درود فرشتوں کی عبادت ہے:
فرمایا کوئی دن ایسا نہیں آتا کہ جس دن ستر ہزار فرشتے روضہ منورہ پر حاضری نہ دیتے ہوں۔ روزانہ ستر ہزار فرشتے دربار رسالت میں حاضری دیتے ہیں اور روضہ انور صلی اللہ علیہ وسلم کو گھیر لیتے ہیں اور اپنے نورانی پروں کے ساتھ روضہ مطہرہ کو چھوتے ہیں اور درود پاک پڑھتے رہتے ہیں جب شام ہوتی ہے تو وہ آسمان کی طرف پرواز کر جاتے ہیں اور دوسرے ستر ہزار آجاتے ہیں۔صبح ہوتی ہے تو وہ پروازکرجاتے ہیںاور دوسرے ستر ہزار حاضر ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔ جب قیامت کا دن آئے گا تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ستر ہزار فرشتوں کے جلوس میں تشریف لائیں گے اور انہی فرشتوں کے ساتھ میدان حشر کی طرف روانہ ہوں گے۔
درود کے اثرات کئی پشتوں تک:
حضرت حذیفہ بن الیمان”محرم“راز دار نبوت صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ درود شریف کے انوار و فوائد اولاً درود اولاد کئی پشتوں تک پہنچتے رہتے ہیں۔” صَلّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَسَلَّمَ “
درود کی برکت سے مصائب ٹل جاتے ہیں:
خواجہ توکل شاہ انبالوی نے فرمایا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ بلائیں جب اترتی ہیں تو گھروں کارخ کرتی ہیں مگر جب درود شریف پڑھنے والے کے گھر پر آتی ہیں تو وہ فرشتے جو درود شریف کے خادم ہیں وہ اس گھر میں بلاﺅں کو نہیں آنے دیتے۔ بلکہ ان کو پڑوس کے گھروں سے بھی دور پھینک دیتے ہیں۔
حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کا ایمان افروز فرمان:
حضرت شاہ غلام علی دہلوی فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ دوزخ کاخوف مجھ پر غالب ہوا میں عالم بالا میں سروردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوا۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو ہم سے محبت رکھتا ہے وہ دوزخ میں نہ جائے گا۔
(تذکرہ مشائخ نقشبند یہ )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 38
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں