دانت یا ڈاڑھ کی درد کیلئے خواہ کوئی مریض کیسا ہی درد سے کیوں نہ تڑپ رہا ہو۔ جونہی یہ عمل کیا جائے گا۔ مریض فوراً صحت یاب ہو گا اور آئندہ کیلئے کبھی اس مرض میں مبتلا نہ ہو گا۔ بارہا بار کا تجربہ ہے۔ عمل یوں ہے کہ جب کسی کی ڈاڑھ میں درد ہو رہی ہو تو فوراً ایک پاک لکڑی کا تختہ لیکر اس پر پاک ریت بچھائو اور ریت کے اوپر لوہے کی کیل سے ا، ب، ج، د، ہ، و، ح، ط، ی علیحدہ علیحدہ لکھو اور مریض سے کہو کہ جس جگہ درد ہے و ہ اس دانت یا داڑھ کو اپنی دونوں انگلیوں سے مضبوط پکڑ رکھے اور عامل کیل کو ”الف“ پر رکھ کر زور سے دبائے اور دل ہی دل میں سورہ الفاتحہ پڑھے۔ بعد ازاں مریض سے درد کی بابت دریافت کرے اگر درد بند ہو گیا ہو تو خیر ورنہ حرف ”ب“ پر کیل رکھ کر زور سے دبائے اور دو دفعہ سورپ الفاتحہ پڑھے۔ پھر مریض سے پوچھے۔ اگر درد بند ہو گیا ہو تو خیر، ورنہ اگلے حروف ”ج“ کو زور سے کیل کے ساتھ دبائے اور تین دفعہ سورہ الفاتحہ پڑھے اور مریض سے پوچھے۔ اگر پھر بھی درد بند نہ ہو تو اگلے حروف پر اسی طرح اور چار دفعہ سورہ الفاتحہ پڑھو۔ غرض جب تک درد بند نہ ہو اگلے حروف تک چلتے رہو۔ انشاءاللہ آخری حرف پر پہنچنے سے پہلے درد بند ہو جائے گا۔
مزید ایسے بہترین روحانی ٹوٹکے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیاکالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 732
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں