Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گوبھی سے نظریں نہ چُرائیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

ہمارے ہاں اکثر اسے آلو کے ہمراہ پکایا جاتا ہے جو مناسب نہیں ہے اس سے یہ نفاق پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ بدہضمی اور اپھارہ کی شکایت ہوجاتی ہے۔٭ پھول گوبھی بلغم کو روکتی ہے اور مسوڑھوں کیلئے بہت مفید ہے۔ گوبھی موسم سرما کی مشہور سبزی ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں۔ ایک پھول گوبھی اور دوسری بند گوبھی۔ گوبھی کو عربی میں قبنیطہ، فارسی میں کلم رومی‘ سندھی میں گوبھی اور انگلش میں Gole Flower کہا جاتا ہے۔ اگر گوبھی کا کثرت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو کچھ دنوں کے بعد استعمال کرنے والا ہوا میں اڑنے لگتا ہے کیونکہ گوبھی کے بارے میں جدید سائنسی تحقیق کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس میں سوئی گیس سے زیادہ گیس ہوتی ہے۔ اس لیے اس کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے۔ پھول گوبھی پھول گوبھی میں موجود فاسفورس‘ وٹامن بی‘ وٹامن سی پائے جاتے ہیں جو کہ دانتوں کی بیماریوں کیلئے مفید ہیں۔ ٭ ہمارے ہاں اکثر اسے آلو کے ہمراہ پکایا جاتا ہے جو مناسب نہیں ہے اس سے یہ نفاق پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ بدہضمی اور اپھارہ کی شکایت ہوجاتی ہے۔ ٭ پھول گوبھی بلغم کو روکتی ہے اور مسوڑھوں کیلئے بہت مفید ہے۔ ٭ یہ خون صاف کرنے والی بہترین سبزیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ ٭ اس کے استعمال سے پھوڑے پھنسیوں اور بواسیر کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔ ٭ یہ پیشاب آور خصوصیات کی حامل ہے اور خون کو مضراثرات سے پاک کرتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر اس کے اثرات بہت مثبت پڑتے ہیں۔ ٭ خونی و بادی بواسیر کے علاوہ پیشاب کی جلن اور جریان کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ بند گوبھی یہ بنیادی طور پر یورپ کی سبزی ہے جو ہمارے ہاں بھی کاشت ہوتی ہے اس کی تاثیر بھی سرد خشک ہے۔ بند گوبھی میں درجہ دوئم کے پروٹین پائے جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جسم طاقتور ہوتا ہے۔ ٭ بواسیر کے مریضوں کیلئے اس کے پتوں کو سلاد کے طور پر کھانا مفید ہے۔ ٭ صفرا اور فسادِ خون کے مریضوں کیلئے اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ ٭ اس کا سالن خونی بواسیر کیلئے بہترین غذا اور دوا ہے۔ ٭ یہ بلغم کو بننے سے روکتی ہے اور مسوڑھوں کیلئے بھی بے حد مفید سبزی ہے۔ ٭ اس کا کثرت سے استعمال قبض پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں خشکی پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ٭ بند گوبھی اور پھول گوبھی معدے اور گھٹیا کے مریضوں کو استعمال کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ ٭ سینے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی گوبھی کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ٭ گوبھی پکاتے وقت اس میں ادرک کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 085 reviews.