Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بینگن صحت کا ساتھی (تحریر: محمد حسن، چکوال)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

عرب باد نجاں سندھی وانگن انگریزی Brinjal یہ ایک مشہور سبزی ہے جسے دنیا بھر میں آلو، اروی، گوشت وغیرہ کے ہمراہ یا سادہ پکا کر کھایا جاتا ہے۔ یہ سبزی تمام سال ہوتی ہے۔ اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ یعنی گول اور لمبی۔ بڑے بینگنوں کی نسبت چھوٹے بینگن لذیذ اور اچھے ہوا کرتے ہیں۔ بینگن میں فاسفورس، فولاد، وٹامن اے، بی اور سی ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج گرم خشک ہوتا ہے۔ بہر حال اس کو گھی، مرچ اور گرم مصالحہ کے بغیر ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے جبکہ اس کی مقدار خوراک دو چھٹانک تک ہے۔ بینگن کی خصوصیات (1)بھوک لگاتا ہے اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ (2)یہ قبض کشا ہے۔ معدہ میں گیس اور تبخیر ہو تو اسے کھانے سے دست آئیں گے جو بے حد فائدہ بخش عمل ہے۔ (3)چوٹ کا درد خواہ کیسا کیوں نہ ہو بالخصوص جوڑ میں درد ہو اور سبب اس کا انجماد ہو تو خون تحلیل کرنے اور ایسے درد کو دور کرنے میں زود اثر ہے۔ اس کا طریقہ استعمال یوں ہو گا کہ بینگن کے دو ٹکڑے کرکے توے پر سینک کر اور پسی ہوئی ہلدی تین ماشے دونوں ٹکڑوں پر مل کر گرم گرم باندھیں تو بہت جلد شفا ہو گی۔ (4)بینگن موچ نکالنے اور ورم دور کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ بینگن کے چھوٹے چھوٹے قتلے کرکے اور نمک آٹھواں حصہ ملا کر کسی کڑاہی میں گرم کیجئے۔ جب قتلے ملائم ہو جائیں تو نیم گرم موچ پر باندھ دیجئے چند بار کے عمل سے موچ نکل جائے گی۔ اسی طرح چند بار کے عمل سے ورم جاتا رہے گا۔ (5)بلغمی مزاج والوں کیلئے بینگن کا سالن زیادہ مفید غذا ہے کیونکہ بینگن بلغم کا دشمن ہوتا ہے اور اسے کھانے سے بلغم ختم ہو جاتی ہے۔ (6)بینگن کا سالن دل کیلئے اچھا ہے اور دل کو تقویت دیتا ہے۔ (7)بواسیر کیلئے بیرونی استعمال بے حد فائدہ مند ہے اس کا سر رگڑ کر بواسیر کے مسوں پر ملنے سے مسے ختم ہو جاتے ہیں۔ (8)بینگن کے سرے اور چھلکے خشک کرکے بواسیر کے مسوں کو ان کی دھونی دینے سے چند روز کے عمل سے یہ مسے دور ہو جائیں گے۔ دیگر بینگن کو جلا کر اس کی راکھ شہد میں ملا کر بواسیر کے مسوں پر لگانے سے بواسیر کو شفا ہوتی ہے۔ (9)گوشت کے ساتھ ملا کر پکانے سے یا اسے کھانے کے بعد انار یا سرکہ استعمال کیا جائے تو اس کی خشکی اور گرمی اثر انداز نہیں ہوتی۔ (10)پختہ زرد بینگن باریک پیس کر چار گنا ویسلین میں ملا کر مرہم تیار کرکے جن ہاتھ پیروںپر لگائی جائے تو ہاتھ پیر پھٹنے بند ہو جائیں گے۔ (11)جس کے ہاتھ پائوں سے پسینہ آتا ہو اسے چاہیے کہ بینگن سے نکلا ہوا پانی ہاتھوں پر لگانے سے پسینہ رک جاتا ہے، مجرب ہے۔ (12)اگر پودے کے ساتھ سبز حالت کے بینگن میں بہت سے لونگ چبھو دیئے جائیں۔ تو پک جانے پر بینگن کو گھی میں تل لیں اس گھی کو بطور طلاءاستعمال کیا جاتا ہے جو کہ پٹھوں کو بے پناہ طاقت دیتا ہے۔ مجرب المجرب ہے۔ (13) بینگن پیشاب آور ہے اور خون کو خراب کرتا ہے۔ زیادہ کھانے سے مردانہ قوت ضائع ہوتی ہے۔ بینگن کا زیادہ استعمال مضر صحت ہے مگر بلغمی مزاج والوں کیلئے ایسا نہیں۔ جن لوگوں کو جسم میں خشکی ہو، نیند کم آتی ہو اور بواسیر کی شکایت ہو انہیں بینگن ہرگز نہیں کھانا چاہیے۔ بینگن کا استعمال ہر قسم کے بخاروں میں منع ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 721 reviews.