عبقری روغن بادام دماغ اور جسم کی نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور ہے۔ دائمی قبض ختم کرتا ہے۔ جلد اور بالوں کو نرم کرتا ہے۔ خشک خارش میں بھی مفید ہے۔روغن بادام حسن کا محافظ ہے ۔ہر طرح کی جلد کے لیے روغن بادام بہترین ہے ۔حیرت انگیز طور پر اس کے تیل میں کئی مفید اجزاء شامل ہوتے ہیں ۔بادام کے تیل سے مالش کرنے سے جسم کو تازگی ملتی ہے اور ناہموار حصوں کو ہموار بناتا ہے ۔جلد کو نرم کرتا ہے‘ ڈھلتی عمر میں جلد کو جوان ‘ توانا اور چمکدار رکھنے میں روغن بادام کے تیل کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ناخنوں پر لگانےسے ناخن خوبصورت اور چمکدار ہوتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کو پلائیں‘ اعصابی کمزوری دور‘ دماغ روشن رہے گا۔ طالب علم مالش بھی کریں اور پئیں بھی یادداشت مضبوط ہوگی۔ روغن بادام بے اولاد حضرات کیلئے بہترین تحفہ ہے۔ بوڑھے افراد کی جلدی خشکی کو دور کرتا ہے۔
نیند کی کمی اور دماغی خشکی:نیند کی کمی میں روغن بادام کی مالش بے حد مفید ہوتی ہے .دماغ کی خشکی اور دماغی کمزوری، چکر اور غصہ زیادہ آنے کی صورت میں روغن بادام ایک چائے کا چمچ نیم گرم دودھ میں ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا۔
آنتوں کیلئے انتہائی مفید:بادام کاتیل آنتوں کی صحت کیلئے بے حد مفید رہتاہے۔یہ آنتوں کے کینسر سے بچاتاہے۔ اگر آپ کوقبض یاآنتوں کی دیگر تکالیف کا سامنا ہے تو آپ بادام کے تیل کو دودھ یاسلاد میں ملاکر کھائیں۔کان کے درد میں آپ بادام کاتیل نیم گرم کرکے دو قطرے ڈال سکتے ہیں، یہ نقصان دہ نہیں ہے۔
دانوں سے محفوظ:بادام کے تیل میں پائی جانے والی وٹامن اے کی خصوصیات جلد کو دانوں سے محفوظ رکھتی ہے۔اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر اسکا استعمال جاری رکھیں تو جلد کو دانوں سے پاک رکھ سکتی ہیں۔
بالوں کی افزائش:بالوں کی افزائش اور صحت کے لئے بہترین ہے ۔روغن زیتون‘ روغن کلونجی اور روغن بادام ہموزن لیکر مکس کرکے بالوں پر لگائیں‘ جھڑتے بال روک دیتا ہے‘ بال گھنے لمبے اور سیاہ بناتا ہے‘ سفید بال کالے کرتا ہے‘ یہی تیل بالوں کیلئے کنڈیشنر کاکام بھی کرتاہے۔
خاص آزمودہ فائدہ: حاملہ عورت تیسرے ماہ سے روزانہ دودھ میں دس قطرے روغن بادام ڈال کر پینا شروع کردے‘ بچہ صحت مند‘ خوبصورت اور ڈیلیوری نارمل ہوگی۔ اس کےساتھ ماں صحت مند رہے گی اور کسی بھی قسم کی کمزوری‘ بے چینی یا خون کی کمی نہ ہوگی
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں