قارئین! بچوں کو وقت دیں
ان پر نظر رکھیں ورنہ!!!
محترم حکیم صاحب السلام علیکم محترم! میں اس وقت زندگی کے اس موڑ پر کھڑی ہوں جہاں پر راستہ میرے لیے بند ہے‘ اللہ تعالیٰ کے بعد ایک آپ ہی ہیں جوکوئی راستہ دکھا سکتے ہیں۔ میرے پاس وقت بہت کم ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ جلدازجلد ممکن ہوسکے تو مجھے میری مشکل کاحل بتائیے۔ بہت امیدوں سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ میری کہانی دراصل یہ ہے کہ آج سے چھ سے سات ماہ پہلے انٹرنیٹ پر میری ایک آدمی سے دوستی ہوئی اس نے مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا میں نے اس کو ہاں کردی اور پھر یوں بات ہمارے گھر والوں کے درمیان چل پڑی۔ عیدالفطر پر اس کے گھر والے آئے ہمارے گھر اور بڑی عید پر میرے ابو اس سے ملنے گئے۔ وہ لڑکا امریکہ میں رہتا ہے اور میرے ابو (سعودی عرب) میں ہوتے ہیں۔ میرے ابو کو وہ لڑکا پسند نہیں آیا اور انہوں نے نہ کردی۔ (میں نے اس لڑکے کو بہت شروع میں کہہ دیا تھا کہ جو فیصلہ میرے والدین کا ہوگا وہی میرا ہوگا)
جس دوران ہمارے گھر والوں کے درمیان بات ہورہی تھی اس دوران میری بھی اس سے بات ہوتی رہی۔ مجھے معلوم نہ تھا کہ وہ میری باتیں ریکارڈ کرتا تھا۔ اس نے کچھ تصاویر بھی لیں میری فیس بک سے۔ ہماری باتیں ہوتی تھیں لیکن مجھے خود معلوم نہیں میں نے کب اس سے وہ باتیں کیں جو مجھے شاید نہیں کرنی چاہئیں تھیں میں خود بھی بہت شرمند ہوں۔
محترم حکیم صاحب! اب جبکہ میرے گھر والوں نے نہ کردی ہے تو وہ لڑکا بدلہ لینے پر اتر آیا ہے۔ دھمکیاں دیتا ہے‘ میری ریکارڈ کی گئی آواز اور تصاویر کی بنا پر۔ میری ماں نے بھی اس کو واسطے دئیے ہیں۔ خوف خدا دلایا لیکن وہ اپنی ضد پر قائم ہے۔ اس نے میری ماں جی کو بھی کہا ہے کہ اگر وہ نہیں مانیں گی اس رشتے کیلئے تو دنیا بھر میں مجھے بدنام کردے گا اور کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔محترم حکیم صاحب! میں بہت زیادہ پریشان ہوں اور شرمندہ بھی ہوں۔ نادانی میں مجھ سے غلطی ہوئی ہے لیکن اس کی اتنی بڑی سزا مجھ سے برداشت نہ ہوگی کچھ ایسا کریں کہ اس انسان کے دل میں رحم آجائے اور وہ ہماری جان چھوڑ دے اور میرا خاندان بدنامی سے بچ جائے۔ اللہ تعالیٰ کے بعد آپ سے ہی امید ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 092
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں