جسم پر چربی کا بڑھ جانا موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل صرف خواتین ہی اس پریشانی میں مبتلا رہتی تھیں کہ ان کا پیٹ بڑھ رہا اور وہ موٹی ہورہی ہیں لیکن اب تو مرد حضرات بھی اس معاملے میں پریشان ہیں۔بڑھا ہوا پیٹ نہ صرف انسان کی خوبصورتی زائل کرتا ہے بلکہ صحت کیلئے بھی خطرناک ہے۔موٹاپے کے باعث جسم میں باریک باریک خون کی نالیاں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں‘ موٹاپے سے جسم کی کارکردگی پر غیرمعمولی بوجھ پڑتا ہے۔ دل کو زیادہ دیر تک خون پمپ کرنے کی وجہ سے اپنی ہمت سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور جب اس کی ہمت جواب دے جاتی ہے تو وہ درد کی شکل میں چیخ پڑتا ہے۔
اب اس طرح دل کو کئی روگ لاحق ہوتے ہیں جن میں مرگی‘ شوگر‘ کینسر‘(معدے اور سینے کا)پتے کی پتھری‘عام سینے کے امراض‘ سانس کا پھولنا ‘(خصوصاً نیند میں)‘ کمر اور جوڑوں کا درد‘ ہائی بلڈپریشر اور بہت سے نفسیاتی مسائل شامل ہیں۔ پھر جتنا موٹاپا بڑھتا چلاجاتا ہے اتنی بیماریاں بڑھتی چلی جاتی ہیں۔بڑھا ہوا پیٹ انسان کو مسلسل احساس کمتری کا بھی شکار رکھتا ہے‘ انسان مہنگے سے مہنگے کپڑے پہن لے مگر اگر توند نکلی ہو تو انسان کو کوئی کپڑا نہیں جچتا۔ ایسے افراد جن کا پیٹ بہت بڑھ گیا ہے یا کولہوں پر چربی چڑھ چکی ہے وہ بے شمار کی آزمودہ ’’پیٹ ویٹ گولیاں‘‘ استعمال کریں‘ اور چند ہفتوں میں ہی کمال دیکھیں۔ یہ گولیاں جہاں بڑھے پیٹ اور کولہوں سے چربی ختم کرتی ہیں وہیں ہر قسم کی بواسیر اورجسم میں موجود رسولیوں کو ختم کرتی ہیں‘ خون صفاء ہے چہرے کے داغ دھبوں سے نجات دلاتی ہیں‘ دائمی قبض‘ گیس‘ تبخیرکا انوکھا علاج‘ خواتین کے مرض اٹھرا کو ختم کرتی ہیں‘شوگر جیسے نامراد مرض سے چھٹکارا دلاتی ہیں‘یورک ایسڈ‘ یوریا‘ اعصابی دردوں کو ختم کرتی ہیں۔
طریقہ استعمال: دو گولی صبح، دوپہر، اور رات ہمراہ سادہ پانی۔ مرض کی شدت کی صورت میں دن میں پانچ مرتبہ بھی دو گولی کھائی جاسکتی ہے۔ حسب طبیعت خوراک کم زیادہ کرسکتے ہیں۔ کھانے کے ایک گھنٹہ پہلے یا بعد کی شرط نہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں