Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

(یہ صفحہ خواتین کے روزمرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیوں نہ ہو۔ ام اوراق) نومولود بچی کی نامکمل انگلیاں ملتان سے اہلیہ احمد شہزادلکھتے ہیں ”میری بچی پیدا ہوئی تو دونوں ہاتھوں کی آخری انگلیاں نامکمل تھیں یعنی ناخن والا حصہ غائب تھا۔ باقی دو انگلیاں مکمل ہیں لیکن ناخن نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ حمل کے تیسرے ماہ کسی دوا کا اثر پڑ گیا ہے۔ ایک دو ڈاکٹروں نے کہا کہ گوشت مل گیا ہے جبکہ ہڈی موجود ہے۔ مجھے مشورہ دیجئے، کیا پلاسٹک سرجری سے علاج ممکن ہے؟“ دوسرا مسئلہ ان کی والدہ محترمہ کا ہے۔ وہ پریشان ہیں کہ والدہ کی صحت کس طرح ٹھیک ہو سکتی ہے۔ جواب:احمد شہزاد صاحب کا خط پڑھ کر افسوس ہوا۔ ایک حاملہ خاتون کیلئے شروع کے تین ماہ بڑے مشکل مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اسی سہ ماہی میں بچے کے جسمانی اعضاءبنتے ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ان تین ماہ میں کسی قسم کی دوا کھانے سے گریزکرنا چاہیے۔ دوا کے مضر اثرات کی وجہ سے بچہ معذور ہو سکتا ہے۔ حد یہ ہے کہ ڈسپرین بھی نہیں لینی چاہیے۔ اگر کوئی اشد ضرورت ہو تو ڈاکٹر کو بتائیے کہ خاتون حاملہ ہے تاکہ وہ سوچ سمجھ کر دوا تجویز کرے۔ عام طور پر وٹامن اے اور فولک ایسڈ حاملہ خواتین کو دی جاتی ہے۔ شروع کے تین ماہ بہت اہم ہیں، اس میں جتنی بھی احتیاط کی جائے، کم ہے۔ کچھ خواتین گرہن کے اثرات کو نہیں مانتیں۔ گرہن کے اثر میں آئے ہوئے بچے بھی کسی نہ کسی خامی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ کی بچی کیلئے کئی متعلقہ لوگوں سے مشورہ کیا۔ پلاسٹک سرجری ممکن ہے‘ مگر وہ مہنگی بہت ہے۔ آپ ملتان یا کسی بڑے شہر کے کسی ڈاکٹر سے معلومات حاصل کریں، وہ آپ کو اخراجات کا تخمینہ بتا دیں گے۔ رہی والدہ محترمہ کی بات، انہیں صرف ذہنی سکون کی ضرورت ہے۔ بجلی کے جھٹکے سر کو لگائے جائیں تو پھر عام دوائیاں اثر انداز نہیں ہوتیں۔ گرمی کا موسم شروع ہونے والا ہے۔ کدو کے بیجوں کا تیل نکلوائیے اور رات کوروزانہ ان کے سر کی مالش کیجئے۔ کھانے میں سبزیاں‘ دودھ کا زیادہ استعمال کرائیے۔ گھیا کاٹ کر اس کے قتلے پائوں کے نیچے خوب اچھی طرح رگڑیے۔ دن میں انہیں گھیا پکا کر ضرور کھلائیے۔ امید ہے فرق پڑ جائے گا۔ (انشاءاللہ) سرخ رنگ کے ابھار میرے سارے جسم پر سرخ رنگ کے ابھار ہو جاتے ہیں۔ جن میں سخت جلن اور تکلیف ہوتی ہے۔ ڈاکٹر کی دوا سے وقتی طورپر فائدہ ہوتا ہے لیکن دو چار دن بعد پھر ابھار نظر آنے لگتے ہیں۔ اس کے لیے بہترین مشورہ دیں۔ (نادرہ امیر علی، ساہیوال) جواب بی بی! آپ پریشان نہ ہوں۔ جب پتی اچھلے تو پھلوں کا سرکہ اور عرق گلاب ہم وزن ملا کر سرخ ابھاروں پر لگائیں، اس سے جلد فائدہ ہو گا۔پہلے زمانے میں بڑی بوڑھیاں پتی اچھلنے پر مریض کے کپڑے اتروا کر روئیں دار کمبل میں لیٹنے کو کہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمبل کے روئیں جسم پر لگ کر دوبارہ پتی نہیں ہونے دیتے۔ جب پسینہ آجاتا تو خشک کپڑے سے جسم صاف کرکے کسی اندھیرے کمرے میں لیٹنے کی تاکید کرتیں۔ حلوائی سے پیڑے منگوا کر ایک یا دو پیٹرے ایک گلاس دودھ یا پانی میں ڈالی کر لسی کی طرح خوب پھینٹ کر صبح شام پلاتیں‘ پتی رفع ہو جاتی تھی۔ عبقری سے الرجی کورس استعمال کریں۔گھیا، توری، ٹینڈے اور دہی کا استعمال زیادہ کیجئے۔ گوشت مت کھائیے۔ اس سے آپ کو بہت جلد فرق پڑ جائےگا۔ بیٹا بولتا نہیں میرا بیٹا دو سال کا ہو گیا ہے۔ ابھی تک اس نے ایک لفظ بھی زبان سے نہیںنکالا۔ میرے تین بچے اوربھی ہیں، وہ خوب بولتے ہیں۔ سکول جاتے ہیں۔ اس بچے کیلئے بتائیے میں کیا کروں؟ (مسز خلیل احمد‘ سکردو) جواب: آپ خوامخواہ پریشان ہو رہی ہیں۔ ابھی آپ کا بچہ چھوٹا ہے‘ ڈاکٹر کو دکھا کر پوچھئے کہیں اس کی زبان کے نیچے تار جسے تانتو! کہتے ہیں، وہ تو نہیں؟ اگر ہے تو ڈاکٹر اسے کاٹ دے گا اور بچہ بولنے لگے گا۔ اگر یہ بات نہیں تو اپنے بچوں سے کہیں، وہ کم از کم آدھ گھنٹہ اپنے بھائی کے ساتھ علیحدہ کمرے میں خوب کھیلیں۔ رنگین تصاویر کے قائدے میں سے اسے تصویریں دکھائیں۔ اصل میں مائیں پہلے بچو پر زیادہ توجہ دیتی ہیں اور یہ آپ کا چوتھا بچہ ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اس پر خصوصی توجہ دیں اور گھر کے کام کاج کرتے ہوئے اس سے باتیں بھی کرتی رہیں۔ انشاءاللہ بچہ بولنے لگے گا۔ قرآن پاک کا کفارہ میرے ہاتھ سے قرآن پاک چھوٹ کر نیچے گر گیا۔ میں بہت پریشان ہوں۔ کیا اس کا کفارہ ہے؟ میں ذہنی طور پر اس بات سے متاثر ہو کر جسمانی طور پر بھی روز بروز کمروز ہوتی جارہی ہوں۔ میری صحت کیلئے مشورہ دیں اور قرآن پاک کے بارے میں بھی۔ (نام نہیں لکھا) ٭ اس بچی کا خاصا طویل خط ہے۔ قرآن پاک نکالتے اور رکھتے وقت احتیاط کرنی چاہیے، غلطی سے گر گیا ہے تو آپ استغفار کریں۔ اندازے سے اس کے وزن کے مطابق آٹا کسی غریب کو دے دیجئے۔ پہلے وقتوں میں بزرگ خواتین ایسا ہی کرتی تھیں۔ دراصل اس کاکفارہ نہیں ہے۔ نادانستہ طور پر ایسی غلطی ہو جائے تو اللہ تعالیٰ بڑے رحیم و کریم ہیں، معاف کر دیتے ہیں۔ آپ نے یہ بات اپنے دل کو لگا لی ہے جس کی وجہ سے صحت بھی خراب ہو رہی ہے۔ اپنی غذا میں دودھ اور پھل شامل کر لیجئے۔ پانچ کھجوریں صبح ناشتے میں کھا کر ایک دودھ کی پیالی پی لیں فرق پڑے گا۔ قرآن پاک کے سپارے اور پنجسورہ وغیرہ رکھتے وقت آئندہ احتیاط کیجئے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 725 reviews.