کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کیلئے
جو کوئی اپنے کرایہ دار سے دکان یا مکان خالی کروانا چاہتا ہو یا کوئی ناجائز قابض ہوگیا ہو اور کسی بھی جائز طریقے سے خالی کرنے کو تیار نہ ہو تو ذیل کا عمل کرے۔
اس مقصد کیلئے قبلہ رخ کھڑے ہوکر بعد نماز مغرب اول آخر 11 بار درود پاک‘ 41 مرتبہ سورة فاتحہ‘ 41 مرتبہ سورۀ اخلاص اور 300 مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کر اپنے ہاتھ دعا کے لیے بلند کرے کہ وہ سر سے اوپر ہوجائیں پھر اللہ سے انتہائی عاجزی سے دعا مانگے یہ عمل 11 دن تک کرے انشاءاللہ مراد پوری ہوگی۔
تنبیہہ: اس عمل کو ناجائز بالکل نہ کرے اور گیارہ روز سے زائد کرنے کی اجازت نہیں اگر گیارہ روز سے پہلے مقصد حاصل ہوجائے تو اس عمل کو اسی وقت روک دیں اور مقصد حاصل ہونے کے بعد حسب توفیق خیرات فقرا میں تقسیم کریں۔
ہیروئن کا نشہ چھڑانے اور زناکاری کا علاج
جو کوئی ہیروئن کے نشہ میں غرق ہو کر گھر کی پونجی اور اپنی صحت برباد کررہا ہو اور کسی بھی طریقہ سے باز نہ آتا ہوتو ذیل کا عمل کریں۔ انشاءاللہ لعنت بد سے شفاءملے گی۔ ہفتے میں تین دن یعنی جمعرات‘ جمعہ اور پیر کو یہ عمل کرے۔ ان دنوں کی راتوں کو کسی مٹھائی یا پانی پر ذیل کی سورۀ مبارکہ پڑھ کر دم کریں اور نشئی کو اس وقت کھلائیں یا پلائیں جس وقت اس کا نشہ ٹوٹ چکا ہو اس کے علاوہ سورۀ فاتحہ7 بار‘ اول آخر درودشریف 7 مرتبہ پڑھ کر دم بھی کریں۔ سورۀ مبارکہ یہ ہیں۔ سورۀ فاتحہ 41 مرتبہ‘ سورۀ اخلاص 41مرتبہ‘ سورۀ جمعہ 3 مرتبہ‘ سورۀ رحمن 3 مرتبہ‘ سورۀ مزمل 3 مرتبہ‘ درود پاک اول آخر 41 مرتبہ‘ انشاءاللہ 90 دن کے عمل سے نشئی ہمیشہ کیلئے نشہ سے متنفر ہوجائے گا اور پھر کوئی ترغیب و تحریص اس کو اس بدعادت پر مجبور نہ کرسکے گی۔
زبان کی ہکلاہٹ
جس کسی کی زبان میں ہکلاہٹ یا توتلا پن ہو ایسے میں یہ عمل نہایت کارآمد ہے۔ روزانہ بعد نماز فجر ایک میٹھا بسکٹ لے کر زعفران سے سورۀ فاتحہ لکھ کر سورۀ فاتحہ ایک مرتبہ بمعہ اول آخر درود پاک ایک مرتبہ پڑھ کر دم کرکے مریض کو کھلائیں 40یوم کے بلاناغہ عمل سے شفاءملے گی۔
اتفاق و محبت کیلئے
جس گھر میں ناچاقی کی فضاءہر وقت قائم رہتی ہو تو اس مقصد کیلئے گھر کا کوئی بھی فرد باوضو ہوکر 21 مرتبہ سورۀ فاتحہ اول آخر درود پاک 11بار پڑھ کر گھر کے تمام افراد پر اور گھر کے کونوں میں پھونک مار دے انشاءاللہ گھر میں امن و سکون قائم ہوجائےگا۔
اچھے رشتے کی خواہش
اگر کوئی اس بات کا خواہاں ہوکہ اس کا رشتہ اچھی جگہ پر ہوجائے تو اس کیلئے یہ عمل فائدہ مندہے۔ ہر روز بعد از نماز فجر اور عشاءکسی سے بھی کلام کیے بغیر اپنے مقصد کو پیش نظر رکھ کر 40مرتبہ سورۀ فاتحہ اول و آخر درود پاک گیارہ مرتبہ پڑھ کر دعا مانگے انشاءاللہ 40یوم کے بلاناغہ عمل سے مراد پوری ہوگی۔ عاجزی لازم ہے۔
سرکے درد کیلئے
اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کے سرمیں کبھی درد نہ ہو۔ وہ شخص سات سات مرتبہ سر پر ہاتھ رکھ کر صبح اور مغرب کی نماز کے بعد اس مبارک آیت کو پڑھے۔ یُسَبِّحُ لِلّٰہِ مَافِی السَّمَوَاتِ سے لیکر شَی ئٍ قَدِیر( تغابن‘1) تک پڑھے۔ انشاءاللہ کبھی سر میں درد نہ ہوگا اور نہ کبھی آنکھیں دکھیں گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 072
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں