عربی کمون اسود
فارسی زیرہ سیاہ
سندھی جیرہ
انگریزی Carum
اس کا مزاج گرم خشک، تیسرے درجے میں ہے۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔ اس کی خوراک سات ماشہ ہے۔
زیرہ سیاہ کے خواص
(1)گرمی کرتا ہے۔ (2)طبیعت کو لطافت دیتا ہے۔ (3)ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔ (4) بلغم کو دور کرتا ہے۔ (5) معدہ کی رطوبت کو دور کرتا ہے۔ (6) زیرہ سفید کی طرح بھوک لگاتا ہے۔(7) پیشاب اور حیض خوب جاری کرتا ہے۔ (8) اس کو دست آور دوائوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔ (9) زیرہ سیاہ چھ ماشے، شہد چھ ماشے میں پیس کر بطور سرمہ آنکھوںمیں لگانے سے پڑبال بصر کی بیماری دور ہو جاتی ہے۔ (10)چہرے کی رنگت نکھارتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ زیرہ رگڑ کر منہ پر لگایا جائے اور پندرہ منٹ بعد منہ دھویا جائے۔ اس طرح دو ہفتے تک استعمال کرنا شرط ہے۔ (11) اگر زیرہ سیاہ اور نمک ہم وزن پیس کر پانی میں ملا کر ٹکیاں بنا کر میدہ کی بوریوں میں رکھ لی جائیں تو میدہ خراب نہیں ہوتا۔ اسی طرح کتابوں یا پھر لکڑی کے سامان میں بھی ایسی ٹکیاں رکھنے سے دیمک نہیں لگتی۔ (12) زیرہ سیاہ ایک ماشہ، لونگ ایک ماشہ باریک پیس کر سالن میں ملا کر کھانا مقوی معدہ اور مقوی جگر ہوتا ہے۔ (13) پیٹ کی گیس میں ہر کھانے کے بعد ایک ماشہ سفوف ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہے۔ (14) جو بچے بستر پر پیشاب کرتے ہیں ان کے اس عارضہ کو دور کرنے میں زیرہ سیاہ اور پوست آملہ ہم وزن لے کر تھوڑا شہد ملا کر کھلانا اس عادت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیتا ہے۔ اسے ایک ہفتہ تک روزانہ رات سوتے وقت ہمراہ پانی استعمال کریں۔ (15) زیرہ سیاہ کا جوشاندہ بنا کر غزارے کرنے سے دانتوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ عارضی آرام ہوتا ہے جو چھ سے بارہ گھنٹے تک کیلئے ہے۔ (16) مٹی کھانے کی عادت، ہچکی کا آنا اور پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرنے کیلئے زیرہ سرکے میں بھگو کر اور خشک کرکے کھانا بے حد مفید ہے۔ (17)اگر آدھ پائو زیرہ سیاہ دس سیر پانی میں ابال کر ٹب میں ڈال کر رحم کے ورم والی مریضہ کو اس میں بٹھائیں تو دو چار دفعہ ایسا کرنے سے عارضہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ (18)بواسیر کے مسوں کا درد دور کرنے کیلئے گرم گرم زیرہ کا پلٹس باندھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ (19) زیرہ سیاہ کو رگڑ کر چینی ملا کر پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ (20)قبض کو دور کرتا ہے۔نوٹ: زیرہ سیاہ کو کثرت سے ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کی کثرت سے پھیپھڑوں اور انتڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 735
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں