سڑ کر گیس اور تیزابیت بناتی ہے یہ گیس اگر دماغ کی طرف اپنے اثرات بڑھائے تو غنودگی ہر وقت نیند کی کیفیت یا پھر نیند بالکل ختم ہوجاتی ہے۔ چہرے کے اطراف سرخ اور گرم ہوجاتے ہیں۔ سر میں چکر آتے ہیں، بلڈپریشر، تھوڑی تھوڑی بات سے ٹینشن اور بدمزگی پیدا ہونا۔ غذا کا جزو بدن نہ بننا، دل کی دھڑکن تیز، دل کا ڈوبنا اور گھبراہٹ کا بار بار پیدا ہونا یا پھر مستقل جسم پر گھبراہٹ کا مسلط رہنا، منہ سے بدبو، کٹھے ڈکار، قبض یا پھر اجابت کا غیرتسلی بخش آنا، مسوڑوں کا پھول جانا، منہ میں چھالے اور زبان کا پھٹ جانا یا پھر اس پر سفید تہہ کا جم جانا یہ تمام علامات معدے کی خرابی، تبخیر یا گیس بادی اور بدہضمی کی ہیں ایسی حالت میں اگر سوڈا واٹر یا تیزابی پانی استعمال کیا جائے تو اس کی بظاہر اچھی کیفیت، لیکن حقیقت میں بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے اور یہی بڑھ کر معدے میں السر یا پھر معدے کے لاعلاج مرض کی شکل اختیارکرلیتا ہے ہمارے شعبہ تحقیق نے اس مرض کا شافی علاج دریافت کیا ہے۔ آپ بھی اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں اور ایسے لوگوں کی فہرست میں آسکتے ہیں جن کا شمار صحت مند اور کامیاب لوگوں میں ہوتا ہے۔
مقدار خوراک:پاؤڈر کی ہرڈبی سے 1/2 چمچ چائے والا دن میں تین بار صبح، دوپہر، شام کھانے سے ایک گھنٹہ قبل یا دو گھنٹے بعد ہمراہ پانی ۔ گولیاں چبا کر بھی کھاسکتے ہیں۔