گھریلو کام کا ج میں خواتین کی صحت پو شیدہ ہے :
زمانے کی گر دش نے انسان کے لیے ان گنت سہولتیں اس کے قدموں میں ڈھیر کر دی ہیں۔ نت نئی ایجا دات نے اس کی زندگی کو خوا بناک کر دیا ہے۔ وہ آسائشیں جس کا انسان کبھی محض تصور ہی کر سکتا تھا آج اس کی محض انگلیو ں کے اشارے کی تابع ہیں۔ بٹن دبایا اور سہولت حاضر۔ بلکہ اب تو انسان اس سے ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ہے۔ اب اسے اٹھ کر جا نے اور بٹن دبانے کی بھی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔ وہیں بستر پر لیٹے لیٹے یا کر سی پر بیٹھے بیٹھے اشارہ کیا اور کرامتیں ظاہر ہونی شروع ہو گئیں۔ یہ ریمو ٹ کنٹرول کا دور ہے۔ انگلیو ں کے ہلکے سے اشارے سے پنکھے چل پڑے، ٹی وی آن ہو گیا اور دروازے کا تالا کھل گیا۔ یہ انسانی زندگی کا پر آسائش دور ہے۔ اس کی کر شماتی سہو لتو ں کی معراج کا دور ہے۔تاہم ان نعمتوں کا یہ محض ایک پہلو ہے۔ اس کا دوسرا پہلو اس سے بالکل مختلف ہے۔ اس کا یہ پہلو کر ب نا ک ہے، ما دی آسائشو ں نے اس کی روحانی مسرتیں اس سے چھین لی ہیں۔مر دو ں کی طر ح خواتین نے بھی ان آسائشوں سے پور ا لطف اٹھا یا ہے بلکہ دنیا کی بیشتر آسائشوں کا تعلق تو خاص انہی سے متعلق ہے۔ دور جدید کی اکثر ایجادات مکا نو ں اور باورچی خانوں ہی سے منسلک ہیں۔ جب سے خواتین نے ان آسائشوں سے فےض اُٹھا نا شروع کیا ہے، محنت و مشقت کے کام ان سے چھوٹ گئے ہیں۔ دوسری طر ف گھر میں خادماﺅں اور نوکرانیوں کی خدمت گزاری کی وجہ سے بھی ہماری خواتین کی جسمانی محنت کم سے کم تر ہو تی چلی جا رہی ہے۔ اعلیٰ خوش حال گھرانے یا کم آمدنی والے کنبے سب کے سب جدید سہولتوں اور خادما ﺅ ں کی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ چنا نچہ عملی محنت کی عادت خواتین میں کم ہو تی جا رہی ہے۔ آٹا گوندھنے، مسالا پیسنے، جھا ڑو لگانے، کپڑے دھونے اور برتن چمکا نے کی جو مشقت کبھی خواتین کا طرہ امتیاز ہوتی تھی۔ اب وہ غا ئب ہوتی جا رہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ خواتین میں بیماریاں کثرت سے پیدا ہو رہی ہیں۔ وہ مو ٹی ہو رہی ہیں۔ ان کا وزن بڑھ رہا ہے۔ شکر کی شکا یتیں جنم لے رہی ہیں۔ دل کے امراض حملہ آور ہورہے ہیں اور تھکن کم ہونے کی وجہ سے ان کی راتوں کی نیندیں غائب ہو رہی ہیں۔ جدید خوش نما زندگی کا یہ دوسرا تاریک روپ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 52
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں