Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

منہ کے چھالوں کا تیربہدف نسخہ (احقر نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

جناب حکیم صابر ملتانی مرحوم کی کتاب مجربات صابر میں عضلاتی غدی تریاق کے نام سے مشہور ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام پرانے حکماءکو دنیا سے رخصت ہوگئے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کی بڑی خدمات ہیں جو فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ نسخہ: اجوائن دیسی ایک پائو ‘ تیزاب گندھک حسب ضرورت۔ترکیب: اجوائن کو باریک پیس کرلیں۔ کسی کانچ یا پلاسٹک کے برتن میں ڈال دیں۔ اس میں اتنا تیزاب ڈالیں کہ خوب تر ہوجائے۔ تیزابی عمل شروع ہوجائے گا۔ برتن کو کسی محفوظ مقام پر پندرہ بیس دن حفاظت سے رکھ دیں۔ پھر کھرل کرکے سفوف بنالیں۔خوراک: دو رتی سے ایک ماشہ تک ہمراہ نیم گرم پانی۔ دن میں تین چار بار دیں۔ منہ کے چھالوں کیلئے تھوڑے سے نیم گرم پانی میں ملا کر غرارے کرائیں۔ پہلی خوراک سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ یہ بالکل نئی بیماری کیلئے ہے۔ زیادہ دن کی ہو تو تین چار بار غرارے کرائیں اور کھلائیں بھی۔نوٹ: اگر اسی نسخہ میں ایک سیر پسا ہوا نمک ملا کر خوب اچھی طرح کھرل کرکے ملالیں تو یہ مولی کا نمک بن جائےگا جو بازار میں عام بکتا ہے۔نوٹ: جو صاحب اوپر والا نسخہ نہ بناسکیں وہ مولی کا نمک بنا ہوا شیشی میں لے آئیں۔ تھوڑا سا پانی حل کرکے غرارے کریں۔ بفضل خدا فوری شفاءہوگی۔ دن میں تین چار مرتبہ کریں۔یہی دوا میں نے پیٹ میں کیچوئوں یعنی ملپ کیلئے استعمال کرائی دو تین دن میں سب مر کے نکل گئے۔ ہیضہ‘ پیٹ درد‘ بدہضمی اور جب سرد پسینے آرہے ہوں ان کیلئے مفید ہے۔ نوٹ: معصوم بچوں کو منہ کے چھالوں کی شکایت ہوجائے تو وہ اس دوا کو نہیں کھاسکتے۔ لہٰذا ان کیلئے مصری باریک پیس کر ان کے منہ میں ڈالیں جو بچے خوب کھاپی سکیں۔ انشاءاللہ بچوں کا یہ عارضہ ختم ہوجائیگا۔ بڑوں کو معدہ کیلئے جوہر شفاءمدینہ ضرور کھانی چاہیے ورنہ یہ مرض پھر ہوجاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 089 reviews.