Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امرود کے چشم کشا فائدے (محمدمدثر‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

ہوشربا خواص خالق لم یزل نے انسان پُر نسیان کیلئے عظیم انعامات پیدا فرما کر اس کی خدمت میں ڈال دئیے ہیں تاکہ یہ انسان انعامات ایزدی کو استعمال کرکے زبان شکر سے رب العالمین کو یاد کرے۔امرود کے بارے میں کون نہیں جانتا‘ مشہور عام پھل اور خاص نمک مرچ لگا کر خوب مزے سے کھاتے ہیں اور اس کی مہک اور خوشبو بھی دل کو فرحت دینے کا باعث ہے امرود کی اعلیٰ قسم الہ آباد بھارت میں ہے جس کی نظیر نہیں لیکن قدرت نے پاکستان کو اس اعلیٰ نعمت سے نوازا ہے پاکستان میں لاڑکانہ اور کوہاٹ کے امرود بے مثال ہیں۔ عام طور پر میرے تجربات اور مشاہدات کے مطابق بہتر امرود وہ ہے جو خوشبودار ہلکا پیلا سفید اور نرم ہو لیکن فوائد کے لحاظ سے امرود کو دو اقسام میں پرکھتے ہیں۔ (الف) سخت کچا گلابی جس کے اندر ترشی ہو۔ (ب) سفید‘ زرد یا شیریں امرود یہ دوسری قسم ہے۔ پہلے ہم قسم الف کے فوائد عرض کرتے ہیں زکام اس قسم کے امرود زکام کا بہترین علاج ہوتا ہے جب مریض کا بلغم پک کر نہیں نکلتا گلے میں خراش اور پانی بہتا ہے تو اس صورت میں اس کا استعمال بہت مفید ہے یہ بلغم کو خارج کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ٹانسلز جب گلے کے غدود متورم ہوجائیں اور نگلنے میں مشکل ہو تو ایسی صورت میں امرود الف کو راکھ یا بھوبھل میں دبا کر رکھیں جب پک جائے تو صاف کرکے کاٹ کر نیم گرم کھلائیں اس سے گلے کی ورم کم ہوجاتی ہے اور بلغم پک کر نکلتا ہے اگر یہی ترکیب بچوں کی کھانسی کیلئے استعمال کرائی جائے تو بچوں کی کھانسی کو بہت زیادہ مفید ہے۔ اسہال دیرینہ ایک مریض مطب میں دیرینہ اسہال کی شکایت لے کر آئے ان کو اسہال کے دورے پڑتے تھے کھانا کھانے کے فوراً بعد اسہال کی شکایت تھی جگہ جگہ علاج کرا کر تھک گئے اور مزید علاج سے گھبراتے تھے بندہ نے امرود الف کھانے کامشورہ دیا کچھ عرصہ کے بعد ملے بہت خوش تھے۔ اس طرح ایک مریض کو امرود کی چھال کچل کر رات کو پانی میں بھگونے کوکہا۔ کہنے لگا اس سے کیا ہوگا؟ میں نے کہا کہ استعمال کے بعد فوائد ملحوظ کریں یعنی امرود کی چھال رات کو کوٹ کر بھگو دیں صبح نہار منہ وہی پانی پی لیں اور غذا میں اوجڑی کھائیں مزمن اور حاد پرانے اور گرم اسہال کیلئے انتہائی مفید ہے۔ قسم ب :۔ یہ قسم ہمہ صفت کامل ہے۔ دائمی قبض ایک جج میرے پاس علاج کی غرض سے آئے اور دائمی قبض کی شکایت کی بندہ نے ادویا ت کے ساتھ امرود کا کہا انہوں نے ادویات ختم کرکے صرف امرود کھانے شروع کردئیے اور دائمی قبض سے نجات مل گئی کہنے لگے کہ آپ نے خوب مزے دار علاج بتایا۔ آنتوں کی خشکی اکثر مریض معدے اور آنتوں کی خشکی کی شکایت کرتے ہیں ایسے مریضوں کو جب قسم ب امرود بتائے تو حیرت انگیز طریقے سے ان کی خشکی کا ازالہ ہوا اور مزید یہ کہ اس خشکی کی وجہ سے دیگر اثرات بد بھی بتدریج ختم ہوتے گئے۔ پیشاب کی تکلیف جب گرمی اور خشکی کی وجہ سے پیشاب کی نالیاں تنگ‘ متورم یا خشک ہوجاتی ہیں ایسی صورت میں جب ہم نے مریضوں کو امرود کھاناکھانے کے بعد (اس کا استعمال کھانے کے بعد ہی مفید ثابت ہوتا ہے) استعمال کرائے تو وہ تمام علامات جو کہ پیشاب کی تکلیف کی صورت میں لاحق ہوئی تھیں ختم ہوگئیں اور پیشاب کا قطرہ قطرہ آنا‘ رک جانا وغیرہ تکلیف کا آسانی سے ازالہ ہوگیا۔ بواسیر اب تک جتنے بھی مریض بندہ کے پاس آئے ہیں سبھی کو امرود کھانے کو کہا جب بھی کسی نے امرود قسم ب استعمال کی خوب فائدہ ہوا‘ بواسیر چاہے خونی ہو یا بادی ہر دو کیلئے مفید اور موثر ہے۔ اس سے قبض اور خشکی رفع ہوجاتی ہے۔ مزید یہ کہ تیزابیت کے لیے بہت مفید ہے۔ گلے کا کینسر ایک حکیم صاحب نے بتایا کہ ایک مریض کو نگلنے میں تکلیف ہوتی تھی اور غذا کے نگلنے میں بہت دقت ہوتی ڈاکٹروں نے گلے کے کینسر کا علاج کیا لیکن افاقہ نہیں تھا۔ ایک دن دعوت میں امرود کھالیا کچھ افاقہ ہوا اور دوسرے دن اور کھائے اس سے مزید فائدہ ہوا اب تو انہوں نے اس علاج کو چھوڑ کر مسلسل امرود کھانے شروع کردئیے کیونکہ ان کو وہ کیفیت سودا کی خلط کی وجہ سے تھا اس لیے افاقہ ہوگیا۔ امرود کے پتوں کی کرشمہ سازیاں امرود کے پتے لے کر کوزے میں بند کرکے جلالیں اور راکھ کرلیں پھر یہی راکھ باریک پیس کر محفوظ رکھیں ہر قسم کی کھانسی کا لاجواب علاج ہے۔ مسوڑھوں کا علاج اگر مسوڑھے متورم ہوں‘ خون بہتا ہو اوردانتوں میں درد ہوتا ہو تو ایسی صورت میں اس کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے کلیاں کریں اور اگر اس کے پتوں کو جلا کر اس کی راکھ دانتوں پر ملیں تو بھی مفید ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 056 reviews.