ماہنامہ عبقری کا پہلے دن ہی سے قاری ہوں اور اکثر اس میں لکھتا رہتا ہوں چند نسخہ جات لکھ رہا ہوں۔ انتہائی مجرب لاجواب سہل الحصول اور فوائد میں بے پناہ کامیاب ہیں۔ مجرب المجرب ہیں استعمال کے بعد آپ خود جان جائیں گے۔
موٹاپے کیلئے
10 گرام اجوائن‘ 10 گرام سونف کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں آہستہ آہستہ جب آدھا رہ جائے تو صبح و شام استعمال کریں۔ صرف چند دن کے استعمال سے فرق نمایاں ہوگا۔ سستا اور مجرب ہے۔
مسوڑھوں کے درد کیلئے
اثرات میں بے حد موثر ہے کنڈیاری 10 گرام‘ ابہل 10 گرام‘ نمک خوردنی 10گرام باریک سفوف بنالیں۔ صبح و شام بطور منجن استعمال کریں۔
مقوی باہ
نہایت ہی مقوی باہ ہے۔ امساک پیدا کرتا ہے ۔ بے ضرر نسخہ ہے۔ دار چینی‘ کباب چینی‘ حرمل سوختہ خراطین مصفی سفوف بنالیں اور کیپسول میں بھرلیں۔ صبح و شام ایک کیپسول ہمراہ دودھ استعمال کریں۔٭ مقوی باہ:موصلی سفید انڈیا 30 گرام‘ عقر قرحا 30 مصری 50 گرام کا سفوف بنالیں‘ 5 گرام صبح وشام ہمراہ دودھ زبردست اثرات کا حامل ہے۔ سادہ مگر لاجواب مجرب نسخہ ہے۔
سفوف ٹھنڈک
دل کی گھبراہٹ‘ گرمی‘ اختلاج قلب اور بے چینی کیلئے موثر ہے۔ طباشیر نقرہ 25 گرام الائچی خورد 15 گرام‘ قلمی شورہ 15 گرام‘ زیرہ سفید 15 گرام‘ کشتہ ابرک سفید 50 گرام‘ مصری 100 گرام تمام کا سفوف بنالیں 5 تا 10 گرام ہمراہ پانی صبح و شام استعمال کریں۔
سوزاک کیلئے
موذی مرض ہے مگر یہ نسخہ بڑا کارگر ہے سوزش جلن دور کرتا ہے۔ حکیم ہری چند ملتانی سے ماخوذ ہے۔
جوکھار قلمی شورہ‘ ریوند چینی ہم وزن 2 گرام ہمراہ شربت بزوری استعمال کریں۔
امراض معدہ
یہ نسخہ امراض معدہ کیلئے بہت مفید ہے۔ گیس فوراً خارج کرتا ہے۔ ھوالشافی: چینی 100گرام‘ ادرک 100گرام‘ میٹھا سوڈا 100گرام پیس کر ادرک کے رس میں تروخشک کرلیں۔ دو ماشہ کھانے کے بعد صبح و شام استعمال کریں۔
لنگڑی کا درد
یہ نسخہ بڑا مجرب ہے ایک سادھو جوگی نے دیا تھا کئی بار آزمایا‘ لاجواب پایا۔ سورنجاں شیریں‘ لوبان‘ گوگل مصفیٰ موٹا موٹا کوٹ کر تمام کو بھیڑ کے دودھ میں آگ پر پکائیں پھر اتار کر خوب گھوٹیں اور چنے کے برابر گولی بنالیں۔ پانی یا دودھ سے صبح و شام استعمال کریں۔
بے پناہ قوت و طاقت کیلئے
3 گرام روزانہ یہ نسخہ کھائیں زبردست مقوی باہ واعصاب ہے۔ اعضائے رئیسہ کیلئے لاجواب ہے۔ صحت قائم رہتی ہے۔
خولنجان‘ کبابہ‘ زنجبیل مصطگی جوزبوا دار چینی‘ عاقر قرحا 10 گرام عود خالص 2گرام تمام وزن سے 3گنا شہد لیکر معجون بنالیں۔
اسہال کیلئے
اسہال جو کسی دوا سے نہ رکتے ہوں بچوں کے دست اور موشن کیلئے مفید ہے۔ سہاگہ بریان پھٹکڑی بریاں گیرو ہلیلہ سیاہ بریاں گٹھلی آم دیسی برابر وزن لیکر سفوف بنالیں۔ حسب ضرورت استعمال پانی یا شربت انجبار سے لیں۔
پتھری کیلئے
پتھری خواہ کتنی بڑی ہو‘ ریت بن کر نکل جاتی ہے لاجواب اور موثر نسخہ ہے۔ہلدی کی3 گانٹھیں لیکر ہم وزن لیموں کے پانی میں ترو خشک 3 بار کرلیں اور پھر سفوف بنالیں۔ آدھا ماشہ ہمراہ پانی صبح و شام دو ہفتے کافی ہے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں