چیا سیڈز صدیوں سے دنیا کے صحت مند ترین لوگوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق چیا سیڈ میں وٹامن اے، بی 1، بی 3، ای، ڈی، سلفر، کیلشیم، آئرن، آؤڈین، کوپر، زنک، میگنیشیم، مینگنیز اور بہت سے معدنیات پائے جاتے ہیں۔اس میں موجود وٹامنز اور منرلز کی وافر مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے ،عمر رسیدہ عورتوں میں گھٹنوں اور پٹھوں کے امراض میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
چیا سیڈز موٹاپا کم کرتا ہے‘ چربی گھٹاتا ہے‘ جسم کو سڈول بناتا ہے۔دماغی طاقت میں اضافہ کر ے ،کولیسٹرول کم کر کے خون کے دبائو کو کم کرتا ہے اور دل کی بیماری کو روکنے میں مدد کرتا اور جگر کی حفاظت کرتا ہے۔ ذیابیطس کنٹرول کرتا ہے۔ جوڑوں کی سوزش میں مفید ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں