اس ماہ کی روحانی محفل6 مارچ بروز اتوارصبح9 تا 11 بجکر 10 منٹ تک‘ 16مارچ بروزبدھ سہ پہر3 بجکر13 منٹ سے لیکر4بجکر 5 منٹ تک‘25 مارچ بروز جمعہ صبح 11بجے سے12 بجکر23 منٹ تک یَااَللّٰہُ یَانُورُیَابَاعِثُ پڑھیں۔ یہ ذکر، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ 2-خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔
( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
روحانی محفل سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے ابو نے عبقری کے دفتر سے عبقری رسالہ خریدا تھا۔ ان کا مسئلہ یہ تھا کہ ہم بہن بھائیوں کی شادی میں رکاوٹ تھی۔ ان کا کہنا یہ ہے کہ میں نے روحانی محفل باقاعدگی سے کرنا شروع کردی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری شادی ہوگئی۔ ہمیں یہ پتہ نہیں تھا کہ ہمارے ابو نے روحانی محفل کی ہے۔ جب ہمارے ابو نے ہمیں بتایا کہ یہ سب کچھ روحانی محفل کی برکت سے ہوا ہے تو ہم نے بھی باقاعدگی سے روحانی محفل کرنا شروع کردی۔ ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے بہت سکون ملتا ہے ہر پریشانی دور ہوجاتی ہے۔(علیشاہ‘ لاہور)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 054
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں