Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مجرب قرآنی علاج و نایاب عمل

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

ہر مقصد کے حل کے لیے تین آسان عمل الحمد شریف سات مرتبہ، آیت الکرسی تین مرتبہ، سورہ یٰسین ایک مرتبہ، سورہ نوح ایک مرتبہ، سورہ جن گیارہ مرتبہ، سورہ لہب ایک مرتبہ، آخری تینوں قل تین تین مرتبہ، اوّل و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پردم کرکے مریض کو پلائیں اور دعا کریں کم از کم پانچ ماہ یہ عمل کریں اس سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے (از مولانا منظور احمد شامی، ص 192) (1)نماز فجر کی سنت اورفرض کے درمیان 41مرتبہ الحمد شریف وصل بسم اللہ کے ساتھ یعنی بسم اللہ کی آخری میم الحمد کی لام سے ملا کر پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف آخری مرتبہ میں اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ کو 41بار تکرار کریں پھر دعا کر لیں۔ (اللہم، ص 186) ۔(2)بعد نماز عشاءدو نفل پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اپنے مطلوبہ کام کے حل کیلئے دعا کریں۔ (3)روزانہ کسی بھی وقت یَارحمٰنُ پانچ ہزار مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔ نظر بد، بخار، سر درد اور ہر بیماری کے لیے نظر بد، بخار، سردرد، بچوں کا رونا اور چلانا، بدن کا درد اور ہر بیماری کیلئے مختصر دم:تین مرتبہ درود شریف، ایک مرتبہ سورہ الفاتحہ، ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ حشر کی آخری تین آیات اور ایک ایک مرتبہ چاروں قل شریف اور آخر میں پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کر دے یا دھاگے پر طاق گرہ لگا کر دم کرکے گلے میں باندھ دے یا پانی پر دم کرکے پلادے یا مریض کے دونوں ہاتھوں پر دم کردے اور اسے کہیں کہ اپنے بدن پر دونوں ہاتھوں کو مل کر پھیر لے۔ ملازمت کا حصول ملازمت کا حصول، معقول رشتے، دیرینہ مقدمے، دشمنی کا خاتمہ اور فتوحات کیلئے ایک جگہ مقرر کرکے روزانہ آیت کریمہ پڑھیں۔ چاہے دن میں کئی مرتبہ بیٹھ جائیں اور اس کا ثواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوہدیہ کرکے دعا کریں۔ تشخیص امراض کسی بھی پیمائش سے مریض کے بدن یا مستعمل کپڑے پر نشان لگا لیں اور آیت کریمہ 11مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور دوبارہ پیمائش کریں۔ اگر بڑھ جائے تو جنات کے اثرات، اگر کم ہو جائے تو جادو یا نظر بد اور اگر برابر رہے تو جسمانی مرض ہے۔ مریض کے نام کے اعداد اور دن کے اعداد جمع کر لیں 4سے تقسیم کریں ایک بچے تو بخار دو بچے تو جسمانی مرض تین بچے تو جنات اور کچھ نہ بچے تو جادو۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 746 reviews.