Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادسَلَام قَولاً مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍِ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کے رمضان کے رسالے میں مراقبے کا عمل دیکھا تھا اور میں اپنے شوہر کے رویے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھی۔ وہ مجھ اکیلی کو چھوڑ کر اپنے پہلے بیوی بچوں کو لے کر دو ماہ کیلئے دوبئی چلے گئے تھے اور میرے ساتھ رویہ بھی بہت برا تھا۔ میں نے یقین اور لگن کے ساتھ مراقبے کا عمل کرنا شروع کردیا۔ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مراقبے کی برکت سے میرے شوہر عیدالفطر سے پہلے ہی واپس آگئے اور رویہ بھی پہلے سے بہت بہتر تھا۔ میں نے مراقبے کا عمل پوری توجہ اور دل سے کیا تھا۔ اب میں ہر ماہ مراقبہ کرتی ہوں اور دلی سکون پاتی ہوں۔ حکیم صاحب پہلے میری فجر کے وقت آنکھ نہیں کھلتی تھی لیکن جب سے مراقبہ شروع کیا ہے میری آنکھ خودبخود فجر کے وقت کھل جاتی ہے۔ اس مراقبے کی برکت سے میں پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 099
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں