آپ کے ذہن میں یہ تجسس بھی ہوگا قارئین کہ شہد خالص حاصل کیسے کریں یعنی اصلی شہد کی پہچان کیا ہے اور خالص شہد کی پرکھ کا طریقہ کیا ہے۔ قارئین آپ دو انتہائی آسان طریقوں سے شہد کی اصلیت یعنی اس کا خالص ہونا پرکھ سکتے ہیں
قارئین خداوند کریم و حکیم نے انسان کیلئے جتنی بھی غذائی اور دوائی نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان سب میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہے یہ ایسی لذیذ غذا اور دوا ہے جس کی افادیت ماہرین طب کے ہاں مسلمہ ہے۔
قارئین! انسانی رائے کو کسی بھی معاملہ میں حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ مختلف ادوار میں انسانی رائے حالات اور زمانی مکانی تغیرات کے پیش نظر تبدیل ہوتی رہتی ہے لیکن اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم جس کسی چیز کے بارے میں کچھ ارشاد فرمائیں تو اس کے بارے میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہتی۔ چنانچہ سورة نحل میں ارشاد ربانی ہے ترجمہ ”اس (شہد) میں لوگوں کیلئے شفاءہے“ قرآن پاک میں ارشاد الٰہی کیساتھ ساتھ رسول کریم نے بھی شہد کو شفاءقرار دیا ہے۔ چنانچہ کتب احادیث میں متعدد احادیث شہد کے شفاءبخش ہونے کے متعلق مروی ہیں ایک روایت حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ شہد ہر جسمانی مرض کیلئے شفاءہے اور قرآن ہر روحانی مرض کیلئے دوا ہے اس لیے قرآن اور شہد دونوں شفائوں کو ہمیشہ تھامے رکھو۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میٹھااور شہد سے محبت رکھتے تھے۔
مسلم شریف میں ایک اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شفاء3 چیزوں میں ہے۔ (1) حجام کے پچھنے میں (2) شہد کی ایک خوراک میں (3) آگ سے داغ لگانے میں، لیکن میں اپنی امت کو داغ لگانے سے منع کرتا ہوں۔ احادیث متذکرہ بالا سے آیت قرآنی کی توثیق ہوتی ہے قرآن پاک اور حدیث پاک شہد کی شفاءبخشی پر متفق ہیں اور دنیا کے باقی تمام الہامی مذاہب نے بھی شہد کو مفید اور صحت بخش قرار دیا ہے۔
قارئین! شہد میں زمین پر پائے جانے والے تمام مفید مرکبات اور سالٹس موجود ہیں۔
مثلاً کیلشیم‘ آئرن‘ سوڈیم‘ سلیکا‘ میگنیز ‘ سلفر‘ فاسفورس اسی لیے شہد تمام امراض کیلئے شفاءکی حیثیت رکھتا ہے۔
ا سی بنا پر اڑھائی ہزار سال قبل جالینوس‘ پلاٹینی اور بقراط جیسے بلند پایہ حکما ءبھی اس کی افادیت کے قائل تھے۔ بعض کتب میں تو یہاں تک تحریر ہے کہ صرف شہد ہی قدیم زمانے میں بطور دوا استعمال ہوتا تھا۔
معروف سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن محمد علی کلے اپنی معمول کی خوراک میں شہد ضرور استعمال کرتے تھے انہوں نے اپنی جسمانی فٹنس کا یہ راز معروف ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا۔ شہد کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگائیے کہ لندن کے ایک میوزیم میں فرعون کی لاش پر شہد کی مکھی کی تصویر بنی ہوئی ہے جو ماہرین کے اندازہ کے مطابق 36 سو برس قبل مسیح کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس دور کے بادشاہ بھی شہد کو خاص اہمیت دیتے تھے اور اس کی افادیت کے قائل تھے اور آج کے جدید میڈیکل ترقی کے دور میں بھی مغرب میں باقاعدہ ایپائرن تھراپی رائج ہے جس میں صرف شہد اور شہد کی مکھی کی مصنوعات سے علاج کیا جاتا ہے۔
آپ کے ذہن میں یہ تجسس بھی ہوگا قارئین کہ شہد خالص حاصل کیسے کریں یعنی اصلی شہد کی پہچان کیا ہے اور خالص شہد کی پرکھ کا طریقہ کیا ہے۔ قارئین آپ دو انتہائی آسان طریقوں سے شہد کی اصلیت یعنی اس کا خالص ہونا پرکھ سکتے ہیں یہ یوں سمجھیں اصل شہد کی کسوٹی ہے۔ اگر شہد خالص میں روئی تر کرکے اس کو جلائیں تو اصل شہد سالم جل جاتا ہے اگر مصنوعی ہو تو کوئلہ رہ جاتا ہے اور دوسری پہچان یہ ہے کہ روٹی شہد میں تر کرکے کتے کو ڈالیں کتا نہیں کھائے گا۔
شہد سے علاج کے چند آسان نسخے قارئین عبقری کی خدمت میں پیش ہیں۔ فائدہ اٹھائیے اور دعائے خیر میں یاد رکھئے۔
گنج دور کرنے کیلئے
قارئین اکثر لوگ گنج اور بالوں کے گرنے کی وجہ سے پریشان ہیں اور طرح طرح کے فارمولے آزماتے ہیں مگر خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا اس کا آسان حل پیش خدمت ہے۔ شہد ایک چمچ اور پیاز کا پانی ایک چمچ ملا لیں اور گنج والی جگہ کو کسی کھردرے کپڑے سے رگڑیں اور یہ شہد اور پیاز کے پانی کا آمیزہ لگائیں لگاتار استعمال سے نئے بال پیدا ہوں گے اور بال گرنا بھی بند ہوجائیں گے۔
درد شقیقہ سے نجات
قارئین! درد شقیقہ انتہائی تکلیف دہ مرض ہے جسے آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں یہ عموماً طلوع آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور غروب آفتاب کے وقت اس میں تخفیف ہونا شروع ہوجاتی ہے واضح نشانی درد شقیقہ کی یہ ہے کہ سر کے جس جانب ہوتا ہے اسی طرح کی آنکھ بھی سرخ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس کا بھی شافی علاج شہد میں موجود ہے جو انشاءاللہ کسی معجزہ سے کم نہیں ایک بوند شہد سر درد والے حصہ کے مخالف نتھنے میں ڈال دیں انشاءاللہ فوراً آرام ہوگا۔
نزلہ زکام فوری ختم
نزلہ زکام عام بیماری ہے مگر شہد کی موجودگی میں آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ شہد نزلہ زکام کا فوری علاج ہے 2 چمچ شہد اور ایک چمچ ادرک پانی ملا کر استعمال کریں سردی کے نزلہ زکام کیلئے اکسیر ہے۔ اگر گرمیوں میں نزلہ زکام ہو تو ایک کپ نیم گرم پانی میں 2 چمچ شہد ملا لیں اور آدھا لیمن نچوڑ دیں اور نوش فرمائیں خوش ذائقہ قہوہ تیار ہے اور نزلہ کا فوری خاتمہ کرتا ہے۔
درد چشم کیلئے
درد چشم کیلئے شہد خالص اور پیاز کا پانی ہموزن ملا کر رکھیں اور 3 مرتبہ دن میں 2/2 قطرے آنکھ میں ڈالیں۔
ہچکی ختم کرنے کیلئے
قارئین ہچکی انتہائی تکلیف دہ مرض ہے جو بعض دفعہ کسی بھی دوا سے رکنے کا نام نہیں لیتی۔ مریض ایک قسم کی مصیبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ مور کے پروں کے چندے جلا کر رکھ لیں اور اس کی راکھ شہد میں جلا کر چٹائیں فوراً ہچکی رک جائے گی۔
فوری قے روکنے کیلئے
اگر کسی مریض کو بار بار قے آرہی ہو اور کسی دوا سے آرام نہ آتا ہو تو یہ نسخہ استعمال کرکے ہمیں دعائیں دیں انشاءاللہ قے رک جائے گی۔ گلوخشک ایک تولہ پانی میں جوش دیں اور صاف کرکے اس میں 2 تولہ شہد ملاکر پلائیں‘ دافع قے اور متلی ہے۔
موٹاپے کا سستا علاج
آج کل موٹاپا بھی ایک عام مرض بنتا جارہا ہے اکثر لوگ بڑی رقمیں دیکر علاج کراتے ہیں مگر ناکامی کامنہ دیکھنا پڑتا ہے۔ یہ نسخہ آزمائیں گے تو شہد کی افادیت کے خود ہی قائل ہوجائیں گے۔ چونا آب نارسیدہ جس کو پانی نے نہ چھوا ہو ایک تولہ اور شہد خالص ایک پائو اچھی طرح کھرل کرکے کپڑے سے چھان لیں۔ ایک چھوٹا چمچ نیم گرم پانی کے گلاس میں حل کرکے آدھا لیمن نچوڑ کر صبح شام پی لیں۔ انشاءاللہ شفاءہوگی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 090
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں