ترقی یافتہ سائنسی دور کے باوجود آخر لوگ پریشان کیوں ہیں؟ پھر پیشہ ور کالے عاملوں کی مکاریاں آخر عروج پر کیوں ہیں؟ اس کی وجہ قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔
سخت سے سخت مرض کے لئے
سُورَة نِسَآ ءِ
سخت سے سخت مر ض جن کے معالج سے طبیب عاجز ہوئے ہوں، ان کے لیے آیت کاایک ہزارمرتبہ عشاءکے بعد چراغ گل کر کے سربرہنہ تین سو دفعہ کھڑے ہو کر تین سو دفعہ دو زانوں سرنگوں بیٹھ کر سو دفعہ شمال کی طر ف منہ کر کے سو دفعہ جنو ب کی طر ف منہ اٹھا کر سودفعہ دو زانو ں سرنگوں بیٹھ کر سو دفعہ شمال کےطرف منہ کر کے سو دفعہ سجدہ میں جا کر پڑھنا اکسیر اعظم ہے آیت شریف یہ ہے۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم0 وَسئَلُو اللّٰہَ مِن فَضلِہ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَیئٍ عَلِیمًا 0
اطلا ع : مرےض خود پڑھے یا کوئی اس کا رشتہ دار پڑھے سات دن تک برابر پڑھنا جمعہ سے شروع کر نا ہر روز ختم کے بعد مرےض کے لیے شفا کی دعا کر نا مجرب ہے۔
عورت شوخ اور بدنگاہ ہو
اگر کسی شخص کی عورت شوخ یا بد نگا ہ ہو، گیا رہ دن تک ہر روز اس آیت کا پڑھنا، پھر پانی یا عرق وغیرہ دوا یا کسی کھا نے کی چیز پر دم کر کے اپنی عورت کو کھلا نا بالضرور اس کے اخلا ق کو درست کرتاہے۔ آیت یہ ہے۔ فَالصّٰلِحٰتُ قَانِتَات’‘ حَافِظَا ت’‘ لِّلغَیبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰہُ۔
کسی شخص کے دشمن بہت ہوں
اگر کسی شخص کے دشمن بہت ہو ں یا وہ شخص دشمنوں کے گھیرے میں پھنس گیا ہو اور اسے رات دن دشمنو ں کی طر ف سے تکلیف پہنچنے کا یقین ہو وہ شخص اس آیت کو ایک سو اکیس مر تبہ رات کو اسی قدر صبح کو سورج نکلنے سے پہلے پڑھے۔ انشاءاللہ کبھی کوئی دشمن کسی طر ح کی اذیت نہ دے سکے گا۔ آیت یہ ہے : بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمط وَاللّٰہُ اَعلَمُ بِاَعدَآئِکُم وَ کَفٰی بِاللّٰہِ وَلِیا وَّکَفٰی بِاللّٰہِ نَصِیرًا0 اگر معاملہ نہایت سنگین ہو تب سوا لاکھ مرتبہ آیت مذکو رہ کا ختم کرنا انشاءاللہ ایک ہی دن میں دشمنو ں کی قسمت کا فیصلہ کرتا ہے عمل مجر ب ہے اگر ناجائز کریگا تو کینسر ہو گا۔
کند ذہن بچہ ہو
اگر کند ذہن بچہ کو سات مرتبہ لکھ کر پانی میں گھول کر روز پلا یا جائے یا طالب علم خود تین سو مر تبہ رات کو عشاءکے بعد روز پڑھے انشاءاللہ عامل کا مل فاضل بے بدل ہو جائے گا۔ آیت یہ ہے۔ وَ عَلَّمَکَ مَا لَم تَکُن تَعلَمُط وَ کَا نَ فَضلُ اللّٰہِ عَلَیکَ عَظِیمًا0 اگر یہ روز عمل نہ ہو سکے تو اول چاند سے سات تاریخ تک ضرور ہونا لازم ہے۔
گالیاں بکنے والے شخص
بد گو طعنے تشنے دینے والے گالیا ں بکنے والے شخص کی زبان بند کرنے کے لیے اس آیت کا روز سومر تبہ پڑھنا پھر دعا کرنا نہا یت مفید ہے آیت یہ ہے لَا یحبُّ اللّٰہُ الجَھرَ بِالسُّوٓءِ مِنَ القَولِ اِلَّا مَن ظُلِمَ ط وَ کَا نَ اللّٰہُ سَمِیعًا عَلِیمًا 0
عداوت کے لئے
وَاَلقَینَا بَینَھُمُ العَدَاوَۀً وَالبَغضَآ ئَ اِلٰی یو مِ القِیا مَتہِ عداوت کے لیے یہ عمل مشہور ہے اس لیے اسے نہیں لکھا جا تا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 49
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں