Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انوکھی بیماریاں انوکھے علاج (حکیم مہتاب حسین دہلوی)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

محترم قارئین! بندہ چند مجربات لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہے‘ امید ہے آپ کو پسند آئیں گے۔ محلول برائے دندان درد اس کے استعمال سے ”روت آئے ہنستا جائے“ کے مصداق یعنی دانت کے شدید درد سے کراہتے ہوئے آنے والے مریضوں کے دانت پر اس کا ایک پھایہ رکھنے سے درد دندان فوراً دور ہوجاتا ہے اور دانتوں کے میل کچیل صاف ہوکر مثل موتی کے چمکدار اور سفید ہوجاتے ہیں۔ اجزائ: دارچینی‘ لونگ‘ عقرقرحا‘ کافور‘ پھٹکڑی خام ہر ایک ایک تولہ۔ نیلا تھوتھا بریاں‘ مائیں‘ مازو ہر ایک تین تین ماشہ سب کو باریک پیس لیں ست پودینہ‘ ست اجوائن چھ‘ چھ ماشہ۔ پوست کیکر ایک تولہ‘ سپرٹ 12 تولہ‘ کاربالک ایسڈ چھ ماشہ بھی سب کے ساتھ ڈالیں۔تمام خشک ادویات کو باریک کوٹ چھان لیں اور باقی تیل والی ادویات میں ڈال کررکھ چھوڑیں‘ دن میں دھوپ میں رکھیں اور رات کو کمرے میں رکھیں۔ دس دن کے بعد چھان کر ڈھکن دار بوتل میں سنبھال لیں۔ نوٹ: اس کے اجزاءمیں اسپرٹ‘ کافور‘ ست پودینہ‘ ست اجوائن‘ اڑنے والی اشیاءہیں۔ اس لیے استعمال کے بعد شیشی کا ڈھکن مضبوطی سے بند کردیں۔ طریقہ استعمال: روئی کا پھایہ تر کرکے دانتوں اور مسوڑھوں پر لگائیں اور منہ کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔ منہ سے لعاب نکلے گا اور درد کو فوراً تسکین ہوجائے گی۔ طلسمی لوشن جادوئی اثر رکھنے والا یہ لوشن آنکھ جھپکنے میں درد دانت سے نجات دلاتا ہے۔ اس کے اجزاءاس کی صداقت کی گواہی دیتے ہیں۔ اجزائ: ست اجوائن‘ست پودینہ‘ کافور ہر ایک ایک تولہ‘ روغن لونگ‘ روغن دار چینی‘ کاربالک ایسڈ ہر ایک دو دو تولہ‘ ریکٹی فائیڈ اسپرٹ 10 تولہ شامل کریں۔ 10 دن کے بعد قابل استعمال ہوگا۔ ایک پھایہ تر کرکے دانتوں پر لگائیں۔ گھڑی میں وقت دیکھیں 5 منٹ میں درد دندان کافور ہوجائیگا۔ مہتابی منجن بندہ ذیل میں منجن کانسخہ درج کررہا ہے میں نے اس منجن کو 10 گرام اور50 گرام کے پیکٹ میں تیار کیا تھا اور قیمت نہایت ہی مناسب تاکہ ہر غریب و امیر اس کو خرید کر استعمال کرسکے۔ فوائد و کم قیمت کے لحاظ سے مہتابی منجن اپنے علاقے میں بہت مشہور ہوا۔ لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے مجھے اس کو محدود کرنا پڑا۔ ہر گھر میں دو سے تین تک نوجوان گھروں میں بیروزگاری کا شکار ہیں۔ میں ان بیروزگار حضرات کو اس کے بنانے کی دعوت دیتا ہوں۔ بنائیے اور خدمت خلق کے ساتھ ساتھ برسرروزگار بھی ہوجائیے۔ یہ منجن گو مختصر ہے لیکن جامع الفوائد ہے۔ برش کے ساتھ لگانے سے میل کچیل کو صاف کرکے دانتوں کوموتیوں کی مانند چمکا دیتا ہے۔ ہلتے دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔ مسوڑھوں سے خون اور پیپ کے آنے کو روکتا ہے۔ دن بھر منہ سے خوشبو آتی رہتی ہے۔ اجزائ: کھرپا مٹی تین کلو‘ کاربالک ایسڈ 250 گرام‘ روغن لونگ25 گرام‘ پھٹکڑی بریاں ایک کلو‘ سہاگہ بریاں‘ میٹھا سوڈا ایک ایک کلو‘ سکرین 250 گرام‘ نمک خوردنی ایک کلو‘ ٹاٹری 500 گرام‘ ایسنس الائچی خورد 25 گرام‘ کافور پچاس گرام‘ ست پودینہ 50 گرام‘ ایسنس لیموں 25 گرام‘ سرخ میٹھا رنگ 50 گرام۔ ترکیب تیاری: اول کھڑپا مٹی کو کوٹ کر کپڑ چھان کرلیں اور اس میں کاربالک ایسڈ اچھی طرح ملا لیں کہ جذب ہوجائے باقی ادویہ بھی کوٹ کر کپڑ چھان کرکے ملا لیں۔ ایسنس الائچی اور ایسنس لیموں بھی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ آخر میں رنگ اور ست پودینہ اچھی طرح ملا کر مضبوط ڈھکن والے ڈبے میں محفوظ کرلیں۔ مصفی خون برائے خارش اس اکسیر خارش کے استعمال سے جدید خارش تو کیا خارش کی انتہائی حالت جس سے بدن پر آبلے ہوں اور خارش سے بدن لہولہان ہو۔ اللہ کا نام لے کر صرف پندرہ دن استعمال کریں بفضل الٰہی انشاءاللہ العزیز یقینا آرام ہوگا۔ یہ نسخہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ صرف پڑھ کر چھوڑ دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اسے تیار کیجئے اور اپنے مطب میں رکھ کر خارش جیسی نامراد بیماری کے مارے ہوئے مریضوں کو دے کر ان کی دعائیں بھی لیں اور علاقے میں نام بھی کمائیں۔ لیجئے اکسیر خارش کے اجزاءاور ترکیب تیاری ملاحظہ فرمائیں۔ ھوالشافی: گندھک ڈنڈا8تولہ‘ سیماب دو تولہ‘ گیرو8 تولہ‘ قلمی شورہ 8 تولہ پہلے کوٹنے والی ادویہ کو علیحدہ علیحدہ کوٹ کر چھان لیں پھر ایک کڑاہی میں روغن سرشف لگا لیں پھر اس میں گندھک ڈال کر آگ پر چڑھائیں کہ گندھک پگھل کرمائع شکل اختیار کرلے تو اس میں سیماب ڈال کر نیم کے موٹے ڈنڈے سے رگڑیں کہ محلول سیاہ رنگ کا ہوجائے تو اس سیاہ محلول میں قلمی شورہ بھی ڈال دیں اور ڈنڈے سے ہلائیں کہ یکجان ہوجائے تو آخر میں گیرو ڈال کر نیم کے ڈنڈے سے رگڑائی کریں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر دوا‘ کڑاہی سے کھرچ لیں اورکھرل کرکے ایسی شیشی میں ڈال کر محفوظ کرلیں کہ دوا نمی نہ پکڑے۔ طریقہ استعمال: تین ماشہ دوا اکسیر خارش صبح8 بجے یعنی ناشتہ سے دو گھنٹے بعد اور تین ماشہ دوا شام پانچ بجے پانی کے ساتھ کھائیں۔ اس کے ساتھ ذیل کا شربت بھی پئیں۔ کڑوا شربت یعنی مصفی خون شربت اجزائ: چرائتہ 20 تولہ‘ برگ نیم 20 تولہ‘ سرپھوکہ20 تولہ‘ پت پاپڑہ10 تولہ‘ منڈی بوٹی10 تولہ‘ ہلیلہ 15تولہ۔ ترکیب تیاری: تمام ادویات کو مکمل پیس لیں پھر اسے میں 12 گھنٹے کے بعد آگ پر چڑھا کر اتنا پکائیں کہ پانی 4 سیر رہ جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر دونوں ہاتھوں سے خوب ملیں اور چھان کر اس میں 10سیر چینی ڈال کر آگ پر چڑھائیں۔ قوام درست ہونے پر اتار کر صاف شیشیوں میں بھرلیں۔ طریقہ استعمال: صبح‘ دوپہر اور شام کو ایک ایک تولہ استعمال کریں۔انشاءاللہ کچھ عرصہ استعمال سے ہی خون کی تمام بیماریاں ختم ہوجائیں گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 069 reviews.